Marwat students society of USTB

Marwat students society of USTB یمہ دا دشمن دا پارہ زہرو جام 🍷
یار لرہ شربت یمہ مروت یمہ 🖤
Admin: Zakria Marwat
WhatsApp: 03469160146

🇵🇰 جشنِ آزادی مبارک! 🇵🇰مروت سٹوڈنٹ سوسائٹی، UST بنوں کی جانب سے پاکستان کے تمام باشعور، محبِ وطن اور عظیم عوام کو 78ویں ...
13/08/2026

🇵🇰 جشنِ آزادی مبارک! 🇵🇰
مروت سٹوڈنٹ سوسائٹی، UST بنوں کی جانب سے پاکستان کے تمام باشعور، محبِ وطن اور عظیم عوام کو 78ویں یومِ آزادی کی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد!
آزادی اللہ تعالیٰ کی ایک عظیم نعمت ہے۔ ہمیں چاہیے کہ اپنے وطن کی ترقی، خوشحالی، امن اور استحکام کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔
آئیں عہد کریں کہ ہم تعلیم، اتحاد، اخوت اور ذمہ داری کو اپنا شعار بنائیں گے اور پاکستان کو ایک مضبوط اور خوشحال ملک بنانے میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔

🇵🇰 پاکستان زندہ باد
اتحاد، ایمان، نظم و ضبط

Marwat Student Society – UST Bannu

  مروت سٹوڈنٹس سوسائٹی کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری محترم پیر عبداللہ شاہ مروت کو بی ایس انگلش کی ڈگری کامیابی سے مکمل کرنے پر ...
12/08/2026


مروت سٹوڈنٹس سوسائٹی کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری محترم پیر عبداللہ شاہ مروت کو بی ایس انگلش کی ڈگری کامیابی سے مکمل کرنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
یہ کامیابی آپ کی انتھک محنت، لگن اور مسلسل جدوجہد کا ثمر ہے۔ مروت سٹوڈنٹس سوسائٹی آپ کی اس شاندار کامیابی پر دلی خوشی کا اظہار کرتی ہے اور آپ کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہے۔
اللہ تعالیٰ آپ کو مستقبل میں بھی مزید کامیابیاں، عزت اور خوشیاں عطا فرمائے اور آپ کی علمی و عملی زندگی کو کامیابیوں سے بھر دے۔ آمین 🤲

مروت سٹوڈنٹس سوسائٹی کی جانب سے محترم روح اللہ مروت کو بی ایس کیمسٹری کی ڈگری کامیابی سے مکمل کرنے پر دل کی گہرائیوں سے ...
11/08/2026

مروت سٹوڈنٹس سوسائٹی کی جانب سے محترم روح اللہ مروت کو بی ایس کیمسٹری کی ڈگری کامیابی سے مکمل کرنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
یہ کامیابی آپ کی انتھک محنت، لگن اور مسلسل جدوجہد کا ثمر ہے۔ مروت سٹوڈنٹس سوسائٹی آپ کی اس شاندار کامیابی پر دلی خوشی کا اظہار کرتی ہے اور آپ کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہے۔
اللہ تعالیٰ آپ کو مستقبل میں بھی مزید کامیابیاں، عزت اور خوشیاں عطا فرمائے اور آپ کی علمی و عملی زندگی کو کامیابیوں سے بھر دے۔ آمین 🤲

مروت سٹوڈنٹس سوسائٹی (MSS-USTB) کی جانب سے یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں کے انگلش ڈیپارٹمنٹ کو ایم فل (MPhil) پ...
10/08/2026

