Janikhel Students Society

Janikhel Students Society Janikhel Students Society (JSS) is a student-led platform dedicated to the educational, social, and professional development of Janikhel students.
(2)

We provide support to students while promoting unity, cooperation, and a brighter future for our community.

نن په لسمه جولائ کال دوه زره شپږويشت، په ګورنمنټ پوسټ ګريجويټ کالج بنو کې ده پښتون سټوډنټس فيډريشن له خوا ده عوامي نشنل ...
10/07/2026

نن په لسمه جولائ کال دوه زره شپږويشت، په ګورنمنټ پوسټ ګريجويټ کالج بنو کې ده پښتون سټوډنټس فيډريشن له خوا ده عوامي نشنل ګوند ده مزهبي امورو مرکزي سیکرټري ملي شهيد مولانا خانزيب أول تلين په مناسبت راجوړه شوې غونډه کې ده جاني خېل سټوډنټس سوسايټي قانوني ټيم ډپټي ليګل ايډوائزر ايډوکيټ هارون باچا سره ده ملګرو ګډون وکړ.

په دې غونډه کې ده شهيد مولانا خانزيب ژوند په حواله او ده مولانا صاحب مبارزې په اړه خبرې وشوې، ملي شهيد ته ده عقيدت ګلونه وړاندې شول، او ده مولانا صاحب روح ته دعاګانې وشوې.

ټولو ګډونوالو عهد وکړ چې خپل ملي شهيدان به هيس کله نه هيره ؤو ، تل به مو په زړونو کې وي او دوئ مبارزه به دوام داره ساتو.

دې غونډې په آخر کې ده پښتون سټوډنټس فيډريشن بنو صدر عابد سورانی او ده پي ايس ايف ملګرو له خوا زموږ ډپټي ليګل ايډوائزر ايډوکيټ هارون باچا ته ده مولانا صاحب کتاب « اسلام او قام پرستي » ډالې کو.

پښتون سټوډنټس فيډريشن ملګرو مننه کؤو چې مونږ ته يې په درناوي بلنه راکړه او غونډه کې يې عزت او احترام راکړ.

پريس سیکرټري جاني خېل سټوډنټس سوسايټي.

10/07/2026

تعلیم حاصل کریں، روشن مستقبل بنائیں!

علم وہ دولت ہے جو کبھی ختم نہیں ہوتی۔ آج کی تعلیم ہی کل کی کامیابی کی ضمانت ہے۔ آئیے، اپنے علاقے میں تعلیم کو فروغ دیں اور ہر بچے کو معیاری تعلیم فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

اپنے بچوں کو تعلیم سے جوڑیں، کیونکہ تعلیم ہی ترقی کا راستہ ہے۔

جانی خیل سٹوڈنٹس سوسائٹی (JSS) کی ایگزیکٹو باڈی، جنرل باڈی کیبنٹ اور جانی خیل قوم کے تمام طلبہ کی جانب سے جانی خیل سٹوڈن...
08/07/2026

جانی خیل سٹوڈنٹس سوسائٹی (JSS) کی ایگزیکٹو باڈی، جنرل باڈی کیبنٹ اور جانی خیل قوم کے تمام طلبہ کی جانب سے جانی خیل سٹوڈنٹس سوسائٹی کے سابق صدر، ، کو کے شعبہ English Literature and Applied Linguistics سے بیچ 2022–2026 میں کامیابی کے ساتھ گریجویشن مکمل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔

یہ کامیابی صرف خطاب جان کی نہیں بلکہ ان کے والدین، پوری خاندان اور تمام خیرخواہوں کے لیے باعثِ فخر ہے۔ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں زندگی کے ہر میدان میں مزید کامیابیاں، عزت، ترقی اور آسانیاں عطا فرمائے۔

سابق صدر خطاب جان نے جانی خیل کے طلبہ کو ایک نئی سمت فراہم کی اور جانی خیل سٹوڈنٹس سوسائٹی (JSS) کو دوبارہ فعال، منظم اور مضبوط بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا۔ ان کی قیادت میں نوجوانوں کو ایک مؤثر پلیٹ فارم ملا، جبکہ تعلیم، اتحاد اور اجتماعی خدمت کے جس مشن کا آغاز کیا گیا، آج جانی خیل سٹوڈنٹس سوسائٹی اسی وژن اور منشور کے ساتھ اپنی کامیابی کا سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔ ان کی خدمات ہمیشہ قدر و احترام کے ساتھ یاد رکھی جائیں گی۔

