Government Boys High School Hub

Government Boys High School Hub We are trying our best to provide better education environment for learning.

ڈویژنل ڈائریکٹر ایجوکیشن قلات کا گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول حب کا دورہآج مورخہ 20 اپریل بروز پیر ڈویژنل ڈائریکٹر ایجوکیشن ...
20/04/2026

ڈویژنل ڈائریکٹر ایجوکیشن قلات کا گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول حب کا دورہ

آج مورخہ 20 اپریل بروز پیر ڈویژنل ڈائریکٹر ایجوکیشن قلات، جناب عبدالغفور دشتی نے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول حب کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اسکول کے سینئر ہیڈماسٹر جناب ساجد شمیم صاحب نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔
ڈویژنل ڈائریکٹر نے اسکول میں تعلیمی سرگرمیوں اور مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مختلف کلاسز کا دورہ کیا اور طلباء سے نصابی سوالات پوچھے، جن کے طلباء نے تسلی بخش جوابات دیے۔ اس موقع پر انہوں نے تعلیمی معیار پر اطمینان کا اظہار کیا۔
انہوں نے اسکول کے انتظامی امور اور نظم و ضبط کو بھی سراہا اور اسے بہتر قرار دیا۔
دورے کے اختتام پر ہیڈماسٹر اور اساتذہ کرام کے ساتھ ایک خصوصی نشست کا اہتمام بھی کیا گیا، جس میں ادارے کی مزید بہتری اور تعلیمی معیار کو بلند کرنے کے حوالے سے مختلف تجاویز اور آراء پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
Government Boys High School Hub

*"پاسبان پاکستان"**گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول حب*حب: گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول حب میں مورخہ 15 اپریل کو "پاسبانِ پاکستان" ک...
15/04/2026

*"پاسبان پاکستان"*
*گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول حب*

حب: گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول حب میں مورخہ 15 اپریل کو "پاسبانِ پاکستان" کے حوالے سے ایک شاندار اور بامقصد تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کی سرپرستی *سینئر ہیڈ ماسٹر جناب ساجد شمیم صاحب* نے کی، اس تقریب میں تمام معزز اساتذہ کرام نے بھرپور شرکت کی۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی *میجر ماجد صاحب (147 ونگ آفیسر، قلات اسکاؤٹس، ایف سی بلوچستان)* تھے۔ دیگر معزز مہمانوں میں *ڈی او ای (میل) حب جناب منظور احمد صاحب، اے ڈی او جناب عبدالمجید شیخ صاحب* تھے۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے کیا گیا۔ اسٹیج سیکریٹری کے فرائض سر عبدالمنان روغانوی صاحب نے انجام دئیے۔ تقریب میں طلبہ نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ حصہ لیا۔ ملی نغمے پیش کئیے اور "پاسبانِ پاکستان" کے موضوع پر پرجوش انداز میں تقریریں کیں۔ جس کے ذریعے وطنِ عزیز سے محبت اور اس کے دفاع کے عزم کو اجاگر کیا۔
تقریب کے دوران سر تاج میر صاحب نے اسکول کی جانب سے سپاس نامہ پیش کیا، جس میں ادارے کی تاریخی اہمیت، کامیابیاں اور موجودہ کارکردگی کے بارے بتایا۔ اس کے ساتھ درپیش حل طلب مسائل کو مؤثر انداز میں بیان کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی میجر ماجد صاحب نے پروگرام کو سراہتے ہوئے طلبہ کی کارکردگی اور اساتذہ کی محنت کو خراجِ تحسین پیش کیا، اور اسکول کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
آخر میں سینئر ہیڈ ماسٹر جناب ساجد شمیم صاحب نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ اس طرح کی تقریبات کے ذریعے طلبہ میں حب الوطنی اور مثبت سوچ کو مزید فروغ دیا جائے گا۔ پروگرام کا اختتام پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے کیا گیا۔

نقل عقل کی موت ہے
20/02/2026

نقل عقل کی موت ہے

18/02/2026

Internal Examination 2025-26
GBHS Hub

Government Boys High School Hub

19/01/2026

Peace Project Pakistan
(Peace through People)


Government Boys High School Hub

17/01/2026

Blood Group System
(Biology Practical)
Class 10th
-------------------------------
Sir Taj Meer (SST Science)

16-01-2026
Government Boys High School Hub

08/01/2026

Expression of gratitude from students of Class (6-A) upon receiving new furniture (Desks/Chairs) at Government Boys High School Hub.

