27/05/2026
المدینہ پبلک ہائی سکول کی انتظامیہ کی طرف سے اپنے معزز والدین، پیارے طلبہ اور تمام اہل وطن کو دل کی گہرائیوں سے عید الاضحیٰ بہت بہت مبارک ہو۔
اللّٰہ تعالیٰ اس مبارک عید کو آپ سب کے لیے خوشیوں، برکتوں اور امن و سلامتی کا گہوارہ بنائے۔ آپ کی قربانیاں اور عبادات بارگاہ الٰہی میں قبول فرمائے آمین ثم آمین
المدینہ پبلک ہائی سکول
لنک روڈ، چوک ہائی وے، بنوں۔
📞 رابطہ نمبر:
0332-9331913
ٰ_مبارک #بنوں #قربانی #عید۲۰۲۶
03/05/2026
اہم اعلان: دہم (10th) جماعت کی کلاسز کا باقاعدہ آغاز!
ہمیں یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ المدینہ پبلک ہائی سکول میں دہم جماعت کی کلاسز کا باقاعدہ آغاز 4 مئی بروز سوموار سے ہو رہا ہے۔
والدین سے گزارش ہے کہ بچوں کو مکمل تیاری کے ساتھ سکول بھیجیں تاکہ ان کا قیمتی وقت ضائع نہ ہو اور نصاب کو معیاری طریقے سے بروقت مکمل کیا جا سکے۔ ہمارا مقصد آپ کے بچوں کو بہترین تعلیمی ماحول فراہم کرنا ہے تاکہ وہ بورڈ کے امتحانات میں شاندار کامیابی حاصل کر سکیں۔
کسی بھی قسم کی معلومات یا تفصیلات کے لیے آپ سکول انتظامیہ سے رابطہ کر سکتے ہیں:
📞 رابطہ نمبر:03329331913
منجانب: سکول انتظامیہ المدینہ پبلک ہائی سکول لنک روڈ چوک ہائی وے بنوں
#بنوں
#تعلیم
30/04/2026
یومِ مزدور کی مناسبت سے کل یکم مئی 2026 کو تمام تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی اور عام تعطیل ہوگی۔
یہ دن ان محنتی ہاتھوں کے نام ہے جو ملک و قوم کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ چاہے وہ کھیتوں میں کام کرنے والا کسان ہو، فیکٹری کا ملازم یا تعمیراتی شعبے سے وابستہ محنت کش، ہم سب کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔
08/04/2026
سکول انتظامیہ تمام والدین اور معزز مہمانوں کو اپنے بچوں کی تعلیمی کامیابیوں کا جشن منانے کے لیے دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتا ہے۔
ہمارے ہونہار طلباء کی سال بھر کی محنت اور شاندار نتائج کی خوشی میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ آپ کی شرکت ہمارے بچوں کی حوصلہ افزائی کا باعث بنے گی۔
تاریخ: 11 اپریل 2026
وقت: صبح 08:00 بجے
مقام: المدینہ پبلک ہائی سکول لنک روڈ چوک ہائی وے بنوں
منجانب:
محمد جوہر (منیجنگ ڈائریکٹر)
سعد احمد (پرنسپل)
📞 رابطہ: 03329331913
آئیں! اپنے بچوں کی کامیابیوں کو مل کر سراہیں اور ان کے روشن مستقبل کی دعا کریں۔
#بنوں #تعلیم #کامیابی
04/04/2026
المدینہ پبلک ہائی سکول، لنک روڈ چوک بنوں
داخلے جاری ہیں! پریپ جماعت سے لیکر نہم جماعت تک
کلاسز کا آغاز: 06 اپریل 2026 (ان شاء اللہ)
کیا آپ اپنے بچوں کے روشن اور کامیاب مستقبل کے لیے ایک بہترین تعلیمی ادارے کی تلاش میں ہیں؟ المدیہ پبلک ہائی سکول لایا ہے آپ کے بچوں کے لیے اعلیٰ معیار کی تعلیم اور بہترین تربیت کا سنہری موقع!
نمایاں خصوصیات:
✅ بہترین اور پرسکون تعلیمی ماحول
✅ اخلاقی و سماجی تربیت پر خصوصی توجہ
✅ تجربہ کار اور محنتی اساتذہ کی ٹیم
✅ ٹرانسپورٹ کی سہولت
✅ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں کا اہتمام
✅ اسلامی تعلیمات اور دینی تربیت
✅ سولر سسٹم اور جدید ماہانہ ٹیسٹ سسٹم
آئیے، مل کر اپنے بچوں کے لیے ایک شاندار تعلیمی سفر کا آغاز کریں!
📍 پتہ: لنک روڈ چوک، ہائی وے بنوں
📞 رابطہ نمبرز:
0332-9331913
0344-9907449
#بنوں
#تعلیم
27/03/2026
📢 والدین اور اہل علاقہ کے لیے خصوصی اعلان 📢
المدینہ پبلک ہائی سکول اینڈ کالج لنک روڈ چوک ہائی وے بنوں
جہاں خواب حقیقت بنتے ہیں
محترم والدین،
کیا آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے بچے ایک روشن مستقبل کی طرف قدم بڑھائیں؟
کیا آپ انہیں ایک معیاری تعلیمی ماحول میں دیکھنا چاہتے ہیں؟
تو پھر دیر نہ کریں نرسری سے لے کر ہائی کلاسز تک داخلے جاری ہیں
🔹 بہترین تعلیمی ماحول
🔹 اخلاقی و سماجی تربیت
🔹 تجربہ کار اساتذہ
🔹 ٹرانسپورٹ کی سہولت
🔹 نصاب کے ساتھ ہم نصابی سرگرمیاں
🔹 اسلامی تعلیمات
🔹سولر سسٹم
اب وقت ہے اپنے بچوں کو کامیابی کی راہ پر گامزن کرنے کا
داخلے کے لیے آج ہی پرنسپل آفس تشریف لائیں اور اپنے بچوں کو ایک بہترین تعلیمی سفر پر روانہ کریں۔
03329331913
#تعلیم
24/03/2026
اہم اطلاع برائے نہم و دہم جماعت کے طلباء کرام
محترم طلباء کرام ، السلام علیکم !
اطلاع دی جاتی ہے کہ 27 مارچ کو تعلیمی امور اور امتحانات کی تیاریوں کے حوالے سے ایک انتہائی ضروری میٹنگ منعقد کی جا رہی ہے۔ تمام طلباء کی شرکت لازمی ہے۔
نوٹ
اس میٹنگ میں امتحانات سے متعلق اہم ہدایات دی جائیں گی، لہذا غیر حاضری سے گریز کریں۔
امید ہے کہ آپ ادارے کے ساتھ مکمل تعاون فرمائیں گے۔
مزید معلومات کے لیے سکول انتظامیہ سے رابط کریں:
0332 9331913
#امتحانات2026 #بنو #خیبرپختونخوا