GPS Barikot Kohistan

GPS Barikot Kohistan institute

ہم جملہ سٹاف اپنے معزز استاد، محترم اعجاز احمد کو ایس پی ایس ٹی سے پی ایس ایچ ٹی پروموٹ ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ ...
27/03/2026

ہم جملہ سٹاف اپنے معزز استاد، محترم اعجاز احمد کو ایس پی ایس ٹی سے پی ایس ایچ ٹی پروموٹ ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ اور ان کے لیے دعا گو ہیں کہ وہ اپنے فرایض منصبی احسن طریقے سے سر انجام دے سکیں۔

زندگی ایک جہت مسلسل کا نام ہےاور اور اسی جہت اور محنت میں اللہ رب العزت نے سکون اور آرام رکھا ہےاور ہر انسان اپنے استطاع...
21/12/2025

زندگی ایک جہت مسلسل کا نام ہےاور اور اسی جہت اور محنت میں اللہ رب العزت نے سکون اور آرام رکھا ہےاور ہر انسان اپنے استطاعت کے مطابق پوری زندگی ایک نہ ایک کام میں محو ہے اور اسی کوشش میں ہے کہ وہ کامیابی کی دامن چھو سکے آج 2025 کے سالانہ نتائج میں کامیاب ہونے والے طلباء بالخصوص پوزیشن ہولڈرز اپنے کامیابی پر بہت پر سکون اور پرجوش نظر آئے مگر ایک بات پر وہ بھی افسوس کر رہے تھے اور اساتذہ بھی کہ اس پر مسرت موقع پر وہ چھوٹے چھوٹے بچے اس سال بھی اکیلے آگئے کیا یہ کامیابی صرف بچوں اور اساتذہ کی کامیابی ہے یا ان کے والدین بھی اس میں برابر کے شریک ہیں۔ کیا ان کا یہ حق نہیں بن رہا تھا کہ پورے سال تو ویسے بھی ہم کبھی سکول کا دروازہ نہیں دیکھ پاتے مگر یہ تو وہ موقع ہوتا ہے جس میں بچوں کے تمام مسائل، ان کے نتائج پر اثر انداز ہونے والے تمام عوامل کا پتہ چل جاتا ہے کیا والدین کا یہ حق نہیں بنتا کہ وہ اس کمی بیشی کو پورا کر لیں اور بچوں کی وہ ضروریات جو ان کو پتہ نہیں ہوتا پوری کر لیں۔ کل یہ والدین پھر بچوں کو اپنے حقوق کے بارے میں بتاتے ہونگے کہ ہم نے آپ لوگوں کے لیے کیا کچھ نہیں کیا لیکن اصل حقیقت یہ ہوگی کہ ان میں اور بطخ کے بچوں میں صرف یہی فرق ہوتا ہے کہ یہ ایک پشتون کوہستانی کے بچے ہیں اور وہ بطخ کے بچے ہیں جو پیدا ہوتے ہی تیرنا شروع کر دیتے ہیں اور خود ہی سب کچھ اپنے سر لے لیتے ہیں۔

کلسٹر لیول پر جی پی ایس بریکوٹ کے پوزیشنز۔ تمام والدین کو مبارک باد۔
20/12/2025

کلسٹر لیول پر جی پی ایس بریکوٹ کے پوزیشنز۔ تمام والدین کو مبارک باد۔

حکومت کی جانب سے معرکہ حق اور آپریشن بُنیان مرصوص میں شاندار کامیابی پر ملک بھر میں 16 مئی کو یوم تشکر سرکاری سطح پر من...
16/05/2025

حکومت کی جانب سے معرکہ حق اور آپریشن بُنیان مرصوص میں شاندار کامیابی پر ملک بھر میں 16 مئی کو یوم تشکر سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

اسی سلسلے میں آج جی پی ایس بریکوٹ میں جملہ سٹاف اور طلباء نے ملک پاکستان میں امن اور ملکی سلامتی کے لیے دعا کا اہتمام کیا۔
پاک فوج کی کامیابی پر خراج تحسین اور پاک فوج زندہ آباد کے نعرے لگے اور شہدائے اپریشن بنیان مرصوص کی مغفرت اور ان کی بہادری کو سراہا۔
بچوں نے اس بات کا عہد کیا کہ ہم تعلیمی میدان میں بھی دشمن کا مقابلہ کریں گے اور ہر سطح پر باطل قوطوں کا مقابلہ کریں گے کہ وہ آیندہ کبھی بھی بری نگاہ سے دیکھنے کی کوشش نہ کریں۔
پاکستان زندہ باد۔
پاک فوج پائندہ باد ۔

ہندوستان کے بزدلانہ اور سفاکانہ حملے پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ ہمارا ہر بچہ مرد مجاہد بن کر ابھرے گا اور ت...
07/05/2025

ہندوستان کے بزدلانہ اور سفاکانہ حملے پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ ہمارا ہر بچہ مرد مجاہد بن کر ابھرے گا اور تیرا غرور خاک میں ملا دے گا۔ یہ امت محمدی صلی اللہ علیہ وسلم ہے اور اس کا ایمان پختہ ہے کہ ہم دونوں حال میں عزت پانے والے ہیں زندہ رہے تو غازی اور مر گئے تو شہید۔
آج جی پی ایس بریکوٹ میں ہیڈ ٹیچر فضل خالق صاحب، سکول سٹاف، سکول لیڈر سعیداللہ صاحب اور اسکول کے تمام بچوں نے اپنے لیے اور اپنے وطن ملک خداداد پاکستان میں امن، افواج پاکستان کی ہر محاذ میں کامیابی اور حملے میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے لیے خصوصی دعا کی۔

Address

Village Barikot Tehsil Kalkot Kohistan
Barikot

Opening Hours

Monday 07:30 - 12:35
Tuesday 07:30 - 12:35
Wednesday 07:30 - 12:35
Thursday 07:30 - 12:35
Friday 07:30 - 23:35
Saturday 07:30 - 12:35

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GPS Barikot Kohistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share