GHS Degan Taji Killa Bannu

GHS Degan Taji Killa Bannu Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from GHS Degan Taji Killa Bannu, Education, DEGAN TAJI KALA BANNU KPK, Bannu.

Maths Test 7th Class
22/09/2026

Maths Test 7th Class

آج کا دن - دماغ کی دنیا کے نام 🧠آج کلاس میں کتابیں بند کر کے ہم نے براہِ راست دماغ کو دیکھا!میں نے اپنے طلباء کو دماغ کے...
18/09/2026

آج کا دن - دماغ کی دنیا کے نام 🧠
آج کلاس میں کتابیں بند کر کے ہم نے براہِ راست دماغ کو دیکھا!
میں نے اپنے طلباء کو دماغ کے حصے Forebrain,Midbrain, hindbrainm) ماڈل پر دکھائے۔ ان کے ہاتھوں میں جب دماغ کا ماڈل آیا تو ان کی آنکھوں میں حیرت اور تجسس دیدنی تھا۔
کتاب میں تصویر دیکھنا اور چیز ہے، اور اپنے ہاتھ میں انسانی دماغ کو تھام کر اسے سمجھنا اور چیز۔
یہی عملی تعلیم ہے! یہی میرا مقصد ہے۔
مجھے اپنے ان ہونہار طلباء پر فخر ہے۔

جمعہ اور ہفتہ کی چھٹی نہیں ہے۔ یہ محض افواہیں ہیں۔ سکول معمول کے مطابق کھلا رہے گا۔ صرف اتوار کی چھٹی ہوگی۔ والدین اپنے ...
18/09/2026

جمعہ اور ہفتہ کی چھٹی نہیں ہے۔ یہ محض افواہیں ہیں۔ سکول معمول کے مطابق کھلا رہے گا۔ صرف اتوار کی چھٹی ہوگی۔ والدین اپنے بچے سکول بھیجیں تاکہ تعلیمی سلسلہ متاثر نہ ہو

شکریہ

"علم کے ساتھ عمل"آج Sixth Class کے طلبہ کے ساتھ General Science کا لیکچر "Skeletal System" پر ہوا۔کتاب کے ساتھ Human Ske...
09/09/2026

"علم کے ساتھ عمل"
آج Sixth Class کے طلبہ کے ساتھ General Science کا لیکچر "Skeletal System" پر ہوا۔
کتاب کے ساتھ Human Skeleton Model کے ذریعے Practical طور پر سمجھایا کہ ہڈیاں ہمارے جسم کو سہارا کیسے دیتی ہیں اور نازک اعضاء کی حفاظت کیسے کرتی ہیں۔
میرے لیے میرے سٹوڈنٹس ہی میرا سرمایہ ہیں۔ میں ہمیشہ کوش کرتا ہوں کہ انہیں رٹا نہیں بلکہ سمجھ کے ساتھ Practical علم دوں۔ کیونکہ جو چیز آنکھوں سے دیکھ کر سیکھی جائے وہ ہمیشہ یاد رہتی ہے۔
اللہ میرے تمام شاگردوں کو کامیاب کرے۔ آمین 🤲

🌱 شجرکاری مہم — گورنمنٹ ہائی سکول دیگان تاجی کلہ بنوں 🌳آج پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول دیگان تاجی کلہ بنوں نے سکول میں شجرکا...
09/09/2026

🌱 شجرکاری مہم — گورنمنٹ ہائی سکول دیگان تاجی کلہ بنوں 🌳

آج پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول دیگان تاجی کلہ بنوں نے سکول میں شجرکاری مہم کا آغاز کیا، جس میں اساتذہ کرام ، طلبہ اور کلاس فور کے ملازمین نے بھی بھرپور حصہ لیا۔

درخت ہماری زندگی اور صحت مند ماحول کی ضمانت ہیں۔ 🌿

پرنسپل سکول ہذا کی شجرکاری میں دلچسپی اس بات کا مظہر ہے کہ وہ طلبہ کو تعلیم کے ساتھ ایک صاف، سرسبز اور خوبصورت ماحول فراہم کرنے کے لیے بھی پُرعزم ہیں۔ 🌳💚

