Malik Din Khel Educators Forum

Malik Din Khel Educators Forum

Share

Malik Din Khel Educators Forum

11/02/2026

Heartiest congratulations to Dr. Sher Zaman sb on his appointment as Part-Time Regional Coordinator for Tehsil Bara, District Khyber at Allama Iqbal Open University. 🎉
This well-deserved recognition reflects your dedication, professionalism, and commitment to education and public service. Wishing you great success in this new responsibility and many more achievements ahead.
Best wishes and prayers for your continued progress and excellence. 🌟

06/02/2026

🌟بہت بہت مبارکباد! 🎉📚
اول سید آفریدی کو ایسوسی ایٹ پروفیسر (BPS-19) پر ترقی حاصل کرنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
گورنمنٹ ڈگری کالج کوہی شیر حیدر باڑہ، ضلع خیبر کے لیے یہ ایک قابلِ فخر اعزاز ہے۔ یہ شاندار کامیابی ان کی مسلسل محنت، پیشہ ورانہ صلاحیت اور تعلیمی خدمات کا واضح ثبوت ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ وہ آئندہ بھی اسی لگن اور جذبے کے ساتھ علم کی خدمت جاری رکھتے ہوئے مزید کامیابیاں سمیٹیں گے۔
اللہ تعالیٰ انہیں مزید عزت، کامیابی اور بلند درجات عطا فرمائے۔

منجانب: ملک دین خیل ایجوکیٹرز فورم

Photos from Malik Din Khel Educators Forum 's post 31/01/2026

ملک دین خیل ایجوکیٹرز فورم اور گورنمنٹ ہائی سکول کوہی شیرحیدر باڑہ کے سٹاف نے آل ٹیچرز ایسوسی ایشن مرجن ایریاز کے صدر محترم نصیر شاہ صاحب کے ریٹائرمنٹ کے سلسلےمیں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا۔تقریب میں ایجوکیٹرز فورم کے چیئرمین ڈاکٹر شیرزمان، ایجوکیٹرز فورم کے صدر مشرف خان ، ایجوکیٹرز فورم کے جنرل سیکرٹری واجد خان ، خان فراز ASDEOباڑہ۔ خیر محمد ASDEO باڑہ اور اساتذہ کرام نے خصوصی طور شرکت کی۔
فورم کے صدر مشرف خان نے استقبالیہ کلمات پیش کئے۔
سکول کے پرنسپل مجیب اللہ نے مہمان خصوصی نصیر شاہ صاحب اور ایجوکیٹرز فورم کے کابینہ کا استقبال کیا۔ طلباء نے مہمان خصوصی کو گارڈ آف آنر پیش کی۔
مقررین نے نصیرشاہ کی خدمات پر روشنی ڈالی۔ ملک دین خیل ایجوکیٹرز فورم اور گورنمنٹ ہائی سکول کوہی شیرحیدر باڑہ کے سٹاف نے ہار پہنائے اور تحائف سے نوازا۔
بعد میں محترم نصیرشاہ نے بہترین پروگرام پیش کرنے اور عزت دینے پر ایجوکیٹرز فورم کے کابینہ اور تمام ملک دین خیل قوم کے اساتذہ کا شکریہ ادا کیا۔

16/01/2026

🌟 قابلِ فخر اور تاریخی کامیابی 🌟
جناب زید محمود صاحب
(ایس ایس ٹی جنرل، گورنمنٹ ہائی اسکول کوہی شیر حیدر، باڑہ)
نے KPPSC کے SDEO ٹیسٹ میں پورے صوبہ خیبر پختونخوا میں
45 میں سے 42 نمبر حاصل کر کے نمایاں پوزیشن حاصل کرکے شاندار اور تاریخی کامیابی اپنے نام کر لی۔
یہ غیر معمولی کامیابی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ محنت، مستقل مزاجی، خلوصِ نیت اور علم سے لگن انسان کو بلند مقام تک پہنچا دیتی ہے۔ زید محمود صاحب کی یہ کامیابی نہ صرف ان کے اہلِ خانہ بلکہ اساتذہ، دوستوں اور پورے علاقے کے لیے باعثِ فخر ہے۔
ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو آئندہ بھی اسی طرح کامیابیوں سے نوازے، آپ کے علم کو قوم و ملت کے لیے نفع بخش بنائے اور آپ کو اعلیٰ مناصب پر فائز فرما کر ملک و قوم کی خدمت کا موقع عطا فرمائے۔
🤲 آمین یا رب العالمین
🌸 دل کی گہرائیوں سے مبارکباد 🌸