مروت سٹوڈنٹس سوسائٹی (MSS-USTB) کی جانب سے یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں کے انگلش ڈیپارٹمنٹ کو ایم فل (MPhil) پروگرام کی منظوری ملنے پر چیئرمین انگلش ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر احسان اللہ صاحب اور ان کی پوری ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔ 🌹
یہ کامیابی انگلش ڈیپارٹمنٹ کی مسلسل محنت، بہترین تعلیمی خدمات، مؤثر قیادت اور پوری ٹیم کی انتھک کاوشوں کا ثمر ہے۔ بلاشبہ ایم فل پروگرام کا آغاز یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات کے لیے اعلیٰ تعلیم اور تحقیق کے نئے مواقع پیدا کرے گا۔
ہم امید کرتے ہیں کہ انگلش ڈیپارٹمنٹ مستقبل میں بھی علمی، تحقیقی اور تعلیمی میدان میں مزید کامیابیاں حاصل کرے گا اور UST بنوں کا نام مزید روشن کرے گا۔
ایک بار پھر ڈاکٹر احسان اللہ صاحب اور ان کی پوری ٹیم کو بہت بہت مبارک ہو! ❤️

مروت سٹوڈنٹس سوسائٹی (MSS-USTB)

🎓 یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں — داخلوں کا آغاز! 🎓تمام نئے آنے والے طلبہ و طالبات کو Marwat Student Society (M...
08/08/2026

🎓 یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں — داخلوں کا آغاز! 🎓

تمام نئے آنے والے طلبہ و طالبات کو Marwat Student Society (MSS-USTB) کی جانب سے خوش آمدید! ❤️

اگر آپ University of Science & Technology Bannu میں داخلہ لینے جا رہے ہیں اور آپ کو داخلہ، آن لائن اپلائی، میرٹ، فیس، ہاسٹل، شعبہ کے انتخاب یا یونیورسٹی سے متعلق کسی بھی معاملے میں رہنمائی چاہیے تو Marwat Student Society (MSS-USTB) آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔ 🤝

📚 تعلیم، اتحاد، خدمت
🎯 ہمارا مقصد نئے طلبہ کو درست معلومات، بروقت رہنمائی اور ایک بہترین تعلیمی سفر کا آغاز فراہم کرنا ہے۔

📝 Admission Guidance Desk

داخلے سے متعلق کسی بھی رہنمائی کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

📞 M. Sajjad Khan — President: 0347 8831323
📞 Mr. Muhammad Zakria: 0346 9160146
📞 Mr. Waqas Ahmad: 0349 9111092

🌟 UST Bannu میں خوش آمدید!
آپ کا تعلیمی سفر، ہماری رہنمائی کے ساتھ۔ 💙

02/08/2026

پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے سابق صدر ثاقب سورانی وہ باہمت اور نڈر طالبِ علم رہنما ہیں جو ہمیشہ طلبہ کے حقوق کے لیے ایک مضبوط ڈھال بن کر ہر فرعون صفت طاقت کے سامنے سینہ سپر رہے۔ انہوں نے ہر مشکل، ہر دباؤ اور ہر آزمائش کا مردانہ وار مقابلہ کیا، مگر نہ کبھی جھکے، نہ کبھی بِکے، اور نہ ہی کبھی طلبہ کے جائز حقوق پر کوئی سمجھوتہ کیا۔
انہوں نے مروت سٹوڈنٹس سوسائٹی کا ہر مشکل گھڑی میں بھرپور ساتھ دیا اور ایک مضبوط چٹان کی طرح اس کے شانہ بشانہ کھڑے رہے۔ کبھی بھی ایم ایس ایس کو تنہا نہیں چھوڑا، اور یہ یقین ہے کہ آئندہ بھی اگر مروت سٹوڈنٹس سوسائٹی کو کسی مشکل کا سامنا کرنا پڑا تو سب سے پہلی صف میں صدر ثاقب سورانی ہی کھڑے نظر آئیں گے۔
وہ ہمیشہ مروت سٹوڈنٹس سوسائٹی کے ساتھیوں سے کہتے تھے: "آپ لوگ ہمارے مہمان ہیں، اور مہمان کی عزت ہی میزبان کی عزت ہوتی ہے۔ آپ سب کی عزت ہم پر فرض ہے۔" یہی وجہ ہے کہ انہوں نے قوم، زبان یا علاقے کی تفریق کیے بغیر ہر طالبِ علم کو برابر سمجھا اور ہر ایک کے قانونی و جائز حقوق کے لیے انتظامیہ کے سامنے بھرپور آواز اٹھائی اور ان سے طلبہ کا حق چھین کر دکھایا۔ انہوں نے ثابت کیا کہ ایک حقیقی طالبِ علم رہنما وہی ہوتا ہے جو ذاتی مفاد کے بجائے اجتماعی مفاد کو ترجیح دے۔
صدر ثاقب سورانی کی جدوجہد، بے خوف قیادت، اخلاص اور طلبہ دوستی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ ایسے رہنما کسی ایک تنظیم یا قوم کا نہیں بلکہ پورے طلبہ طبقے کا سرمایہ ہوتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ انہیں مزید ہمت، استقامت اور کامیابیاں عطا فرمائے تاکہ وہ آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ طلبہ کے حقوق کی جنگ لڑتے رہیں۔
Saqib Surani 🫡