جانی خیل سٹوڈنٹس سوسائٹی (JSS) کی ایگزیکٹو باڈی، جنرل باڈی کیبنٹ اور جانی خیل قوم کے تمام طلبہ ایک بار پھر خطاب جان اور ان کے اہلِ خانہ کو اس شاندار کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔

اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابیوں سے نوازے اور انہیں قوم و ملت کی خدمت کے لیے ہمیشہ کامیاب و کامران رکھے۔ آمین۔

عبدالحق وزیر پریس سیکرٹری
جانی خیل اسٹوڈنٹس سوسائٹی (JSS)

04/07/2026

Big opportunity for janikhel students.
💻 DIT Classes Now Open!

Join the DIT (Diploma in Information Technology) program at Rising Star Model School, Sardi Khel.

👨‍🏫 Instructor: Sir Hussain Bettani
A highly experienced and professional computer teacher dedicated to providing quality IT education.

📚 Enroll today and build your future with modern computer skills.

Rising Star Model School, Sardi Khel

جانی خیل سٹوڈنٹس سوسائٹی کی ماہانہ کابینہ میٹنگ، تعلیمی سرگرمیوں اور طلبہ کی فلاح کے لیے اہم فیصلےجانی خیل سٹوڈنٹس سوسائ...
03/07/2026

جانی خیل سٹوڈنٹس سوسائٹی کی ماہانہ کابینہ میٹنگ، تعلیمی سرگرمیوں اور طلبہ کی فلاح کے لیے اہم فیصلے

جانی خیل سٹوڈنٹس سوسائٹی کی ماہانہ کابینہ میٹنگ صدر عادل وزیری کی زیرِ صدارت منعقد ہوئی، جس میں وائس صدر، جنرل سیکرٹری، فنانس سیکرٹریز، لیگل ایڈوائزر، کلچر سیکرٹری، ایونٹ آرگنائزر سیکرٹری، بلڈ سیکرٹری اور دیگر کابینہ و ممبران نے بھرپور شرکت کی۔

اجلاس کا آغاز جنرل سیکرٹری کی جانب سے گزشتہ ماہ کی کارکردگی رپورٹ پیش کرنے سے ہوا، جس میں سوسائٹی کی تعلیمی، سماجی اور فلاحی سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بعد ازاں صدر نے تمام متعلقہ سیکرٹریز سے ان کی کارکردگی رپورٹس طلب کیں اور مجموعی طور پر سوسائٹی کی خدمات کو سراہتے ہوئے آئندہ بھی قوم اور طلبہ کی خدمت کے جذبے کے ساتھ کام جاری رکھنے پر زور دیا۔

جنرل سیکرٹری کی جانب سے پیش کیے گئے آٹھ نکاتی ایجنڈے پر تفصیلی غور و خوض کے بعد درج ذیل اہم فیصلے کیے گئے:

- ڈپٹی بلڈ سیکرٹری صدیق اللہ وزیر کو عہدہ تبدیل کرتے ہوئے باقاعدہ بلڈ سیکرٹری مقرر کیا گیا، تاکہ بلڈ ڈونیشن سے متعلق سرگرمیوں کو مزید مؤثر اور فعال بنایا جا سکے۔
- فیصلہ کیا گیا کہ ان شاء اللہ رواں ماہ کی 9 تاریخ کو اسٹڈی سرکل کا انعقاد کیا جائے گا، تاہم علاقائی حالات کے پیشِ نظر تاریخ میں تبدیلی ممکن ہوگی۔
- علاقے میں ایک بڑے تعلیمی سیمینار کے انعقاد کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ گرمی کی شدت کے باعث سیمینار موسم خوشگوار ہونے پر منعقد کیا جائے گا، جس کی مکمل ذمہ داری جانی خیل سٹوڈنٹس سوسائٹی ادا کرے گی۔
- کابینہ کے بعض ارکان کی غیر فعالیت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صدر نے واضح کیا کہ آئندہ اجلاس میں مسلسل غیر فعال ممبران کی رکنیت معطل کرنے کی تجویز زیرِ غور لائی جائے گی۔
- سوسائٹی کے زیرِ انتظام اسکالرشپ پروگرام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جس میں مستحق طلبہ کو دی جانے والی اسکالرشپس، ویٹنگ لسٹ، اور مختلف اکیڈمیوں میں دستیاب نشستوں کی رپورٹ پیش کی گئی۔ صدر نے شفاف، منصفانہ اور میرٹ پر مبنی تقسیم کو سراہتے ہوئے متعلقہ ٹیم کی کارکردگی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