03/12/2025

گورنمنٹ ہائی سکول کوہی شیرحیدر باڑہ
جدید دور میں داخل۔ ویڈیو ضرور دیکھئے
Appreciated the efforts of Principal, Vice Principal Musharaf Afridi and all Staff members of GHS Kohi Sher Haider Bara

01/12/2025

اولاد کی پرورش سے متعلق حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمة الله عليه کے چند ضروری ہدایات۔

(1) عورتوں میں عادت ہے کہ بچوں کو جن بھوت اور دوسر ی ڈراؤنی چیزوں سے ڈراتی ہیں یہ بہت غلط بات ہے اس سے بچے کا دل کمزور ہوتا ہے۔

(2) ماں کو چاہیۓ بچے کو باپ سے ڈراتی رہے۔

(2) اگر لڑکا ہو تو اسکے سر پر بال مت بڑھاؤ اور اگر لڑکی ہے تو جب تک پردے میں بیٹھنے کے قابل نا ہوجاۓ زیور مت پہناؤ۔ اس سے ایک تو جان کا خطرہ رہتا ہے اور دوسری بات کہ بچپن سے ہی زیور کا شوق دل میں ہونا اچھی بات نہیں۔

(3) بچوں کے ہاتھوں سے غریبوں کو کھانا، کپڑا پیسہ اور ایسی چیزیں دلوایا کریں۔ اسی طرح کھانے پینے کی چیزیں انکے بھائ بہنوں کو یا اور بچوں کو تقسیم کرایا کرو تاکہ آپکے بچوں میں سخاوت کی عادت ہو۔

(4) زیادہ کھانے والے کی برائی بچوں کے سامنے کیا کرو لیکن نام لیکر نہیں کہ فلاں زیادہ کھاتا ہے بلکہ اس طرح کے جو زیادہ کھاتے ہیں لوگ اسے حبشی کہتے ہیں بیل جانتے ہیں۔

(5) اگر لڑکا ہو تو سفید کپڑے کی رغبت اسکے دل میں پیدا کیجئے اور رنگین لباس سے اسکو نفرت دلائیں کہ ایسے کپڑے لڑکیاں پہنتی ہیں تم ماشاءاللہ مرد ہو۔ ہمیشہ اسکے سامنے ایسی باتیں کیا کریں۔

(6) اگر لڑکی ہو تو بہت تکلف کے کپڑوں کی اسے عادت مت ڈالئے۔

(7) بچوں کی سب ضدیں پوری مت کریں۔ اس سے بچے کا مزاج بگڑ جاتا ہے۔

(8) چِلّا کر بولنے سے روکیں خاص طور پر اگر لڑکی ہے تو چلّانے پر خوب ڈانٹئے۔ ورنہ بڑی ہوکر پختہ عادت ہوجاۓ گی۔

(9) جن بچوں کی عادتیں خراب ہیں یا پڑھنے لکھنے سے بھاگتے ہیں یا تکلف کے کھانے کے اور کپڑے کے عادی ہیں، گالم گلوچ کرتے ہیں انکے ساتھ بیٹھنے سے اور ساتھ کھیلنے سے انکو بچائیں۔