#شجرکاری

📚 ماہانہ ٹیسٹ — تعلیمی معیار کی بہتری کی جانب ایک اہم قدمگورنمنٹ ہائی سکول دیگان تاجی کلہ بنوں میں طلبہ کی تعلیمی کارکرد...
03/09/2026

📚 ماہانہ ٹیسٹ — تعلیمی معیار کی بہتری کی جانب ایک اہم قدم

گورنمنٹ ہائی سکول دیگان تاجی کلہ بنوں میں طلبہ کی تعلیمی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے ماہانہ ٹیسٹ کا سلسلہ جاری ہے۔ اس ٹیسٹ میں جماعت ششم سے جماعت دہم تک کے طلبہ سے تمام مضامین کے باقاعدہ ٹیسٹس لیے جا رہے ہیں۔

ماہانہ ٹیسٹس کا بنیادی مقصد طلبہ کی علمی استعداد، سبق کی سمجھ، تیاری اور تعلیمی پیش رفت کا جائزہ لینا اور جہاں ضرورت ہو وہاں مزید رہنمائی فراہم کرنا ہے۔ ہمارا یقین ہے کہ مسلسل جائزہ اور باقاعدہ محنت ہی تعلیمی کامیابی کی بنیاد ہے۔

🏫 گورنمنٹ ہائی سکول دیگان تاجی کلہ بنوں اپنے طلبہ کی صرف تعلیمی نہیں بلکہ اخلاقی، سماجی اور معاشرتی تربیت کے لیے بھی ہمہ وقت کوشاں ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ ہمارے طلبہ بہترین نمبروں کے ساتھ ساتھ ذمہ دار، باکردار، بااخلاق اور معاشرے کے مفید شہری بھی بنیں۔

محنت، نظم و ضبط اور مسلسل جائزہ — کامیابی کی طرف ہمارا سفر جاری ہے۔ 🌱📖







#تعلیم #تربیت

الحمدللہ! آج General Science کا Practical Day  ✅موضوع: پودوں میں Transpiration طریقہ: پودے کی شاخ کو پلاسٹک سے ڈھانپ دیا...
02/09/2026

الحمدللہ! آج General Science کا Practical Day ✅
موضوع: پودوں میں Transpiration
طریقہ: پودے کی شاخ کو پلاسٹک سے ڈھانپ دیا اور انتظار کیا.
نتیجہ:30 منٹ بعد پلاسٹک کے اندر پانی کے قطرے
سبق: قدرت کا نظام کتنا حیرت انگیز ہے
میرے 7th کے75 طلبہ نے خود دیکھا، خود سیکھا۔
کیونکہ رٹا ہوا بھول جاتا ہے، دیکھا ہوا ہمیشہ یاد رہتا ہے۔
اللہ ہمارے بچوں کو کامیاب کرے۔ آمین ❤️
Come to read and go to lead

نئے تعلیمی سیشن کے لیے گورنمنٹ ہائی سکول دیگان تاجی کلہ بنوں تیار 🌿نئے تعلیمی سیشن کے آغاز سے قبل گورنمنٹ ہائی سکول دیگا...
08/08/2026

نئے تعلیمی سیشن کے لیے گورنمنٹ ہائی سکول دیگان تاجی کلہ بنوں تیار 🌿

نئے تعلیمی سیشن کے آغاز سے قبل گورنمنٹ ہائی سکول دیگان تاجی کلہ بنوں کو مزید خوبصورت، صاف ستھرا اور طلبہ کے لیے ایک خوشگوار تعلیمی ماحول میں تبدیل کرنے کے لیے چھوٹی موٹی مرمت، رنگ و روغن اور صفائی ستھرائی کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔

نیٹ، گرین اینڈ کلین سکول کے وژن کے تحت سکول کے لان، راستوں، پودوں اور سبزہ زاروں کو خوبصورت انداز میں ترتیب دیا گیا ہے، جبکہ کلاس رومز اور دیگر حصوں کی تزئین و آرائش بھی کی گئی ہے۔

سکول میں صاف پینے کے پانی پانی کا بہترین انتظام موجود ہے۔

بجلی کا نظام بہتر اور فعال ہے۔

طلبہ کے لیے فرنیچر کا مناسب اور بہترین انتظام بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔

یہ تمام اقدامات اس عزم کا اظہار ہیں کہ ہمارے طلبہ کو نہ صرف معیاری تعلیم بلکہ صاف، محفوظ، خوبصورت اور سازگار تعلیمی ماحول بھی فراہم کیا جائے۔

