18/01/2026
عدنان، خبیب، ګوهر، ته هرکلې اؤ ښه راغلاست
🩷🌸
د پیښور پوهنتون محصلینو پرلپسې مزاهمت ته سلام کوو، افرین دې وي دوی ته🫶❤️
Official Page Of Waziristan students society UST Bannu.
18/01/2026
عدنان، خبیب، ګوهر، ته هرکلې اؤ ښه راغلاست
🩷🌸
د پیښور پوهنتون محصلینو پرلپسې مزاهمت ته سلام کوو، افرین دې وي دوی ته🫶❤️
15/01/2026
📢 طلبہ لانگ مارچ — فیصلہ کن مرحلہ 📢
یہ صرف ایک لانگ مارچ نہیں،
یہ طلبہ کے حق، وقار اور مستقبل کی جنگ ہے۔
🗓 21 جنوری 2026
📍 پشاور یونیورسٹی سے CM ہاؤس تک
ہمارے مطالبات بالکل واضح ہیں:
1️⃣ عدنان وزیر اور خبیب وزیر کو رہا کیا جائے
2️⃣ سٹوڈنٹس یونین کے انتخابات کا فوری انعقاد کیا جائے
✊ اب وقت ہے خاموشی توڑنے کا
✊ اب وقت ہے متحد ہونے کا
📌 تمام دوستوں سے گزارش ہے:
اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں
ہر کلاس، ہر ہاسٹل، ہر ڈیپارٹمنٹ میں آواز پہنچائیں
21 جنوری تک بھرپور کمپین اور موبلائزیشن جاری رکھیں
یہ جدوجہد تب تک جاری رہے گی
جب تک انصاف نہیں ملتا ✊
لانگ مارچ — طلبہ کی طاقت
آج وزیرستان سٹوڈنٹس سوسائٹی کے چیئرمین عطا اللہ ننگیال،اور معزز ، بلڈ سیکریٹری محمد وقاص خان اور وزیرستان سٹوڈنٹس سوسائٹی کے چند اہم اراکین کے ہمراہ ایک مختصر آگاہی ویڈیو کلپ ریکارڈ کیا گیا۔
اس ویڈیو میں تمام طلبہ اور عوام الناس سے اپیل کی گئی ہے کہ جو حضرات بلڈ ڈونیٹ کرنا چاہتے ہیں، خواہ وہ یونیورسٹی کے اندر ہوں یا باہر، وہ اسکرین پر دیے گئے نمبر پر رابطہ کریں۔
آپ کا ایک قدم کسی کی زندگی بچا سکتا ہے۔
27/12/2025
وزیرستان سٹوڈنٹس سوسائٹی بنوں یونیورسٹی
خدمت، اتحاد اور بھائی چارے کا نام ۔
ہم ہیں، ہم رہیں گے—وزیرستانیوں کے ساتھ، ہر مشکل میں!
25/12/2025
😭“په شمالي وزیرستان کې د بې ګناه خلکو وژنه بنده کړئ
19/12/2025
ایک بڑی تختی پر لکھو کہ شاہ حسین نے سوچ چھوڑنے کے بجائے زہر کا پیالہ پیا
اج جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے ایک استاد کی خودکشی نے ایک تلخ حقیقت دوبارہ سامنے لا دی ہے۔ ان کے فیس بک پوسٹ سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ وہ مسلسل اندرونی دباؤ، خوف اور سماجی تنہائی کا شکار تھے۔
قبائلی علاقوں میں جہاں معاشرتی اور سیاسی دباؤ بہت زیادہ ہے، وہاں نئی سوچ، اختلاف رائے اور آزاد اظہارِ خیال اکثر برداشت نہیں کیے جاتے۔ ایسے ماحول میں فرد کے لیے محفوظ طور پر سوچنا اور بولنا تقریباً ناممکن ہو جاتا ہے۔ اگر کوئی سوچتا بھی ہے یا اظہار کرنے کی کوشش کرتا ہے تو اسے:
مقتدر اداروں کے دباؤ کا سامنا ہو سکتا ہے،
مخالف دھڑوں کی دھمکی یا تنقید کا سامنا ہو سکتا ہے،
یا سماجی دباؤ اور تنہائی کا شکار ہونا پڑ سکتا ہے۔
اس دباؤ کے نتیجے میں انسان کے اندر خیالات دیمک کی طرح آہستہ آہستہ ذہنی سکون اور زندگی کی خوشی کو کھا جاتے ہیں۔ یہی وہ صورتحال ہے جس نے اس استاد کو اتنا مغلوب کر دیا کہ وہ اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے پر مجبور ہوئے۔
یہ المیہ ہمیں یہ سکھاتا ہے کہ مسئلہ صرف ایک فرد کی کمزوری نہیں، بلکہ ساختی اور سماجی مسئلہ ہے۔ انسانی زندگی اور ذہنی سکون کو بچانے کے لیے ہمیں چاہیے کہ ہم:
1. اختلاف رائے اور نئی سوچ کے لیے محفوظ پلیٹ فارم فراہم کریں۔
2. اساتذہ اور نوجوانوں کے لیے ذہنی صحت کی معاونت بڑھائیں۔
