Government Boys High School Jaam Yousuf Colony Hub

Government Boys High School Jaam Yousuf Colony Hub 📚 Our Mission: To inspire and empower young minds to get education and achieve their goals.

*رپورٹ - آغاز تعلیمی سلسلہ**گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول جام یوسف کالونی حب**مورخہ: 03 اگست 2026 بروز پیر*گرم علاقہ جات میں ...
03/08/2026

*رپورٹ - آغاز تعلیمی سلسلہ*

*گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول جام یوسف کالونی حب*
*مورخہ: 03 اگست 2026 بروز پیر*

گرم علاقہ جات میں موسم گرما کی تعطیلات کے اختتام پر آج اسکول میں تعلیمی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔

اسمبلی اپنے مقررہ وقت پر منعقد ہوئی، جس میں طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تلاوت، نعت اور قومی ترانے کے بعد اسمبلی اختتام پذیر ہوئی۔

اختتام پر *سر عبد الحمید (PTI)* نے طلباء سے خطاب کیا اور انہیں وقت کی پابندی، مکمل یونیفارم، صفائی ستھرائی اور ہوم ورک کی بروقت تکمیل سے متعلق ہدایات دیں۔

تمام کلاسز کا تدریسی عمل خوش اسلوبی سے جاری ہے۔

*انتظامیہ، GBHS جام یوسف کالونی حب*

22/07/2026

*ضروری اطلاع برائے کرکٹ ٹرائلز (PCB انٹر اسکول ٹورنامنٹ)*

تمام طلباء کو مطلع کیا جاتا ہے کہ PCB کی جانب سے انٹر اسکول ٹورنامنٹ کے لیے ٹرائلز 25 جولائی بروز ہفتہ منعقد ہونے جا رہے ہیں۔

اس سلسلے میں *کلاس ششم سے دہم تک کے تقریباً 50 طلباء* کی فہرست ہمارے پاس موجود ہے۔

جن طلباء کے نام اس فہرست میں شامل ہیں، ان سے گزارش ہے کہ وہ آج 10 بجے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول جام یوسف کالونی آ کر اپنی شرکت کی تصدیق (Confirmation) ضرور کروا دیں، تاکہ ٹرائلز کے لیے ان کا نام حتمی لسٹ میں شامل کیا جائے۔

جو طالب علم اپنا نام کنفرم نہیں کرے گا، اس کا نام فہرست سے نکال دیا جائے گا۔
نوٹ : جن کے نام کنفرم ہو گئے ہیں وہ اپنے لئے وائٹ ٹراؤزر و واٹ شرٹ اور شوز کا بند و بست کریں ۔
شکریہ

سپورٹس انچارج
محمد وسیم صاحب

*افسوسناک خبر**ہمارے اسکول کے حال ہی میں میٹرک پاس کرنے والے طالب علم محمد یونس حب میں روڈ ایکسڈنٹ میں انتقال کر گئے دعا...
21/06/2026

*افسوسناک خبر*

*ہمارے اسکول کے حال ہی میں میٹرک پاس کرنے والے طالب علم محمد یونس حب میں روڈ ایکسڈنٹ میں انتقال کر گئے دعا کریں اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین*🥹🥲

گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج حب میں تعلیمی سال 2026–28 کے لیے انٹرمیڈیٹ (پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، کمپیوٹر سائنس اور آرٹس) گ...
05/06/2026

گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج حب میں تعلیمی سال 2026–28 کے لیے انٹرمیڈیٹ (پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، کمپیوٹر سائنس اور آرٹس) گروپس میں داخلے کے خواہشمند طلبہ، جنہوں نے اپنے داخلہ فارم آن لائن جمع کروائے ہیں، کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ 10 جون 2026 سے 15 جون 2026 تک کالج آفس سے داخلہ فارم حاصل کریں، فارم مکمل کر کے مطلوبہ کوائف اور فیس کے ہمراہ مقررہ مدت کے اندر جمع کروائیں۔

23/05/2026


School Tournament
Highlights of Final Prize 🏆 Distribution


18/05/2026

بروز جمعہ 15 مئی 2026 کو گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول جام یوسف کالونی حب میں ڈی ای او حب رحیم بلیدی صاحب کے خصوصی ہدایات کی روشنی میں “معرکۂ حق” کے حوالے سے ایک عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں اسکول کے تمام اساتذہ کرام اور طلباء نے بھرپور شرکت کی۔