اجلاس کے اختتام پر کابینہ ممبران نے صدر عادل وزیری کی قیادت، رہنمائی اور طلبہ کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں قوم کے طلبہ کا حقیقی نمائندہ قرار دیا اور ہر مرحلے پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر جانی خیل سٹوڈنٹس سوسائٹی کے ممبران نے وائس صدر قسمت اللہ کو ان کے بھائی ڈاکٹر صدام حسین کی نئی بھرتی پر دلی مبارکباد پیش کی۔ اسی طرح جانی خیل سے حال ہی میں منتخب ہونے والے دیگر چار ڈاکٹروں کو بھی مبارکباد دیتے ہوئے ان کی کامیابی کو پوری قوم کے لیے باعثِ فخر قرار دیا گیا۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ منعقد ہونے والے عظیم الشان تعلیمی سیمینار میں جانی خیل کے تمام نئے منتخب ڈاکٹروں کو بطور مہمانِ خصوصی مدعو کیا جائے گا تاکہ قوم کے سامنے ان کی علمی خدمات اور کامیابیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا جا سکے اور نوجوان نسل کو تعلیم کے میدان میں آگے بڑھنے کی ترغیب دی جائے ۔

عبدالحق وزیر
پریس اینڈ انفارمیشن سیکرٹری
جانی خیل سٹوڈنٹس سوسائٹی۔

Muhammad Khuzaifa Focal person janikhel students society from university of Sargodha, Punjab. Contact now : 03059606460
03/07/2026

Muhammad Khuzaifa
Focal person janikhel students society from university of Sargodha, Punjab.

Contact now : 03059606460

🎓 اعلان برائے داخلہ رہنمائی جانی خیل سٹوڈنٹس سوسائٹی کی جانب سے وقاص وزیر اور بکا خیل سٹوڈنٹس سوسائٹی کی جانب سے نقیب وز...
01/07/2026

🎓 اعلان برائے داخلہ رہنمائی

جانی خیل سٹوڈنٹس سوسائٹی کی جانب سے وقاص وزیر اور بکا خیل سٹوڈنٹس سوسائٹی کی جانب سے نقیب وزیرکل سے آئی ٹی آل راؤنڈر کمپیوٹر اکیڈمی (ڈاکٹر دوست محمد کے قریب، بنوں) میں موجود ہوں گے۔

وہ بالخصوص پنجاب کی یونیورسٹیوں، خصوصاً بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی (BZU) میں داخلوں کے حوالے سے مفت رہنمائی اور مکمل معاونت فراہم کریں گے۔

📢 جانی خیل، بکا خیل، وزیرستان، بنوں اور دیگر ملحقہ علاقوں کے تمام طلبہ و طالبات کو دعوت دی جاتی ہے کہ تشریف لائیں، داخلوں کے حوالے سے مفت رہنمائی حاصل کریں اور پنجاب کی مختلف جامعات میں دستیاب اسکالرشپس سے فائدہ اٹھائیں۔

✅ داخلہ رہنمائی بالکل مفت
📍 مقام: آئی ٹی آل راؤنڈر کمپیوٹر اکیڈمی، ڈاکٹر دوست محمد کے قریب، بنوں۔

تعلیم آپ کا حق ہے، رہنمائی ہماری ذمہ داری۔

JSS official Whatsapp
03208667026

Address

Jani Khel
Bannu
28100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Janikhel Students Society posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Janikhel Students Society:

Shortcuts

Share