Noor Public High School Wali Noor Jani Khel
"We are striving to build a community of learners,Empower minds, pursue excellence and Achieve Greatness"
21/06/2026
*_"محنت کا پھل ہمیشہ میٹھا ہوتا ہے ✨
آج ہمارے سکول میں منتھلی ٹیسٹ کا ریزلٹ اناؤنس ہوا۔
ان ستاروں کو دیکھیں جنہوں نے اپنی لگن اور محنت سے ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔
پوزیشن ہولڈرز کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد!
تم لوگوں نے ثابت کر دیا کہ کامیابی صرف قسمت سے نہیں، محنت سے ملتی ہے۔
باقی تمام طلبہ کے لیے پیغام: ہار ماننا نہیں، اگلی بار تمہاری باری ہے۔
"__
"Today, Asim Khan of Grade 8 delivered an informative presentation on the Types of Gender in English Grammar."
📢 اہم اطلاع برائے والدینِ کرام و طلباء عزیز
السلام علیکم!
عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے اختتام پر نور پبلک ہائی سکول، ولی نور جانی خیل بنوں کل بروز سوموار بتاریخ 01/06/2026سے اپنی تعلیمی سرگرمیاں معمول کے مطابق دوبارہ شروع کر رہا ہے۔
تمام والدینِ کرام سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ اپنے بچوں کی بروقت سکول آمد کو یقینی بنائیں تاکہ ان کی تعلیم کا سلسلہ بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہ سکے۔ تمام طلباء مکمل یونیفارم، ضروری تعلیمی سامان اور وقت کی پابندی کے ساتھ سکول حاضر ہوں۔
تعلیم ترقی، شعور اور کامیاب مستقبل کی بنیاد ہے۔ آئیں! اپنے بچوں کے روشن مستقبل کے لیے ان کی بہترین تعلیم کو اپنی اولین ترجیح بنائیں۔
انتظامیہ 🏫 نور پبلک ہائی سکول 📍 ولی نور، جانی خیل، بنوں ✨
25/05/2026
🌙 اعلانِ تعطیلاتِ عید الاضحیٰ 🌙
🏫 نور پبلک ہائی سکول
📢 اطلاع برائے طلباء و والدین
بروز منگل، 26 مئی 2026 سے ادارہ ہذا عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے سلسلے میں بند رہے گا۔
ان شاء اللہ سکول دوبارہ بروز سوموار، یکم جون 2026 کو معمول کے مطابق کھولا جائے گا۔
✨ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو عید کی حقیقی خوشیاں نصیب فرمائے۔ عید مبارک ✨
19/05/2026
🌟 نور پبلک ہائی سکول ولی نور جانی خیل 🌟
📚 سیشن 2026-2027 کے لیے داخلے جاری ہیں 📚
نرسری سے جماعت دہم تک داخلے شروع ہو چکے ہیں۔
اگر آپ اپنے بچوں کے روشن مستقبل، بہترین تعلیم، اعلیٰ تربیت اور جدید سہولیات چاہتے ہیں تو آج ہی نور پبلک ہائی سکول تشریف لائیں۔
✨ ہماری خصوصیات:
✔ معیاری تعلیم
✔ بہترین ڈسپلن
✔ تجربہ کار اور محنتی اساتذہ
✔ اخلاقی و دینی تربیت
✔ صاف ستھرا اور پرامن ماحول
✔ بچوں کی ہمہ جہت صلاحیتوں پر خصوصی توجہ
✔ جدید سولر سسٹم کی سہولت
🎯 آج کا داخلہ، کل کی کامیابی!
اپنے بچوں کو کامیاب اور روشن مستقبل دینے کے لیے ابھی رابطہ کریں۔
🏫 نور پبلک ہائی سکول ولی نور جانی خیل
"علم کی روشنی، کامیابی کی ضمانت"
MD :-Feroz shah
Principal Muhammad Ihsan
Class 6th student Waleed Ullah presenting a well-prepared presentation on “Reproduction”, evaluated by Sir Noorullah. A great step towards confident learning and scientific understanding.
نور پبلک ہائی اسکول ولی نور جانی خیل کے ہونہار طلبہ کی جانب سے پیش کی گئی شاندار پی ٹی شو واقعی ایک یادگار اور قابلِ فخر لمحہ تھا۔ طلبہ نے بہترین نظم و ضبط، اتحاد، جذبے اور خوبصورت ہم آہنگی کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرکے حاضرین کے دل جیت لیے۔ بچوں کی محنت، اعتماد اور جوش اس بات کا ثبوت تھا کہ صحیح رہنمائی اور بہترین تربیت کے ذریعے طلبہ ہر میدان میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔
اس کامیاب اور شاندار پیشکش کے پیچھے ہمارے مخلص، محنتی اور قابلِ احترام اساتذہ سر #بـــشــــیراحمد، سر #نـــورمـــدالــلــہ اور سر #نـــورالــلـــہ کی انتھک محنت شامل ہے، جنہوں نے دن رات کوشش کرکے طلبہ کو بہترین انداز میں تیار کیا۔ ان کی لگن، خلوص اور محنت واقعی قابلِ ستائش ہے۔
ہم اپنے معزز پرنسپل سر #احــســان وزیر صاحب کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جن کی بہترین قیادت، حوصلہ افزائی اور رہنمائی کی بدولت یہ پروگرام کامیابی سے منعقد ہوا۔ اسی طرح ہم اپنے تمام قابلِ احترام اساتذہ کرام کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جن کے نام یہاں شامل نہیں کیے گئے، مگر ان کی محنت، تعاون اور دعاؤں نے اس کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔
ہم اپنے پیارے طلبہ کو ان کی شاندار کارکردگی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہمارے اساتذہ، پرنسپل صاحب اور طلبہ کو مزید کامیابیوں، عزتوں اور ترقی سے نوازے۔ آمین۔
ویڈیو ملاحظہ کیبجئے
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Bannu
28100
Opening Hours
| Monday | 08:30 - 12:35 |
| Tuesday | 08:30 - 12:35 |
| Wednesday | 08:30 - 12:35 |
| Thursday | 08:30 - 12:35 |
| Saturday | 08:30 - 12:35 |
| Sunday | 08:30 - 12:35 |