23/07/2026

مروت سٹوڈنٹس سوسائٹی کے ممبرز ٹوور کے موقع پر روایتی اتن پیش کررہے ہیں۔

*مروت سٹوڈنٹس سوسائٹی کی جانب سے ہمارے محترم و قابلِ احترام صدر جناب سجاد مروت صاحب کو دل کی گہرائیوں سے سالگرہ مبارک ہو...
12/07/2026

*مروت سٹوڈنٹس سوسائٹی کی جانب سے ہمارے محترم و قابلِ احترام صدر جناب سجاد مروت صاحب کو دل کی گہرائیوں سے سالگرہ مبارک ہو!* 🎂🎉
آپ کی شخصیت، آپ کا اخلاص اور طلبہ کے لیے آپ کی بے لوث خدمات ہم سب کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ آپ نے اپنی محنت اور قیادت سے مروت سٹوڈنٹس سوسائٹی کو ایک مضبوط اور متحد پلیٹ فارم بنایا ہے۔ آپ کا ہر قدم ہمیں حوصلہ دیتا ہے اور آپ کی ہر بات ہمارے لیے رہنمائی کا ذریعہ ہے۔
ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو صحت مند زندگی، ڈھیروں خوشیاں، کامیابیاں اور لمبی عمر عطا فرمائے۔ اللہ آپ کو ہمیشہ اسی طرح قوم و ملت کی خدمت کی توفیق دے۔ آمین
Once again happy birthday sadar sahb🎂

11/07/2026

کامیاب قیادت صرف عہدے کا نام نہیں بلکہ خدمت، اخلاص اور ذمہ داری کا عملی ثبوت ہوتی ہے۔

صدر محمد سجاد خان اپنی بہترین قیادت، محنت، ایمانداری اور طلبہ کے حقوق کے لیے مسلسل جدوجہد کی بدولت مروت اسٹوڈنٹس سوسائٹی کی پہچان بن چکے ہیں۔ ان کی بصیرت اور عزم نوجوانوں کے لیے ایک قابلِ تقلید مثال ہے۔

اسی طرح نائب صدر وسیع اللہ خان اپنی وفاداری، تعاون، حسنِ اخلاق اور ٹیم ورک کے جذبے سے سوسائٹی کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان کی انتھک محنت اور خلوص ہر طالب علم کے لیے باعثِ احترام ہے۔

اللہ تعالیٰ دونوں قائدین کو مزید کامیابیاں، عزت اور استقامت عطا فرمائے، اور انہیں ہمیشہ طلبہ کی بہترین خدمت کرنے کی توفیق دے۔ آمین۔

09/07/2026

Appreciated 👍

Address

University Of Science And Technology Bannu
Bannu

Telephone

+923339892691

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Marwat students society of USTB posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category