Excellence Academy

Excellence Academy Welcome to Excellence Academy �

12/01/2026

Pre 9th
Admission open
Classes Start

30/08/2025
31/07/2025

پانچویں اور آٹھویں جماعت کا امتحان، جو کہ ہمیشہ سے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں ہوتا آیا تھا، کچھ عرصہ قبل بند کر دیا گیا تھا۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ بچوں کو Large Scale Assessment کے تحت ہر سال اگلی کلاس میں بھیج دیا جاتا تھا۔ بچے امتحان کے طریقہ کار سے ہی نا آشنا ہو گئے اور جب 9ویں جماعت میں وہ پہلی دفعہ امتحان سے روشناس ہوتے تھے تو بے تحاشا تعداد میں فیل ہو جاتے تھے۔

عزت مآب وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز صاحبہ کی جانب سے آج منظوری کے بعد اب پانچویں اور آٹھویں جماعت کا امتحان بورڈ کی طرز پر PECTAA منعقد کرے گا۔ اس سے انشاءاللہ تعلیمی اور امتحانی نظام میں بہتری آئے گی۔

26/07/2025

*📘میٹرک سپلی / امپروومنٹ / ری چیکنگ – سوال و جواب📕*

*سوال 1: جو سپلی آئی ہے، اس کے پیپر کب ہوں گے؟*
جواب:داخلہ بھیجنے کی آخری تاریخ 8 اگست ہے اور ممکنہ طور پر اس کے 40 دن بعد پیپر ہونگے...

*سوال 2: کیا دو یا دو سے زیادہ مضامین میں سپلی ہونے والے سٹوڈنٹس کو فیل تصور کیا جائے گا؟*
جواب: جی نہیں ، اگر آپ کو دو یا زیادہ مضامین میں سپلی آئی ہے تو آپ کی ایڈمیشن سپلیمنٹری میں جاسکتا ہے

*سوال 3: کیا ابھی امپروومنٹ دینی ضروری ہے یا اگلے سال بھی دی جا سکتی ہے؟*
جواب: امپروومنٹ آپ دو سال تک کسی بھی وقت دے سکتے ہیں۔ ضروری نہیں کہ اسی سال ہی دیں۔

*سوال 4: اگر امپروومنٹ کے پیپرز میں نمبر کم آ جائیں تو کیا ہوگا؟*
جواب: آپ کا پرانا رزلٹ برقرار رہے گا، کم نمبر والے رزلٹ کو لاگو نہیں کیا جائے گا۔

*سوال 5: دسویں جماعت میں سپلی یا امپروومنٹ والے مضامین کے ساتھ پریکٹیکل بھی دینا پڑتا ہے؟*
جواب: اگر صرف سپلی دی جا رہی ہے تو پہلے والے پریکٹیکل نمبر ہی شمار کیے جاتے ہیں۔
البتہ اگر آپ پریکٹیکل میں بھی امپروومنٹ چاہتے ہیں تو فارم میں اسے بھی منتخب کرنا ہوگا۔

*سوال 6: پیپرز کی ری چیکنگ کیسے ہوتی ہے؟*
جواب: ری چیکنگ کے لیے رزلٹ کے 15 دن کے اندر متعلقہ بورڈ میں درخواست دینی ہوتی ہے۔ اس میں
جوابات کی کاؤنٹنگ چیک ہوتی ہے
دیکھا جاتا ہے کہ کوئی سوال چیک ہونے سے رہ تو نہیں گیا
معروضی نمبر شامل کیے گئے یا نہیں

*سوال 7: کیا ری چیکنگ کروانے کا فائدہ ہوتا ہے؟*
جواب: میرے تجربے کے مطابق 98 فیصد کیسز میں نمبر نہیں بڑھتے۔
فقط 1 سے 2 فیصد میں فرق آتا ہے۔
(نوٹ: نمبر بڑھنے کی صورت میں ری چیکنگ فیس واپس مل جاتی ہے)

