*اطلاع برائے والدین*
تمام والدین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ تمام سرکاری تعلیمی ادارے موسم گرما تعطیلات کے بعد انشاء اللہ 2 ستمبر 2024 بروز پیر سے کھل رہے ہیں۔ والدین اپنے بچوں کی حاضری یقینی بنائے۔ سکولوں کے اوقات کار درجہ ذیل ہونگے۔
*پرائمری سکولز*
حاضری: 7:30 بجے
چھٹی : 12:35 بجے
*مڈل/ہائی سکولز*
حاضری: 7:15 بجے
چھٹی: 1:35 بجے
GPS No 5 Bannu city
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from GPS No 5 Bannu city, School, Mandan gate bear Haqnawaz Masjid Bannu city, Bannu.
14/01/2024
السلام علیکم۔محترم والدین ۔اپ سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کو کل بروز پیر صبح08:30 بجے سکول بھیجیۓ۔انشاءاللہ کل سے حاضری ہوگی۔شکریہ
08/01/2024
زندگی کو ایک خاص روٹین کے ساتھ گزارنا واقعی زندگی کو نکھارتا ہے اور ہر کام بہت اچھے طریقے سے اختتام کو پہنچتا ہے۔ تو لہذا ہمیں ابھی سے اپنے بچوں میں بھی روٹین کی زندگی گزارنے کی عادت اپنانی چاہیے۔
21/12/2023
21/12/2023
آج گورنمنٹ سکول کی بچی کی ایک تصویر سامنے آئی جس نے دل چیر سا دیا
ٹیچر نے کہا سردیاں آگئی ہیں جرابیں لازمی پہن کر آئیں نہیں تو سزا ملے گی
ایک غریب بچی جرابیں ناں خرید سکی شاپر پاؤں پر باندھ کر آگئی
ھم نہیں جانتے یہ بچی کس سکول کی ہے لیکن پوسٹ لگانے کا مقصد یہ ہے کہ اپنے اردگرد میں گورنمنٹ سکولوں میں پڑھنے والی بچیاں اور بچے آپکی ایک نظر کرم کے مستحق ہیں۔😔💔😭
Copied.
آج جمعہ کی تقریر میں علمائے کرام بچوں کی تربیت اور والدین کی ذمہ داری پر بات کریں۔
19/05/2023
پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن کی جانب سےگریڈ 4 کا نیشنل اسسمنٹ ٹیسٹ جاری ہے۔
السلام علیکم۔
پیارے والدین !!!
جن والدین کے بچے ہمارے اسکول میں پڑھتے ہیں وہ صرف اتنا تعاون کریں کہ
وہ اپنے بچوں کو وقت پر صاف ستھرا سکول بھیجیں،
انکی سکول حاضری کو بہتر کریں۔
مہینے میں کم از کم ایک مرتبہ ٹیچر سے رابطہ کریں۔
بچوں کے ہوم ورک پر توجہ دیں تا کہ بچہ روز کا کام روز کرسکے۔
بچوں کا مستقبل سنوارنے میں ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔
آئیے آپ اور ہم مل کر اپنے بچوں کو اچھا شہری بنانے اور ان کے بہتر مستقبل کے لیے کوشش کریں
۔۔۔۔شکریہ
25/12/2022
سردی کی لہر میں غیرمعمولی اضافے کی پیشن گوئی اور موسم میں اچانک تبدیلی کی وجہ سے مجاز اتھارٹی کی طرف سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ سمر زون کے سکولز کل (25 دسمبر 2022) سے اگلے اتوار (1 جنوری 2023) تک بند رہیں گے۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ ونٹر زون کے اسکول بھی کل (25 دسمبر 2022) سے 15 فروری 2023 تک بند رہیں گے۔ اس سلسلے میں سرکاری نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
اعلامیہ محکمہ تعلیم
۔۔
محترم والدین تعطیلات کے دوران بچوں کو باہر فضول گھومنے پھرنے نہ دے
تمام طلباء کو مکمل ہوم ورک اور پریکٹیکل ورک دیا گیا ہے والدین بچوں کے ھوم ورک پر خصوصی توجہ دے۔ تاکہ وہ امتحان کی تیاری کے ساتھ ساتھ منفی سرگرمیوں سے بھی دور رہیں۔
بچے کی اچھی تعلیم و تربیت والدین کی زمہ داری ہے۔
اور بچوں کا قیمتی وقت ضائع ہونے سے بچائے۔۔کیونکہ وقت ایک قیمتی سرمایہ ہوتا ہے۔۔
موسم سرما کی تعطیلات کے دوران جو ہوم ورک بچوں کو دیا جاتا ہے وہ دراصل پورے سال کا اعادہ ہوتا ہے۔اس سے بچے اپنے آپ کو امتحان کے لیے تیار کرتے ہیں۔تاکہ بعد میں کوئی مشکل نہ ہو۔
تعطیلات میں والدین بچوں کی تعلیمی کمزوریوں کو دور کرنے کیلئے موثر کردار ادا کریں۔
چھٹیوں کاکام نہ کرنے پر صرف طلبہ زمہ دار نہیں بلکہ والدین بھی برابر کے زمہ دار ہیں_
16/12/2022
دسمبر لوٹ آیا غم پھر سے یاد آگہے
بچے سکول جاہیں اور واپس گھر نا آئیں
اے خدا پھر ایسا دسمبر کبھی نا آئے
16 دسمبر کا دن سانحہ پشاور أرمی پبلک اسکول ہر ماں کے دل پر قہر بن کر آتا ہے جنہوں نے اپنی آنکھوں سے اپنے بچوں کو خون میں لت پت دیکھا ہے 😭💔
اللّٰہ تعالیٰ ان ماؤں کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین 🤲
Pakistani Nation Could not forget painfull moment of Peshawar Attack 😭.
16 December 2014 peshawar attack💔
𝐃𝐄𝐂𝐄𝐌𝐁𝐄𝐑 𝐁𝐋𝐀𝐂𝐊 𝐃𝐀𝐘
APS school attack😔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Bannu
2100