3. سماجی تربیت اور مکالمے کے مواقع بڑھائیں تاکہ خوف اور دباؤ میں مبتلا افراد خود کو اکیلا نہ محسوس کریں۔
آخر میں یاد رکھنا ضروری ہے کہ زندگی کا خاتمہ کسی مسئلے کا حل نہیں۔ خاموشی اور دباؤ کے ماحول میں سماج کو چاہیے کہ وہ آوازوں کو سننے اور محفوظ طریقے سے اظہار کرنے کا راستہ پیدا کرے، تبھی ایسے المیے کو روکا جا سکتا ہے۔
وزیرستان سٹوڈنٹس سوسائٹی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں
15/12/2025
پختونخوا اسمبلی میں بلائے گئے پختونخوا جرگہ کے موقع پر پشاور یونیورسٹی کے جبری طور پر لاپتہ طلباء عدنان وزیر اور حبیب وزیر کی باحفاظت رہائی کے لیے دھرنا جاری ہے۔
وزیرستان سٹوڈنٹس سوسائٹی، یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں، اس دھرنے کی مکمل حمایت کا اعلان کرتی ہے۔ ہم واضح کرتے ہیں کہ اگر لاپتہ طلباء کو فوری طور پر رہا نہ کیا گیا تو وزیرستان سٹوڈنٹس سوسائٹی، بشمول تمام طلبہ تنظیموں و فیڈریشنز، کی جانب سے یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں میں بھی دھرنا شروع کیا جائے گا۔
جبری گمشدگیاں نامنظور
طلباء کی رہائی ہمارا مطالبہ ہے
10/12/2025
وزیرستان سٹوڈنٹس سوسائٹی خدمتِ انسانیت
وزیرستان میں درپیش آج کے افسوسناک واقعے میں جو معصوم بچے زخمی ہوئے، جنہیں فوری خون کی ضرورت تھی۔
وزیرستان سٹوڈنٹس سوسائٹی بروقت ہسپتال پہنچی اور تمام ضرورت مند زخمی بچوں کو خون عطیہ کر دیا ۔
ہم اپنے تمام ممبرز اور رضاکاروں کا دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں،
جو ہمیشہ ہر مشکل گھڑی میں انسانیت کے لیے کھڑے ہوتے ہیں۔
دعا ہے کہ اللہ وزیرستان کو امن، سلامتی اور سکون نصیب فرمائے۔ 🤲
آمین
09/12/2025
🩸 ماہِ ستمبر اور نومبر بلڈ ڈونیشن رپورٹ
وزیرستان سٹوڈنٹس سوسائٹی، یو ایس ٹی بنوں
وزیرستان سٹوڈنٹس سوسائٹی نے گزشتہ دو ماہ، ستمبر اور نومبر، میں بلڈ ڈونیشن کی سرگرمیوں کو کامیابی کے ساتھ جاری رکھا۔ اس دوران متعدد رضاکار طلبہ نے مختلف مریضوں کے لیے خون عطیہ کیا اور انسانیت کی خدمت کی ایک مؤثر مثال قائم کی۔
ان سرگرمیوں کی نگرانی بلڈ سیکرٹری محمد وقاص نے کی، ان کے ساتھ ساتھ، شعیب احمد اور ادریس خان نے بھرپور معاونت فراہم کی۔
تصاویر میں ان رضاکار طلبہ کی عملی شرکت واضح ہے، جو ضرورت کے وقت ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں۔
ہمارا مشن
طلبہ کی فلاح اور رہنمائی
وزیرستان کے طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے کوشش
ضرورت مند مریضوں کو بروقت خون کی فراہمی
سرخ شرٹ میں نظر آنے والا یہ پروفیسر ساجد سر وزیرستان کا باوقار بیٹا
اور یونیورسٹی آف ملاکنڈ کے پولیٹیکل سائنس ڈیپارٹمنٹ کا معزز استاد
ہے۔
خوش مزاج، باادب اور اپنی ثقافت سے جڑا ہوا آج روایتی اتنڑ میں
بھرپور انداز میں جھومتا دکھائی دیا۔
وزیرستان کی شناخت، علم اور ثقافت ایک ہی شخصیت میں اکٹھی۔
♥️
26/11/2025
سلامونہ نیکې ھیلې اخترامات
خداۍ دې وکې چ ټول روع جوړ اؤ خوشاله وۍ
وزیرستان زدکونکې ټولنې ہزارہ پوھنتون ټولو ملګرو بلخصوص صدر حنیف جان،چئرمین عرفان جان ،شمس خان او ورسره نور د سوسائٹی ټولو ملګرو منندوئ یو
چ مونږ د بنوں پوھنتون وزیرستان زدکونکو تہ ئی پہ پوھنتون کې ھرکلائ وکہ او بے خد ډیر زیات خدمت ئے ورکہ
خداۍ پاک مو تل داھسے خوشال اباد او پہ اتفاق لارہ
امین