شاندار تعلیمی کامیابی — 100% رزلٹ

یہ امر ہمارے لیے مزید باعثِ فخر ہے کہ امسال گورنمنٹ ہائی سکول دیگان تاجی کلہ بنوں نے میٹرک کے امتحان میں 100 فیصد کامیابی حاصل کی ہے۔

یہ شاندار کامیابی ہمارے قابلِ احترام اساتذہ کی محنت، طلبہ کی لگن، والدین کے تعاون اور سکول انتظامیہ کی مسلسل کاوشوں کا نتیجہ ہے۔

ہم نئے سیشن کا آغاز نئے عزم، نئی امید اور مزید بہتر نتائج کے وعدے کے ساتھ کر رہے ہیں۔

صاف سکول — خوبصورت ماحول — معیاری تعلیم — شاندار نتائج

گورنمنٹ ہائی سکول دیگان تاجی کلہ بنوں
“تعلیم، تربیت اور کامیابی ہمارا عزم”

Ongoing School Improvement and Renovation Work at Government High School Degan Taji Killa, BannuDevelopment and renovati...
11/07/2026

Ongoing School Improvement and Renovation Work at Government High School Degan Taji Killa, Bannu

Development and renovation activities under the Petty Repair Fund are at progress at Government High School Degan Taji Killa, Bannu, under the supervision of the Principal, Mr. Muhammad Ishaq Wazir.

The Principal is keen to ensure that all repair, maintenance, and beautification work is completed during the summer vacation so that students and teachers can return to a well-maintained, comfortable, and academically conducive environment. The timely completion of these works will help ensure the smooth continuation of educational activities without any disruption after the reopening of the school.

On this occasion, Chairman Parent-Teacher Council (PTC), Maulana Muhammad Anwar Khan, and PTC Member Haji Asghar Ali Khan (SDM) are present to inspect the ongoing work. They appreciated the efforts of the school administration in improving the educational infrastructure and creating better learning facilities for students.

The school administration remains committed to the effective utilization of available resources for the welfare of students and the enhancement of the overall educational environment. Such collaborative efforts reflect a shared vision of promoting quality education and fostering academic excellence in the community.

گورنمنٹ ہائی سکول دیگان تاجی کلہ بنوں میں سمر کیمپ کامیابی سے جاریگورنمنٹ ہائی سکول دیگان تاجی کلہ بنوں میں سمر کیمپ پور...
22/06/2026

گورنمنٹ ہائی سکول دیگان تاجی کلہ بنوں میں سمر کیمپ کامیابی سے جاری

گورنمنٹ ہائی سکول دیگان تاجی کلہ بنوں میں سمر کیمپ پورے جوش و جذبے کے ساتھ جاری ہے۔ سکول کی خوش قسمتی ہے کہ یہاں ایک نہایت قابل، فرض شناس، محنتی اور مخلص تدریسی عملہ موجود ہے جو طلبہ کی تعلیم و تربیت کو اپنی اولین ترجیح سمجھتا ہے۔

ہمارے اکثر اساتذہ نوجوان، پُرجوش، باصلاحیت اور اپنے اپنے مضامین پر مکمل دسترس رکھتے ہیں۔ ان کی لگن، خلوص اور پیشہ ورانہ مہارت کی بدولت سمر کیمپ کا ماحول کسی عام کیمپ کے بجائے باقاعدہ تعلیمی سیشن کے عروج کا منظر پیش کر رہا ہے۔ طلبہ کی شاندار حاضری اور سیکھنے کا جذبہ اس بات کا ثبوت ہے کہ والدین اور طلبہ کو اپنے اساتذہ پر بھرپور اعتماد ہے۔

بحیثیت پرنسپل، مجھے اپنے تمام اساتذہ اور طلبہ پر فخر ہے۔ میں ان کی محنت، نظم و ضبط اور تعلیمی جذبے کو دل کی گہرائیوں سے سراہتا ہوں۔ ان شاء اللہ ہم سب مل کر اس ادارے کو مزید ترقی اور کامیابی کی راہ پر گامزن کریں گے

Address

DEGAN TAJI KALA BANNU KPK
Bannu
28100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GHS Degan Taji Killa Bannu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share