07/05/2026
گورنمنٹ ہائی سکول عمر خان ممہ خیل کی تاریخ میں ایک درخشاں باب کا اضافہ ہوگیا ہے۔ حالیہ اپگریڈیشن کے نتیجے میں سکول ہذا کا مڈل سے ہائی سطح تک پہنچنا یقیناً ایک بڑی کامیابی ہے، اور اسی تسلسل میں سیکنڈ ٹرم امتحانات 2026 کا باقاعدہ آغاز ایک خوش آئند پیش رفت ہے۔
یہ لمحہ ہمارے لیے خاص طور پر باعثِ مسرت ہے کہ جی ایچ ایس عمر خان ممہ خیل پہلی بار بطورِ کلسٹر ہیڈ اپنی ذمہ داریاں نہایت احسن انداز میں ادا کر رہا ہے۔ اس امتحانی مرکز میں ہمارے پاس کم و بیش 250 طلباء مختلف اداروں سے شرکت کر رہے ہیں، جن میں جی ایم ایس تارکیٹ زرگر ممہ خیل، جی ایم ایس حسن خیل خیراکی، جی ایم ایس شہید بابا اور جی ایچ ایس عمر خان ممہ خیل شامل ہیں۔
اس شاندار اور منظم امتحانی عمل کا انعقاد ہمارے معزز ہیڈ ماسٹر صاحب کی انتھک محنت، مدبرانہ قیادت اور بہترین منصوبہ بندی کا عملی ثبوت ہے۔ ہم کنٹرولر امتحانات کی مسلسل کاوشوں کو بھی سراہتے ہیں، جو امتحانی نظام کو شفاف اور مثالی بنانے کے لئے اپنی ذمہ داریوں کو خلوص اور لگن سے نبھا رہے ہیں۔
یقیناً، اس کامیابی کے پیچھے ہمارے اساتذہ کرام کی محنت، اخلاص اور قربانیوں کا بھی بڑا کردار ہے، جو تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ انتظامی امور میں بھی اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ جی ایچ ایس عمر خان ممہ خیل ترقی و کامیابی کی نئی منزلیں طے کرتا رہے، اساتذہ کرام کا سایۂ شفقت ہمیشہ قائم رہے، اور یہاں سے تعلیم حاصل کرنے والے طلباء مستقبل میں ملک و قوم کے لیے باعثِ عزت و افتخار بنیں۔ آمین
17/04/2026