04/11/2025
اعلامیہ برائے چیف منسٹر شہداء میموریل اسکالرشپ پروگرام 𝟐𝟎𝟐𝟔
صادق پبلک سکول بہاولپور میں تعلیم حاصل کرنے کا سنہری موقع!
حکومت بلوچستان اور صادق پبلک سکول بہاولپور کے باہمی اشتراک کے تحت " صادق پبلک اسکول بہاولپور میں فُلی فنڈڈ اسکالرشپس پروگرام " کا اعلان کیا گیا ہے ۔ اس پروگرام کا مقصد بلوچستان کے پسماندہ ترین اضلاع کے قابل اور مستحق طلباء و طالبات کو معیاری تعلیم کے بہترین مواقع فراہم کرنا ہے جس کا مقصد طلباء کو قومی سطح پر اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرنا اور انہیں تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے کے لیے معاونت فراہم کرنا ہے۔
اس اسکالرشپ پروگرام کے تحت تعلیمی سال 2026کے لیے منتخب 11 اضلاع کے طلباءو طالبات کو فُلی فنڈڈ اسکالرشپس فراہم کی جائیں گی۔
نوٹ! طلباء و طالبات سے گزارش ہے کہ وہ اسکالرشپ فارم بمعہ تمام مطلوبہ تصدیق شدہ دستاویزات مکمل کر کے پر 𝟓 دسمبر 𝟐𝟎𝟐𝟓 تک درج ذیل پتے پر ارسال کریں:
پتہ:
کنٹرولر آفس، صادق پبلک اسکول، بہاولپور.
مزید یہ کہ طلباء و طالبات درخواست فارم جمع کروانے سے قبل تمام ہدایات بغور پڑھیں اور یقین دہانی کریں کہ تمام مطلوبہ دستاویزات درست اور مکمل طور پر منسلک ہیں، بصورت دیگر درخواست پر غور نہیں کیا جائے گا۔
صادق پبلک سکول کا فارم 2026 ڈاون لوڈ کرنے کے لیے ذیل لنک پہ کریں۔
https://beef.org.pk/wp-content/uploads/2025/11/BEEF-SPS-Application-Form-2026.pdf
سلیبس ڈاون لوڈ کرنے کے لیے ذیل لنک پہ کلک کریں۔
https://beef.org.pk/wp-content/uploads/2025/11/Syllabus-SPS.zip
رہنمائی یا مزید معلومات کے لیے ذیل لنک پہ کلک کریں۔
http://www.sadiqpublicschool.com https://beef.org.pk/sps/