Syed Tasneem Shah

Syed Tasneem Shah علمی و موٹیویشنل مواد
Motivational and Logical Content

18/09/2026

اپنے بچوں کو پڑھائی کیلئے بٹھانا اور ان کی علمی اور اخلاقی تربیت کرنا ہم اور آپ سب کی ذمہ داری ہے
انہیں نسئی اور لوفر بننے سے بچائیں

27/08/2026

کچھ تلخ مگر حقیقت پر مبنی بے لاگ باتیں

عموماً

ہمارا طالبعلم نقل خور ہے

ہمارا بچہ بد تمیز اور تربیت سے عاری ہے

ہمارا بہادر نشئی اور لوفر ہے

ہمارا دکاندار ملاؤٹ کرنے والا ناجائز منافع خور ہے

سرکاری ملازم سست اور چائے پانی کا طلبگار ہے

ہمارا افسر کرپٹ اور بیورو کریسی ظالم ہے

حکمران عوام کے ساتھ گیم کرنے والا طاقت کا
نشئی ہے

ہمارے سیاستدان قوم کو سیدھا راستہ دکھانے
کے بجائے اقتدار اور کرسی کے طلبگار ہیں

تعلیم یافتہ طبقہ اور استاد معاشرے کا غلام
اور مطالعہ سے بیزار ہے

ہمارا مزدور وقت ضائع کرنے والا ہے

والدین بچوں کی تربیت سے غافل ہیں

ہمارے ادارے کاروباری مراکز بن چکے ہیں

علماء کرام فرقہ بندیوں میں جھکڑے ہوئے ہیں

ہمارے سیٹھ اور کارخانے دار مزدوروں
کا استحصال کرنے والے ہیں

ہماری عوام خواب غفلت میں مدہوش ساری دنیا کی ترقی اور اپنی قومی زوال اور اس کی وجوہات سے بے خبر ہے

تو کیا آپ ماننے کو تیار ہیں کہ ہماری قوم علمی اور اخلاقی لحاظ سے زوال کھا چکی ہے اور قحط الرجال یعنی اچھے لوگوں کی کمی کا شکار ہے

کیا آپ اپنے معاشرے اور قوم پر ترس کھائیں گے اور
اچھا انسان بننا پسند کریں گے؟

جواب کا منتظر

سید تسنیم شاہ
سٹوڈنٹ آف دی سنچری
پیج: علم و اخلاق

14/08/2026
14/08/2026

Mera Pakistan 14/08/2026

تعلقات کے مختلف لیول یا اقسام کا جائزہ اور تعلقات میں حدود کی اہمیتتحریر : سید تسنیم شاہسٹوڈنٹ آف دی سنچری زندگی میں تعل...
12/08/2026

تعلقات کے مختلف لیول یا اقسام کا جائزہ اور تعلقات میں حدود کی اہمیت

تحریر :
سید تسنیم شاہ
سٹوڈنٹ آف دی سنچری

زندگی میں تعلقات بہت اہم ہوتے ہیں۔ تعلقات کے بغیر ایک بہترین زندگی کا تصور تقریباً ناممکن ہے۔ لیکن آگہی کی کمی کی وجہ سے ہم میں سے اکثر لوگوں کے تعلقات میں توازن اور ہم آہنگی خراب ہوجاتی ہے۔ ائیے تعلقات کے مختلف اقسام اور لیول کے بارے میں بات کرتے ہیں۔

رسمی تعلق

رسمی تعلق میں تعلقات ضرورت یا کام کی حد تک محدود ہوتے ہیں۔ رسمی تعلق میں عزت ، دعا سلام ، ظاہری اچھا سلوک یا برتاؤ اور واضح حدود بہت زیادہ اہم ہوتے ہیں
اس میں پیشہ ورانہ تعلقات مثلاً کولیگ، گاہگ دکاندار کے تعلقات، ایمپلائی باس کے تعلقات یا شاگرد استاد کے تعلقات وغیرہ اتے ہیں

واقفیت

واقفیت عام جان پہچان والی تعلق کا نام ہے۔ جس طرح ہماری اپنے علاقے یا گاؤں کے لوگوں سے جان پہچان ہوتی ہے ۔ یہ تعلقات بھی زیادہ تر عزت و احترام اور دعا سلام کی حد تک ہی محدود ہوتے ہیں۔ اس قسم کے تعلقات میں درمیانے یا کم درجے کا اعتماد اور محبت بھی شامل ہوتی ہے لیکن حدود یہاں پر بھی ہونے چاہئیں

دوستانہ تعلق

دوستانہ تعلق جیسا کہ نام سے ظاہر ہے دوستوں وغیرہ کے درمیان قائم ہوتا ہے۔ اس قسم کے تعلق میں عزت و احترام کے ساتھ ساتھ بے تکلفی، اعتماد اور جذباتی لگاؤ وغیرہ جیسے اجزاء شامل ہوتے ہیں۔ دوستانہ تعلقات میں بھی واضح حدود دوستی کو مضبوط اور قائم رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔

گہرا تعلق

اس قسم کے تعلق میں بالا تمام تعلقات کے برعکس زیادہ گہرا جذباتی لگاؤ اور اعتماد شامل ہوتا ہے لیکن اختلافات کی وجہ سے اس قسم کے تعلق میں عزت و احترام کو بنیادی جز مانا جاتا ہے۔ اس قسم کا تعلق عموماً بہت گہرے دوستوں اور پرائی جگہوں پر رشتے داروں کے درمیان ہوسکتا ہے

گہرا جذباتی تعلق

اس قسم کا تعلق خاندان کے لوگوں مثلاً باپ بیٹا ، ماں بیٹی ، بہن بھائیوں یا میاں بیوی کے درمیان ہوتا ہے۔ اس قسم کے تعلق میں گہرا جذباتی لگاؤ ، مضبوط اعتماد اور توقعات وغیرہ شامل ہوتی ہیں۔ اس قسم کے تعلق میں بھی عزت و احترام اور کچھ واضح حدود کی خصوصی اہمیت ہوتی ہے اور بہت سے مسائل سے بچاتی ہے۔

مندرجہ بالا تمام قسم کے تعلقات میں عزت و احترام اور واضح حدود کو ایک لازمی حیثیت حاصل ہے اور اس بات کا لحاظ رکھنا چاہئیے کہ جذباتی لگاؤ بناتے وقت سوچ سمجھ کر اور صبر سے اگے بڑھنا چاہئیے۔ غلط جذباتی لگاؤ بن جانے کی صورت میں یا انسان کے بدل جانے کی صورت میں فوری طور پر واضح حدود قائم کردینے چاہئیے اور ذہنی سکون ہر تعلق اور رشتے کی بنیاد ہونی چاہیے۔

11/08/2026

اللہ کی رحمت کا سایہ
11/08/2026

باہمی احترام  ایک اعلیٰ  اخلاق بھیمعاشرتی امن و سکون کی بنیاد بھیایک پُرامن معاشرہ صرف قانون سے نہیں بنتابلکہ لوگوں کے ب...
11/08/2026

باہمی احترام ایک اعلیٰ اخلاق بھی
معاشرتی امن و سکون کی بنیاد بھی

ایک پُرامن معاشرہ صرف قانون سے نہیں بنتا
بلکہ لوگوں کے باہمی احترام سے بنتا ہے

جب ہم ایک دوسرے کی عزت کرتے ہیں
تو دلوں میں نفرت کم ہوتی ہے

جب ہم دوسروں کے احساسات کا خیال
رکھتے ہیں تو رشتے مضبوط ہوتے ہیں

نرم لہجہ دلوں کو قریب کرتا ہے
اچھا رویہ فاصلے کم کرتا ہے
معافی محبت کو بڑھاتی ہے

کسی کو نیچا دکھانا
کسی کی عزت مجروح کرنا
یا معمولی بات کو دشمنی بنا دینا
معاشرے کا سکون چھین لیتا ہے

ہمیں ایسا ماحول بنانا چاہیے
جہاں ہر شخص اپنے آپ کو محفوظ
عزت دار اور قابلِ احترام محسوس کرے

پیج: علم و اخلاق
By
سید تسنیم شاہ
سٹوڈنٹ آف دی سنچری

10/08/2026

Zindagi ik 10/08/2026

رشوت اور کرپشن سے بچیں اپنے معاشرے اور نئی نسل پر رحم کریںرشوت لینا یا کرپشن کرنا صرف جرم یا گناہ نہیںبلکہ پورے معاشرے ک...
10/08/2026

رشوت اور کرپشن سے بچیں
اپنے معاشرے اور نئی نسل پر رحم کریں

رشوت لینا یا کرپشن کرنا صرف جرم یا گناہ نہیں
بلکہ پورے معاشرے کو کمزور کرنا ہے

رشوت حق دار کا حق چھینتی ہے
نااہل کو آگے بڑھاتی ہے
اور انصاف، اعتماد اور میرٹ کو تباہ کرتی ہے

جب رشوت عام ہوجائے
تو ادارے کمزور، بے اعتماد ہوجاتے ہیں
اور معاشرہ اندر سے کھوکھلا ہوجاتا ہے

اس لیے رشوت اور کرپشن سے بچنا
صرف اپنی ذات کو گناہ سے بچانا نہیں
بلکہ معاشرے کی مضبوطی میں اپنا کردار ادا کرنا ہے

ترقی زیادہ دولت اکٹھا کرنے کا نام نہیں
بلکہ مسلسل حلال طریقے سے آگے بڑھنے کا نام ہے

ایمان داری اختیار کیجئے اور اپنے معاشرے پر ترس کھائیے
کیونکہ مضبوط معاشرہ ہمیشہ مضبوط کرداروں سے بنتا ہے

پیج: علم و اخلاق
By
سید تسنیم شاہ
سٹوڈنٹ آف دی سنچری

09/08/2026

Gunaho me 09/08/2026

Address

Bannu

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Syed Tasneem Shah posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share