07/03/2026
🌟 الحمدللہ! ایک یادگار اور تاریخی دن 🌟
آج Rises Foundation School Basari کی سالانہ تقریبِ تقسیمِ انعامات نہایت شاندار، پروقار اور کامیاب انداز میں منعقد ہوئی۔ یہ خوبصورت بزم دراصل ہمارے قابل اور ہونہار طلبہ کی محنت، اساتذہ کی لگن اور والدین کے اعتماد کا دلکش امتزاج تھی۔ 🎓🏆
اس پروقار تقریب کے چیف گیسٹ
Khurram Zulfiqar Sb
(RFS.Regional Manager, Division Poonch)
تھے۔ ان کی معزز تشریف آوری ہمارے ادارے کے لیے باعثِ اعزاز رہی۔ انہوں نے طلبہ کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں مزید محنت، نظم و ضبط اور اعلیٰ کردار کے ساتھ آگے بڑھنے کی ترغیب دی۔ 🌹
تقریب میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو انعامات سے نوازا گیا۔ بچوں کے چہروں کی خوشی، والدین کی آنکھوں میں فخر اور اساتذہ کی محنت کا ثمر دیکھ کر دل خوشی سے بھر گیا۔ ایسے لمحات کسی بھی تعلیمی ادارے کے لیے سرمایۂ افتخار ہوتے ہیں۔ ✨
پروگرام کو BNN News پر لائیو دیکھایا گیا میں BNN News اور بالخصوص Usama Shafiq کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس تقریب اور رزلٹ کی بہترین کوریج کی اور اسے لائیو نشر کر کے اسے بے شمار لوگوں تک پہنچایا۔ 📹
بطور پرنسپل میں اپنے قابل، محنتی اور مخلص اسٹاف کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔
حقیقت یہ ہے کہ آج کی اس کامیاب تقریب کا پورا سہرا ہمارے اسی محنتی اور باصلاحیت اسٹاف کے سر جاتا ہے جنہوں نے دن رات محنت، بہترین ٹیم ورک اور ادارے سے محبت کے جذبے کے ساتھ اس پروگرام کو کامیاب بنایا۔ آپ سب ہمارے ادارے کا حقیقی سرمایہ ہیں اور مجھے آپ پر فخر ہے۔ 🤝🌟
افراد کے ہاتھوں میں ہے اقوام کی تقدیر
ہر فرد ہے ملت کے مقدر کا ستارہ
آخر میں تمام معزز مہمانانِ گرامی، والدینِ ، دور و نزدیک سے تشریف فرما ہر مرد و زن کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اپنی شرکت سے اس تقریب کو یادگار بنا دیا۔
سلامت رہیں ، خوش رہیں خوشیاں بانٹیں
✨ Rises Foundation School Basari
جہاں خوابوں کو پرواز اور محنت کو اعزاز ملتا ہے۔ 📚🏆