*سوال 8: اگر کسی مضمون میں اسٹار لگا ہو تو اس کا کیا مطلب ہے؟*
جواب: اس کا مطلب ہے کہ آپ کو رعایتی نمبر دے کر پاس کیا گیا ہے۔
آپ کی سند جاری ہو جائے گی، لیکن یہ "امیج" پر اثر ڈال سکتا ہے۔
اگر آپ اسے ختم کرنا چاہتے ہیں تو متعلقہ مضمون کا پیپر دوبارہ دینا ہوگا۔
*سوال 9: سپلی یا امپروومنٹ کا فارم کیسے جمع کروایا جائے؟*
جواب:
1. متعلقہ بورڈ کی ویب سائٹ سے فارم ڈاؤن لوڈ کریں
2. مکمل کر کے انگوٹھا لگائیں
3. کسی اسکول/کالج کے ہیڈ سے تصدیق کروائیں
4. بینک میں فیس جمع کر کے اصل رسید فارم پر چسپاں کریں
5. فارم بورڈ میں جمع کروائیں

📌 *نوٹ: پنجاب بورڈز نے پیپرز کی ری چیکنگ کیلئے شیڈول جاری کر دیا ہے*
📅 امیدوار 8 اگست تک درخواست دے سکتے ہیں۔

24/07/2025

10th Class Result (Girls) 2025
1:Wusqa Hayat 1014
2:Amna Abid 1010
3:Samia Tahir 980
4:Sana Fatima 941
5:Sadaf Ejaz 938
6:Habiba Nawaz 817
7:Maryam Mushtaq 801
8:Zahra Mansoor 795
9: Muskan Zahra 786
10:Meher Bano 779
11:Farkhanda Ejaz 754

22/07/2025

Class 10th Result
All Punjab Boards
24/07/2025
10:00 AM

07/03/2025

کیا آپ میٹرک ٹیک (𝐌𝐚𝐭𝐫𝐢𝐜 𝐓𝐞𝐜𝐡) کے بارے میں جانتے ہیں؟

پہلے میٹرک میں صرف دو آپشن بائیولوجی اور کمپیوٹر تھے۔ بچہ لازمی مضامین کے ساتھ آپشنل مضامین میں بائیولوجی یا کمپیوٹر سائنس پڑھتا تھا اور اسے میٹرک سائنس کا نام دیا جاتا تھا۔

مگر اس سال (سیشن 2025ء) سے میٹرک میں مزید کچھ نئے گروپس (کمپیوٹر سائنس، ہیلتھ سائنس، ایگریکلچر سائنس، فیشن ڈیزائننگ) کا اضافہ کرنے کے بعد اسے میٹرک ٹیک کا نام دیا گیا ہے۔

میٹرک ٹیک (𝐌𝐚𝐭𝐫𝐢𝐜 𝐓𝐞𝐜𝐡) کا سلیبس الگ ہوگا اور اس میں سائنس مضامین (بیالوجی، کیمسٹری، فزکس، ریاضی) کا سلیبس نسبتاً کم اور آسان ہوگا۔

میٹرک ٹیک (𝐌𝐚𝐭𝐫𝐢𝐜 𝐓𝐞𝐜𝐡) میں درج ذیل گروپس کو شامل کیا گیا ہے۔۔۔

𝐌𝐚𝐭𝐫𝐢𝐜 (𝐂𝐨𝐦𝐩𝐮𝐭𝐞𝐫 𝐒𝐜𝐢𝐞𝐧𝐜𝐞)
All Compulsory subjects
Physics (Tech)
Chemistry (Tech)
Computer Science & Entrepreneurship
Information & Communication Technology

𝐌𝐚𝐭𝐫𝐢𝐜 (𝐇𝐞𝐚𝐥𝐭𝐡 𝐒𝐜𝐢𝐞𝐧𝐜𝐞)
All Compulsory Subjects
Physics (Tech)
Chemistry (Tech)
Biology (Tech)
Health Sciences

𝐌𝐚𝐭𝐫𝐢𝐜 (𝐀𝐠𝐫𝐢𝐜𝐮𝐥𝐭𝐮𝐫𝐚𝐥 𝐒𝐜𝐢𝐞𝐧𝐜𝐞)
All Compulsory Subjects
Physics (Tech)
Chemistry (Tech)
Biology (Tech)
Agriculture Science

𝐌𝐚𝐭𝐫𝐢𝐜 (𝐅𝐚𝐬𝐡𝐢𝐨𝐧 𝐃𝐞𝐬𝐢𝐠𝐧𝐢𝐧𝐠)
All Compulsory Subject
General science
Computer Science & Entrepreneurship
Communication Skills & Personal Grooming
Fashion Designing

Address

New Colony(Deem) , Mohalla Norang Wala, Near Telenore Tower
Basti Buzdar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Excellence Academy posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category