15/05/2026
ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی
گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے جرمن/پاکستانی طالب علم ڈاکٹر محمد طحہٰ چیمہ نے شاندار تعلیمی کارکردگی دکھاتے ہوئے بلغاریہ کی ایک میڈیکل یونیورسٹی میں تاریخ رقم کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلغاریہ میں واقع میڈیکل یونیورسٹی میں داخل ہونے والے 375 بین الاقوامی طلبہ میں سے ڈاکٹر طحہٰ چیمہ نے سب سے اعلیٰ گریڈ حاصل کر کے ٹاپ گریجویٹ ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا۔ انہیں گریجویشن کلاس 2026 کا *Valedictorian* بھی قرار دیا گیا، جو کسی بھی فارغ التحصیل طالب علم کے لیے سب سے بڑا تعلیمی اعزاز سمجھا جاتا ہے۔
وہ اس یونیورسٹی میں یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں، جس پر پاکستانی کمیونٹی نے بھی خوشی اور فخر کا اظہار کیا ہے۔
گریجویشن تقریب کے دوران ڈاکٹر طحہٰ چیمہ نے الوداعی خطاب بھی کیا، جس میں انہوں نے بابائے قوم محمد علی جناح ؒ کے الفاظ “Unity, Faith, Discipline” کو دہراتے ہوئے موجودہ عالمی تنازعات کے تناظر میں امن اور ہم آہنگی کا پیغام دیا۔
ان کی شاندار کامیابی کو تعلیمی حلقوں میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