گورنمنٹ مڈل سکول عمر خان ممہ خیل بنوں

گورنمنٹ مڈل سکول عمر خان ممہ خیل بنوں

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from گورنمنٹ مڈل سکول عمر خان ممہ خیل بنوں, High School, Umar Khan Zeraki Mama Khel, Bannu.

Photos from ‎گورنمنٹ مڈل سکول عمر خان ممہ خیل بنوں‎'s post 14/12/2025

Welcome to GMS Umer Khan Mama Khel Bannu..
گورنمنٹ مڈل اسکول عمر خان ممہ خیل، بنوں میں نئے بھرتی ہونے والے قابل، محنتی اور پرعزم اساتذہ کو خوش آمدید کہا گیا۔

ہمیں یقین ہے کہ یہ اساتذہ نہ صرف اسکول میں موجود تعلیمی خلا کو پُر کریں گے بلکہ والدین، طلباء اور اسکول انتظامیہ کی توقعات سے بڑھ کر کارکردگی دکھائیں گے۔
اللہ تعالیٰ انہیں اس عظیم ذمہ داری میں کامیابی عطا فرمائے۔ آمین۔

28/11/2025

گولہ تھرو میں گورنمنٹ مڈل سکول عمر خان ممہ خیل بنوں کے جہانگیر شاہ نے52.11 فٹ تھرو کرکے ڈسٹرکٹ لیول مقابلوں میں میدان مار لیا

12/11/2025

تسبیح اللہ شاہ نے سرکل لیول مقابلوں میں نعت شریف میں پہلی پوزیشن حاصل کی

18/10/2025

Half Time

Umer Khan 8
Aslam Khan 2

Photos from ‎گورنمنٹ مڈل سکول عمر خان ممہ خیل بنوں‎'s post 31/05/2025

الوداع الوداع
سیف اللہ خان صاحب، معلم عربی

سکول ہٰذا کے معزز معلم عربی، جناب مولانا سیف اللہ خان صاحب کے اعزاز میں آج ایک پُر خلوص الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
آپ نے کراچی سے شہادۃ العالمیہ کی سند حاصل کی اور اپنے علم، تقویٰ اور خوش اخلاقی سے طلبہ اور ساتھی اساتذہ کے دل جیت لیے۔

سیف اللہ خان صاحب نہ صرف عربی کے ماہر معلم رہے، بلکہ جنرل سائنس کی تدریس، کمپوزنگ، پرنٹنگ اور آن لائن سسٹم کے فوکل پرسن کے طور پر بھی سکول هٰذا کے لئے اہم خدمات انجام دیں.
جب پشاور ہائی کورٹ بنوں بینچ میں بطور پیش امام (گریڈ-16) آپ کی تقرری ہوئی، تب بھی آپ نے بلا معاوضہ طلباء کی بہتر مستقبل کی خاطر سکول کے لئے تدریسی خدمات جاری رکھیں.

آپ کی موجودگی، درسگاہ کے لیے علم و اخلاص کا مینار تھی، اور آپ کی خدمات بلاشبہ تمام ساتھیوں اور طلبہ کے لیے ناقابلِ فراموش ہیں۔سراپ کی کمی قدم قدم محسوس ہوگی.

علم کا روشن چراغ آج روانہ ہو گیا
اک مثالِ ضبط و حکمت، ہم سے جدا ہو گیا
درسگاہ کی فضا میں، کچھ کمی سی رہ گئی
اک صدا خاموش ہو کر، دل میں مدھم رہ گئی

ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو نئی ذمہ داریوں میں کامیابی، عزت اور برکت عطا فرمائے، اور جہاں بھی رہیں دینِ اسلام، علم اور اخلاص کی روشنی بکھیرتے رہیں۔

بصد عزت و احترام — آپ کو الوداع کہتے ہیں۔

09/04/2025

گورنمنٹ مڈل سکول عمر خان ممہ خیل بنوں میں جماعت ششم کے لئے داخلہ ٹسٹ کل بروز جمعرات (25-04-10) کوصبح 8:00 لیا جائے گا.داخلہ کے خواہش مند طلباءبروقت تشریف لے آئیں.شکریہ

Photos from ‎گورنمنٹ مڈل سکول عمر خان ممہ خیل بنوں‎'s post 30/03/2025

گورنمنٹ مڈل سکول عمر خان ممہ خیل بنوں نے سالانہ امتحان 25-2024 کے نتائج کا اعلان کر دیا. اس سلسلے میں سکول ہٰـذا میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا.جماعت پنجم سے ہشتم تک پوزیشن حاصل کرنے والےطلباء میں ٹرافی،تعریفی اسناد اور نقد انعامات تقسیم کئے گئے.گورنمنٹ پرائمری سکول سیدان دردڑیز کے ہیڈ ٹیچر عنایت اللہ شاہ اور سینئر ٹیچر شفیع اللہ شاہ نے نے بطور مہمانان خصوصی تقریب میں شرکت کی. امتحانی نتائج کے مطابق کلاس پنجم کے کلاسٹر سکول ایگزام میں جی پی ایس سیدان دردڑیز کے عرفان اللہ نے پہلی،شوکت اللہ شاہ نے دوسری اور ھـدیہ بی بی نے تیسری پوزیشن حاصل کی. کلاس ششم کے ہوم ایگزام میں ذاکراللہ شاہ نے پہلی،فیضان خان نے دوسری جبکہ ابرار خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی. کلاس ہفتم میں عاقب جاوید نے پہلی،جہانگیر شاہ نے دوسی جبکہ افنان خان نے تیسری پوزیشن اپنے نام کر لی.کلاس ہشتم کے کلاسٹر سکول ایگزام جو کہ جی ایچ ایس ماموکی دردڑیز میں منعقد ہوا..جی ایم ایس عمر خان ممہ خیل بنوں کے فہیم خان نے پہلی اور ذاکراللہ خان نے تیسری پوزیشن لی.جبکہ دوسری پوزیشن پر جی ایچ ایس ماموکی اور جی ایم ایس شہید بابا کے طلبا براجمان رہے.

Photos from ‎گورنمنٹ مڈل سکول عمر خان ممہ خیل بنوں‎'s post 28/02/2025

الحمـــدلله...گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی گورنمنٹ مڈل سکول عمر خان ممہ خیل بنوں نے سپورٹس ٹورنمنٹ میں سرکل اور ڈسٹرکٹ لیول پر بہتریں کارکردگی کا مظاہرہ کیا. ڈسترکٹ لیول پر کویزاور انگلش سپیچ میں فسٹ جبکہ ملی نغمہ، ٹارگٹ بال اور گولہ تھروں میں سیکنڈ پُوزیشن کے انعامات اپنے نام کئے.

18/01/2025

Quiz compitition in progress
Subject; ISLAMYAT

Photos from ‎گورنمنٹ مڈل سکول عمر خان ممہ خیل بنوں‎'s post 22/12/2024

کل 21/12/2024 کو گورنمنٹ مڈل سکول عمر خان ممہ خیل بنوں میں منعقد انگلش کویز کمپیٹیشن کی کچھ تصوری جھلکیاں.. طلباء نے بہترین تیاری کی تھی..اخر میں کلاس ششم نے جیت اپنے نام کر دی...

14/12/2024

Old Students.. Album 4

Want your school to be the top-listed School/college in Bannu?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address

Umar Khan Zeraki Mama Khel
Bannu
28100

Opening Hours

Monday 07:00 - 14:00
Tuesday 07:00 - 14:00
Wednesday 07:00 - 14:00
Thursday 07:00 - 14:00
Friday 07:00 - 12:00
Saturday 07:00 - 14:00