(10) ان باتوں سے نفرت دلاتے رہو، غصہ، جھوٹ بولنا، کسی کو دیکھ کر جلنا یا حرص کرنا، چوری کرنا، چغلی کھانا، بے فائدہ بہت باتیں کرنا۔ بے بات ہنسنا یا زیادہ ہنسنا، دھوکہ دینا، بھلی بری بات کا نا سوچنا۔ اور جب ان میں سے کوئی بات ہوجاۓ تو فوراً اسکو روکیں اور اس پر تنبیہ کیجئے

(11) اگر کوئ چیز توڑ پھوڑ دے یا کسی کو مار بیٹھے تو بچے کو مناسب سزا دو تاکہ پھر ایسا نا کرے۔ ایسی باتوں میں پیار دلار بچے کو کھو دیتا ہے۔

(12) بچہ جب سات برس کا ہوجاۓ تو نماز کی عادت ڈالو۔ جب مکتب میں جانے کے قابل ہوجاۓ تو اول قرآن مجید پڑھوائیں۔

(13) بہت سویرے مت سونے دیں۔ اور جلدی اٹھنے کی عادت ڈالیں۔

(14) کبھی کبھی بچوں کو نیک لوگوں کی حکایتیں سنایا کیجئے۔

(15) انکو ایسی کتابیں مت دیکھنے دو جن میں عاشقی معشوقی کی باتیں ہوں یا بےہودہ قصے اور غزلیں وغیرہ ہوں۔

(16) مکتب سے آنے کے بعد بچے کو کسی قدر دل بہلانے واسطے کچھ دیر کھیلنے دو تاکہ اسکی طبعیت کند نا ہوجاۓ۔ لیکن کھیل ایسا ہو جس میں کوئ گناہ نا ہو اور چوٹ لگنے کا اندیشہ نا ہو۔

(17) آتش بازی، یا باجہ یا فضول چیزیں مول لینے کے لیۓ پیسے مت دو اور کھیل تماشے دکھانے کی عادت مت ڈالیں۔

(آج کے دور کے اعتبار سے بے مقصد موبائل وہ بھی اسمارٹ فونز ، ویڈیو گیمز ، ایسے کھیل جن سے صحت کا نقصان ہو اور صرف پیسوں کا ضیاع ہو ، اپنے گلی محلے ، اسکولز ،کالجز یا یونیورسٹیز کے ایسے دوستوں اور سہیلیوں کے ساتھ گھومنے کےلیے پیسے اور اجازت دینا وغیرہ سب شامل ہیں۔)

(18) اولاد کو ضرور کوئی ایسا ہنر سکھلا دیں جس سے ضرورت اور مصیبت کے وقت چار پیسے حاصل کرکے اپنا اور اپنے بچوں کا گذارہ کرسکے۔

(19) لڑکیوں کو کم از کم اتنا لکھنا پڑھنا ضرور سکھائیں کہ ضروری خطوط اور گھر کا حساب کر سکیں۔

(20) بچوں کو عادت ڈالئے کہ اپنا کام اپنے ہاتھ سے کریں۔ اپاہج اور سست نا ہوجائیں۔ انہیں کہیں رات کو اپنابستر خود بچھائیں اور صبح اٹھ کر خود تہہ کرکے احتیاط سے رکھ دیں۔

(21) لڑکیوں کو ہدایات دیں کہ جو کام کھانے پکانے، سینے پرونے, کپڑے رنگنے کے ہیں انہیں نہایت دل لگا کر سیکھیں۔

(22) جب بچے سے کوئی اچھی بات ظاہر ہو تو لازمی اسے شاباش دو، پیار کریں اور کچھ انعام دیں تاکہ اسکا دل بڑھے اور جب کوئ بری بات دیکھو تو بچے کو تنہائ میں سمجھائیں کہ دیکھو اچھے نیک لوگ ایسا کام نہیں کرتے اور کرنے والے کو لوگ برا جانتے ہیں۔ اور اگر بچہ دوبارہ غلط عمل دہراۓ تو بچے کو مناسب سزا دیں۔

(23) بچے کو کوئی بھی کام چھپا کر مت کرنے دیں۔ کھیل ہو یا کھانا ہو یا شغل کا کوئی بھی کام ہو۔

(24) کوئ کام محنت کا اس کے ذمہ مقرر کریں جس سے صحت اور ہمت رہے, سستی نا آنے پائے.