ریلی کے شرکاء نے اپنے خطاب میں کہا کہ “معرکۂ حق” پاکستان کی قومی و دفاعی تاریخ کا ایک روشن، تاریخی اور ناقابلِ فراموش باب ہے، جس نے دنیا پر واضح کردیا کہ پاکستانی قوم اپنی آزادی، خودمختاری اور قومی وقار کے تحفظ کیلئے ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہے۔

شرکاء نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے جواب میں پاک افواج کی بروقت، مؤثر اور دلیرانہ کارروائی نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا اور یہ ثابت کیا کہ پاکستان ایک متحد، خوددار اور باوقار ریاست ہے۔

اس موقع پر وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی قیادت اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بہترین عسکری حکمتِ عملی کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

شرکاء نے مزید کہا کہ “معرکۂ حق” افواجِ پاکستان کی جرات، پیشہ ورانہ مہارت اور قومی سلامتی کے تحفظ کے عزم کی روشن مثال ہے، جبکہ پوری پاکستانی قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہے۔

آخر میں ملکی سلامتی، استحکام اور افواجِ پاکستان کی کامیابی کیلئے خصوصی دعا بھی

گئی۔

18/05/2026

Boys getting ready for the match.
Sports Instructor Abdul Wahid Mengal

Friendly Match  Government Boys High School Jaam Yousuf Colony Hub  VS  Government Boys High School Hub Well played boys...
18/05/2026

Friendly Match
Government Boys High School Jaam Yousuf Colony Hub VS Government Boys High School Hub
Well played boys 👌👌👌

*گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول جام یوسف کالونی حب*آج گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول جام یوسف کالونی حب میں محکمہ تعلیم بلوچستان کے ...
01/05/2026

*گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول جام یوسف کالونی حب*
آج گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول جام یوسف کالونی حب میں محکمہ تعلیم بلوچستان کے اعلیٰ افسران نے دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایجوکیشن بلوچستان جناب محمد اختر کھیتران صاحب اور ڈائریکٹر فنانس جناب محمد عرفان صاحب تشریف لائے۔ ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر حب جناب محمد رحیم بلیدی، اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جناب مجید شیخ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر گڈانی جناب محمد ابراہیم مہر بلوچ صاحب اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر دریجی جناب شہاب الدین گدور صاحب بھی موجود تھے۔
دورے کے دوران معزز افسران نے اسکول کی مجموعی تعلیمی و انتظامی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ بالخصوص سائنس لیبارٹری کا معائنہ کیا گیا، جہاں سائنسی آلات کی دستیابی، حالت اور استعمال کو بغور دیکھا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل لائبریری اور کمپیوٹر لیب کا بھی معائنہ کیا گیا، جس میں طلبہ کو فراہم کی جانے والی جدید تعلیمی سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر یونیسیف کے تعاون سے قائم کردہ کمپیوٹر لیب کا باقاعدہ افتتاح بھی کیا گیا، جو کہ اسکول کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے۔ معزز مہمانوں نے یونیسیف کی اس کاوش کو سراہا اور اس اقدام کو تعلیمی ترقی کی جانب ایک مثبت پیش رفت قرار دیا۔
ہیڈ ماسٹر جناب منصور احمد بلوچ صاحب، اساتذہ کرام جناب عبدالحفیظ صاحب، جناب عبدالواحد صاحب اور جناب محمد عمر صاحب نے معزز مہمانوں کو مختلف شعبہ جات کے حوالے سے جامع بریفنگ دی۔
معائنہ ٹیم نے اسکول میں فراہم کی جانے والی سہولیات اور تدریسی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے مزید بہتری کے لیے مفید رہنمائی بھی فراہم کی۔ اس دورے کا بنیادی مقصد تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانا اور جدید تقاضوں کے مطابق تعلیمی نظام کو مضبوط بنانا تھا۔

02/04/2026

Address

Government Boys High School Jam Yousuf Colony Hub Balochistan
Balochistan
90250

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Government Boys High School Jaam Yousuf Colony Hub posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Government Boys High School Jaam Yousuf Colony Hub:

Shortcuts

Share