Bizan khel Education Welfare Association

Bizan khel Education Welfare Association Help Poor Students

08/06/2025

السلام علیکم
بیزن خیل ایجوکیشن ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے تمام مسلمان دوستوں کو عید الاضحیٰ کی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔

اللہ تعالیٰ یہ بابرکت موقع ہم سب کے لیے خوشیوں، رحمتوں اور قربانی کی اصل روح کو سمجھنے کا ذریعہ بنائے۔ آمین---

پیارے دوستو،
بیزن خیل ایجوکیشن ویلفیئر ایسوسی ایشن ایک ایسی سوچ اور جذبے کے تحت قائم کی گئی ہے جس کا مقصد ہمارے علاقے کے ان بچوں کے لیے سہارا بننا ہے جو مالی طور پر کمزور ہیں اور اپنی تعلیم کو جاری رکھنے سے قاصر ہیں۔

ہم چاہتے ہیں کہ ان بچوں کو ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کیا جائے جو ان کے تعلیمی خوابوں کو حقیقت میں بدل سکے، تاکہ وہ بھی معاشرے کے باوقار، تعلیم یافتہ، اور خودمختار افراد بن سکیں۔

آپ سب کی دعاؤں اور تعاون کی ضرورت ہمیشہ رہے گی۔

06/06/2025

پیدل چلنا اور حرکت میں رہنا دل کی صحت کے لئے کتنا مفید ہے یہ تحریر پڑھیں۔👇

میڈیکل سائنس میں پنڈلیوں کے عضلات، خاص طور پر کیلف مسلز (Calf Muscles) کو اکثر "Peripheral Heart" یا "Second Heart" کہا جاتا ہے، کیونکہ؛
یہ پٹھے خون کو نیچے سے اوپر، یعنی دل کی طرف واپس دھکیلنے میں مدد دیتے ہیں۔

جب ہم چلتے ہیں یا حرکت کرتے ہیں تو یہ پٹھے سکڑتے اور پھیلتے ہیں، جو رگوں پر دباؤ ڈال کر venous return کو بہتر بناتے ہیں
اس طرح خون کی گردش کو فروغ دیتی ہے۔رگوں میں خون کے جم جانے (venous stasis) کو روکتی ہے، جو خطرناک clots (جیسے DVT – Deep Vein Thrombosis) سے بچاؤ میں مددگار ہے۔
خاص طور پر لمبے وقت تک بیٹھنے والے افراد کو حرکت میں رہنے کا مشورہ اسی لیے دیا جاتا ہے۔

روزمرہ کی معتدل جسمانی سرگرمی جیسے واکنگ، سیڑھیاں چڑھنا، ہلکی ورزش دل کی صحت بہتر بناتی ہے۔بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کو کنٹرول میں رکھتی ہے۔
دل کے دورے اور اسٹروک کے خطرے کو کم کرتی ہے۔
ڈاکٹر نظر خان وزیر.
بیزان خیل ایجوکیشن ویلفئیر ایسو سی ایشن بنوں خیبر پختون خوا

Address

Bannu

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bizan khel Education Welfare Association posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share