(25) بچوں کو چلنے میں تاکید کریں کہ بہت جلدی نا چلیں اور چلتے ہوۓ نگاہ اوپر اٹھا کر نا چلے۔

(26) اسکو عاجزی اختیار کرنے کی عادت ڈالیں، زبان سے، چال سے اور برتاؤ سے۔ شیخیاں نا مارے۔

(27) بچے کوکچھ پیسے دیا کرو کہ اپنی مرضی کے موافق خرچ کیا کریں۔ مگر اسکو یہ عادت ڈالو کہ آپ سے چھپا کر کچھ نا خریدے۔

(نوٹ) اس پیغام کو دوسروں تک پہنچائیے تاکہ اللہ تعالٰی کسی کی زندگی کو آپ کے ذریعے بدل دے،

Photos from Malik Din Khel Educators Forum 's post 11/10/2025

الوداع محترم اولس خان صاحب
آج گورنمنٹ ہائی سکول کوہی شیر حیدر باڑہ میں ایک یادگار لمحہ ملاجب ایک سنئیر استاد محترم اولس خان صاحب نے اپنی رٹائرمنٹ کے موقع پر آخری دستخط ثبت کیا۔اپ کی طویل اور شاندار خدمات کو ہمیشہ سنہرے حروف میں یاد رکھیں جائینگے ۔ جناب اولس خان صاحب نےاپنے دورخدمت میں نہ صرف طلباء کی بہترین تربیت اور رہنمائی کی بلکہ اساتذہ اورعملے کے ساتھ بھی بھر پور تعاون کیا۔وہ پڑھاںئ کے ساتھ ساتھ سکول کے دیگر خدمات میں پیش پیش رہے۔ آپ کی خدمت ،محنت،اخلاص اور ایثار اس ادارے کی پہچان بنے رہیں گے۔ آپ کانام اس ادارے کی تاریخ میں ہمیشہ روشنی کا مینار بنارہے گا۔ ہم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالٰی آپ کی آئندہ زندگی کو بھی صحت ،سکون اور کامیابیوں سے بھر دے تاکہ آپ اسی طرح عزت وقار کے ساتھ اپنی زندگی کے نۓ باب کا آغاز کر سکیں۔

09/10/2025

*زرہ نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی**

*مبارک ہو ڈاکٹر عبد الرزاق آفریدی!*

ڈاکٹر عبد الرزاق آفریدی، جو ضلع خیبر کے باڑہ (ملک دین خیل) سے تعلق رکھتے ہیں، نے *فارماکولوجی* میں *پی ایچ ڈی* کی ڈگری حاصل کر لی ہے۔ وہ *کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی* کے فارغ التحصیل اور *خیبر میڈیکل یونیورسٹی* کے محقق ہیں۔

ان کی تحقیق *دل کے مریضوں میں استعمال ہونے والی دوا "کلوپیڈوگریل"* پر مرکوز تھی، جس میں انہوں نے یہ معلوم کیا کہ *سائٹوکروم P450 سسٹم* کیسے اس دوا کے اثر کو کم یا غیر مؤثر کر سکتا ہے۔ ان کی تحقیق بین الاقوامی سائنسی جریدوں میں شائع ہوئی اور انہوں نے مختلف یورپی جامعات میں جا کر تحقیقاتی مراحل مکمل کیے۔

یہ کارنامہ نہ صرف خیبر ریجن بلکہ پورے ملک کے لیے باعثِ فخر ہے۔
خیبر اینڈ افریدی سٹوڈنٹس یونین ڈاکٹر عبد الرزاق آفریدی کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کی مزید کامیابیوں کے لیے دعاگو ہیں۔*


11/09/2025

I got over 150 reactions on my posts last week! Thanks everyone for your support! 🎉

Want your school to be the top-listed School/college in Bara?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address

Kohi Chowk MDK
Bara