Awaran SBK Teacher Association

Awaran SBK Teacher Association Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Awaran SBK Teacher Association, Education Website, Awaran Tehsil, Balochistan.

علم حاصل کریں یہ ضروری ہے لیکن علم سے کچھ حاصل کریں
بہت ضروری ہے!
*ناکامی سے نہ ڈرو بلکہ کوشش نہ کرنے سے ڈرو۔

*Do not fear failure but rather fear not trying✌️

24/07/2026
24/07/2026
محکمہ تعلیم سکولز بلوچستان نے تمام اضلاع سے کنٹریکٹ اساتذہ کاڈیٹا 24 گھنٹوں کے اندر طلب کر لیا۔ اس حوالے سے تمام ڈسٹرکٹ ...
11/06/2026

محکمہ تعلیم سکولز بلوچستان نے تمام اضلاع سے کنٹریکٹ اساتذہ کاڈیٹا 24 گھنٹوں کے اندر طلب کر لیا۔ اس حوالے سے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

گرینڈ الائنس کے قائدین پروفیسر عبدالقدوس کاکڑ، پروفیسر محمد تقی اور پروفیسر زاہد حسین کی جبری ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن شرم...
08/06/2026

گرینڈ الائنس کے قائدین پروفیسر عبدالقدوس کاکڑ، پروفیسر محمد تقی اور پروفیسر زاہد حسین کی جبری ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن شرمناک عمل ہے تمام اساتذہ اس کی شدید مزمت کرتے ہیں ہیں اور مطالبہ کرتے کہ حکومت بلوچستان جلد از جلد اس نوٹیفکیشن کو منسوخ کرے۔
Balochistan Grand Alliance
Rahila Hameed Khan Durrani

07/06/2026

ڈاکٹر اور اساتذہ قوم کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں۔ جب یہی" لوگ غیر محفوظ پریشان اور اپنے مستقبل کے بارے میں بے یقینی کا شکار ہوں تو قوم کی ترقی بھی خطرے میں پڑ

جاتی ہے۔ جو قوم اپنے معالجوں اور معماران قوم کو تحفظ نہیں دے سکتی، اس کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگ جاتا



19 نومبر کو کوئٹہ میں لو ایگریگیٹ دوستوں کے کیس کے حوالے سے سنٹرل کمیٹی کے صدر اللہ نور بلوچ کی صدارت میں ایک اہم اجلاس ...
20/11/2025

19 نومبر کو کوئٹہ میں لو ایگریگیٹ دوستوں کے کیس کے حوالے سے سنٹرل کمیٹی کے صدر اللہ نور بلوچ کی صدارت میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں کیس سے متعلق تازہ پیش رفت اور آئندہ حکمتِ عملی پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس میں کیس کی قیادت کرنے والے دوست عصمت اللہ کاکڑ ، عبدالغنی، زوہیب بھائی، سہیل بھائی کے علاوہ سنٹرل کمیٹی کے ممبر مولا داد بھائی، ضلع آواران کے صدر ثناء اللہ پھلان، یاسر بلوچ اور دیگر دوستوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں کیس لیڈ کرنے والے اراکین کو ہدایت کی گئی کہ وہ اس کیس میں مکمل طور پر فعال کردار ادا کریں اور قانونی مراحل کو سنجیدگی کے ساتھ آگے بڑھائیں۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ کیس کی پیروی میں کسی قسم کی کوتاہی، غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

مزید برآں، سنٹرل کمیٹی کی جانب سے وکیل کی فیس کی مد میں ابتدائی رقم فراہم کی گئی جبکہ بقیا واجب الادا فیس کی ادائیگی کے انتظامات کی مکمل یقین دہانی بھی کرائی گئی۔

شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ کیس کے حل تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔ اجلاس میں آئندہ رابطہ کاری مہم کو مزید مؤثر بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

19/11/2025

پیشی کی اپڈیٹ
الحمداللہ اج ہمارے وکیل کامران مرتضی صاحب اور حکومت کی طرف سے اٹارنی جنرل شیک صاحب پیش ہوئے اور بہترین انداز میں کامران صاحب نے دلائل دیے۔ فلحال فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے ان شاءاللہ امیدہے کے ایک ہفتے کے اندر فیصلہ ائے گا۔
سینٹرل کمیٹی

06/11/2025

السلام و علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
تمام صدور کو اطلاع دی جاتی ہے کہ 19 نومبر کو ہمارے کیس کی پیشی ہے تو تمام صدور 18 نومبر کو کوئٹہ پہنچ جائیں تاکہ 19 نومبر کی پیشی میں شرکت کریں اور پیشی کے بعد تمام ڈسٹرکٹ صدور کا ایک اہم اجلاس ہوگا .
18 نومبر کو سینٹرل کمیٹی کی مرکزی کابینہ کا اجلاس ہوگا جب کہ 19 نومبر کو تمام ڈسٹرکٹ صدور کا اجلاس ہوگا۔
سینڑل کمیٹی

Address

Awaran Tehsil
Balochistan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Awaran SBK Teacher Association posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share