Wisdom Public School, BANNU

Wisdom Public School, BANNU

Share

Glowing youth with education

06/05/2026

03344014411
03361101112

Photos from Wisdom Public School, BANNU's post 27/01/2026
17/01/2026

آدھا گلاس پانی (موضوع: مثبت سوچ اور حوصلہ افزائی)
بچے کی خامیوں سے پہلے اس کی خوبیاں دیکھنا سیکھیں۔

ایک استاد نے کلاس میں پانی سے آدھا بھرا ہوا گلاس دکھایا اور بچوں سے پوچھا: "بتاؤ یہ کیا ہے؟"

آدھی کلاس نے کہا: "سر! یہ آدھا خالی ہے۔" باقی آدھی کلاس نے کہا: "سر! یہ آدھا بھرا ہوا ہے۔"

استاد نے مسکرا کر کہا: "دونوں درست ہیں، لیکن زندگی میں وہ لوگ کامیاب ہوتے ہیں جو 'آدھے بھرے ہوئے' حصے کو دیکھتے ہیں۔"

والدین کے لیے سبق: اپنے بچے کی کمزوریوں (خالی حصے) پر نظر رکھنے کے ساتھ ساتھ اس کی خوبیوں (بھرے ہوئے حصے) کی تعریف ضرور کریں۔ تعریف بچے کی خود اعتمادی میں جادوئی اضافہ کرتی ہے

16/01/2026

✏️ کیا آپ کا بچہ غلطی کرنے سے
ڈرتا ہے؟
"اپنے بچے کے لیے 'ربڑ' بنیں، 'جج' نہیں!"

اکثر والدین بچوں کی غلطیوں پر پریشان ہو جاتے ہیں، لیکن یاد رکھیے کہ غلطی سیکھنے کا پہلا قدم ہے۔ آئیے آج پنسل اور ربڑ کی ایک چھوٹی سی کہانی سے ایک بڑا سبق سیکھتے ہیں۔ کچی پنسل اور ربڑ (موضوع: غلطیوں سے سیکھنا)

ایک چھوٹے بچے نے اپنی پنسل سے پوچھا: "پنسل بھائی! کیا آپ تھک نہیں جاتے؟ آپ لکھتے رہتے ہیں اور پھر ربڑ آ کر آپ کا لکھا ہوا مٹا دیتا ہے۔"

پنسل نے مسکرا کر جواب دیا: "نہیں پیارے بچے! ربڑ میرا دشمن نہیں بلکہ میرا بہترین دوست ہے۔ جب میں کوئی غلطی کرتا ہوں، تو وہ اسے مٹا کر مجھے دوبارہ صحیح لکھنے کا موقع دیتا ہے۔"

والدین کے لیے سبق: بچوں کو غلطی کرنے پر ڈانٹنے کے بجائے انہیں "ربڑ" بن کر سہارا دیں تاکہ وہ اپنی غلطی سدھارنا سیکھیں۔ تعلیم کا مقصد غلطی نہ کرنا نہیں، بلکہ غلطی سے سیکھ کر آگے بڑھنا ہے۔

08/04/2025
20/10/2024

محترم والدین!
السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ آپ کو اطلاع دی جاتی ہے کہ کل سوموار 21 اکتوبر 2024 کو بنوں میں ہڑتال کی وجہ سے سکول کی چھٹی ہوگی۔۔۔۔۔ شکریہ

16/09/2024

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
محترم والدین!
آپ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ کل 17 ستمبر 2024 بروز منگل، 12 ربیع الاول کے سلسلے میں سکول ھذا کی عام تعطیل ہوگی۔۔۔۔ شکریہ

23/03/2024

سلام مسنون!
محترم والدین
آپ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ آج بروز سنیچر 23 مارچ 2024 کو یوم پاکستان کے سلسلے میں سکول ہذا کی عام تعطیل ہوگی۔شکریہ

25/01/2024

شدید سردی میں دیر سے آنے والے اور بغیر یونیفارم کے آنے والے طلبہ کو سزا مت دیں کیونکہ سکول آتے وقت ان کے ہاتھ بہت زیادہ ٹھنڈے ہو جاتے ہیں لہذا سزا ملنے پر ان کا پورا دن خراب ہوجاتا ہے۔ اس سے ان کا سکول سے جی اٹھتا ہے اور سکول آنا ترک کر دیتے ہیں۔ میں خود جب اتنی سردی میں سکول آتا ہوں تو ادھا گھنٹہ تک ہاتھ لکھنے کے قابل نہیں ہوتے۔ والدین کے لئے بھی یہ بات نا قابل قبول ہے کہ ان کے بچوں کو سزا ملے۔ سزا دینا ویسے بھی قانون کے خلاف کام ہے۔ لہذا بچوں سے شفقت سے پیش آئیں اور ان کو تعلیم وقت اور اچھے اخلاق و کردار کی اہمیت سمجھائیں۔

08/11/2023

سلام مسنون
محترم والدین! آپ کو اطلاع دی جاتی ہے کہ کل بروز جمعرات 9 نومبر 2023 کو یوم اقبال کے سلسلے میں عام تعطیل ہوگی۔ شکریہ

Want your school to be the top-listed School/college in Bannu?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address

Rizwan Colony Chakar Mandan Road
Bannu
28100

Opening Hours

07:00 - 13:00