Government Boys High School Hub

10/11/2025

Allama Muhammad Iqbal

*پی سی بی اسکول ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام, لسبیلہ/حب 26-2025**(فائنل میچ و اختتامی تقریب)*ڈسٹرکٹ حب/لسبیلہ میں جاری *ڈسٹرکٹ انٹر...
15/10/2025

*پی سی بی اسکول ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام, لسبیلہ/حب 26-2025*

*(فائنل میچ و اختتامی تقریب)*

ڈسٹرکٹ حب/لسبیلہ میں جاری *ڈسٹرکٹ انٹر اسکول کرکٹ لیگ ٹورنامنٹ (پی سی بی اسکول ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام)* کا فائنل میچ آج *میر جام غلام قادر اسٹیڈیم، حب* میں کھیلا گیا۔ یہ فیصلہ کن معرکہ *گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول بیلہ* اور *گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول حب* کی ٹیموں کے درمیان ہوا۔ دونوں ٹیموں نے پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، تاہم فائنل میں بیلہ کی ٹیم نے غیر معمولی کارکردگی دکھاتے ہوئے فتح اپنے نام کر لی۔

پہلی اننگز میں گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول بیلہ نے بیٹنگ کرتے ہوئے *88 رنز* بنائے۔ بیلہ کی جانب سے *عبدالرحمٰن* نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 18 قیمتی رنز اسکور کیے۔ حب کی جانب سے *احمد دین* نے شاندار باؤلنگ کی، ہیٹ ٹرک سمیت 5 وکٹیں حاصل کر کے شائقینِ کرکٹ سے خوب داد سمیٹی۔

جواب میں بیٹنگ کرتے ہوئے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول حب کی پوری ٹیم صرف *38 رنز* پر آؤٹ ہو گئی۔ بیلہ کے *محمد حسنین* نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں اور اپنے شاندار کارکردگی پر *مین آف دی میچ* کا اعزاز حاصل کیا۔

یوں گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول بیلہ نے شاندار انداز میں ٹورنامنٹ ٹائٹل اپنے نام کیا۔

میچ کے اختتام پر *ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر، محمد رحیم بلیدی صاحب* مہمانِ خاص کے طور پر شریک ہوئے۔ انہوں نے بیلہ کی ٹیم کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دی اور بطور انعام 10,000 روپے دینے کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ “تعلیم اور کھیل کا امتزاج ہی طلباء کے ہمہ جہت ترقی کا ضامن ہے۔”

تقریب میں دیگر معزز شخصیات بھی شریک تھے.
*محمد ابراہیم مہر بلوچ (ڈی ڈی او ای گڈانی)*،
*عبدالمجید شیخ (اے ڈی ای او)*،
*محمد رفیق بلوچ (ہیڈماسٹر GBHS حب)*،
اور *عبدالعزیز رونجھا (صدر جی ٹی اے)* شامل تھے۔

اس موقع پر اساتذہ، میڈیا کوآرڈینیٹرز، اسپورٹس انچارجز اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

*خصوصی اعزازات:*

بہترین کھلاڑی:
*شکیل احمد (GBHS بیلہ)*

بہترین باؤلر:
*احمد دین (GBHS حب)*

بہترین وکٹ کیپر:
*طاہر حبیب (ماڈل اسکول اوتھل)*

یہ ٹورنامنٹ بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے کرکٹ کے میدان میں اپنی صلاحیتیں دکھانے اور آگے بڑھنے کا ایک بہترین پلیٹ فارم ثابت ہوا۔

*محمد فہیم (جے ای ٹی)*
میڈیا کورڈینیٹر, *ڈسٹرکٹ انٹر اسکول کرکٹ ٹورنامنٹ, لسبیلہ/حب*
(پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام 26-2025)

10/10/2025

"Bazm e Adab" (Friday)

M Khan (Naat)
Fahad Ahmed (Speech)
Akhter Ali (Speech)

Government Boys High School Hub

08/10/2025

Teachers Day Celebration
Delicious cake gifted by students
Government Boys High School Hub

Address

Main RCD Road, Hub Chowki, District Hub
Balochistan
90250

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Government Boys High School Hub posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share