28/05/2026
Attention please....👇👇👇
جی ایچ ایس صورت خان بکا خیل ایس ڈی ڈبلیو بنوں ٹیچرز احباب اور طلباء کرام کی شرکت لازمی ہیں۔۔۔۔۔
وقت۔۔۔۔4:00pm
تاج ہوٹل منڈی بکاخیل
بکس سٹال کی اہمیت
بکس سٹال علم و ادب کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ یہ طلبہ، اساتذہ اور عام لوگوں کو مختلف موضوعات کی کتابیں فراہم کرتا ہے۔ بکس سٹال سے نصابی، دینی، سائنسی اور ادبی کتابیں آسانی سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔
بکس سٹال مطالعہ کی عادت کو بڑھانے میں مدد دیتا ہے۔ طلبہ اپنی ضرورت کی کتابیں اور تعلیمی سامان ایک ہی جگہ سے خرید سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ بکس سٹال نئی معلومات اور علم کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے۔
مختصر یہ کہ بکس سٹال معاشرے میں تعلیم اور شعور پھیلانے کے لیے نہایت اہم ہے۔۔۔
بک سٹال کے انعقاد پر بکاخیل سٹوڈنٹس سوسائٹی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔۔۔۔
29/03/2026
📢 اہم اطلاع برائے طلبہ و والدین
عیدالفطر اور موسمِ بہار کی تعطیلات کے اختتام کے بعد خیبر پختونخوا کے تمام تعلیمی ادارے ان شاء اللہ بروز سوموار، 30 مارچ 2026 سے دوبارہ کھل رہے ہیں۔
📚 اسکول اوقات (30 اور 31 مارچ 2026):
🔹 پرائمری: صبح 8:30 تا دوپہر 1:35
🔹 مڈل، ہائی و ہائر سیکنڈری: صبح 8:30 تا دوپہر 2:20
📚 اسکول اوقات (یکم اپریل 2026 تا 30 ستمبر 2026):
🔹 پرائمری: صبح 7:30 تا دوپہر 12:35
🔹 مڈل، ہائی و ہائر سیکنڈری: صبح 7:30 تا دوپہر 1:35
تمام طلبہ سے گزارش ہے کہ بروقت حاضری یقینی بنائیں اور نئے تعلیمی سلسلے کا آغاز پوری محنت اور جذبے کے ساتھ کریں۔.
29/01/2026
Due to a technical issue, our page experienced functionality disruptions for a few days. Fortunately, the issue has now been resolved and the page is operational again. We appreciate your cooperation.
15/01/2026
موسمِ سرما کی تعطیلات کے بعد گورنمنٹ ہائی اسکول صورت خان، بکاخیل (ایس ڈی ڈبلیو بنوں) بتاریخ 16 جنوری 2026، بروز جمعہ دوبارہ کھل جائے گا۔ تمام طلبہ اپنی بروقت حاضری یقینی بنائیں۔
02/01/2026
گورنمنٹ ہائی اسکول صورت خان، بکاخیل SDW بنوں سالانہ دوم امتحان کے ہونہار طلبہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے A1 گریڈ حاصل کیا۔
یہ کامیابی طلبہ کی محنت، اساتذہ کی مخلصانہ رہنمائی اور والدین کے بھرپور تعاون کا نتیجہ ہے۔
ہم تمام کامیاب طلبہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ
اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابیوں سے ن
25/12/2025
اطلاعِ عام برائے سٹوڈنٹس خضرات
گورنمنٹ ہائی سکول صورت خان بکا خیل SDW، بنوں
آج جمعرات، 25 دسمبر 2025ء کو
بانیٔ پاکستان قائدِاعظم محمد علی جناحؒ کے یومِ پیدائش کے موقع پر سکول بند رہے گا۔
اس لیے کل کوئی پیپر نہیں ہوگا اور چھٹی ہوگی۔
اب پیپر 30 دسمبر 2025ء کو ہوگا۔
ہیڈ ماسٹر
گورنمنٹ ہائی سکول
صورت خان بکا خیل SDW، بنوں
19/11/2025
الحمدللہ ثم الحمدللہ!
آج گورنمنٹ ہائی سکول صورت خان بکاخیل ایف آر بنوں نے سب ڈویژن سطح پر ہونے والے مقابلوں میں شاندار کامیابی حاصل کر کے ایک نئی تاریخ رقم کی۔ ہمارے ہونہار طلباء نے کھیل، نظم، ملی نغمہ اور نعت میں اوّل اور نمایاں پوزیشنیں اپنے نام کر کے نہ صرف اپنے والدین بلکہ اپنے ادارے کا بھی سر فخر سے بلند کر دیا۔
اس کے ساتھ ساتھ ڈرِل اور پریڈ میں بھی طلباء نے بہترین نظم و ضبط، لگن اور مہارت کا عملی ثبوت پیش کیا، جو واقعی قابلِ تعریف ہے۔
یہ کامیابی ہمارے طلباء کی محنت، اساتذہ کی رہنمائی اور والدین کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔
اللہ تعالیٰ ہمارے بچوں کو علم، کردار اور کامیابیوں کی بلندیاں عطا فرمائے۔
گورنمنٹ ہائی سکول صورت خان بکاخیل—ہمیشہ آگے، ہمیشہ نمایاں!