آپ طالبعلم ہیں، استاد یا بچوں کے والدین ۔۔ یہ باتیں آپ کو لازمی سننی چاہیں۔
GHS Jabri Kalish
گورنمنٹ ہائی سکول جبڑی کلیش تحصیل بالاکوٹ کا ایک نامور تعلیمی ادارہ ہے۔
گورنمنٹ ہائی سکول جبڑی کا کلیش کا ایک نیا روشن ستارہ۔ محمد اسحاق کی آواز انتہائی دلکش ہے اور جس انداز محبت سے وہ نعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم پڑھتے ہیں وہ انداز انتہائی منفرد ہے۔
17/09/2025
گورنمنٹ ہائی سکول جبڑی کلیش کے نہایت محنتی اور قابل فخر استاد محترم قاری محمد ہارون صاحب کو CT سے SCT پر پروموٹ ہونے پر جملہ سٹاف بالخصوص ہیڈ ماسٹر سکول ہذا جناب محمد حسن صاحب مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ قاری محمد ہارون صاحب نے سکول ہذا کے لیے نہایت قابل قدر خدمات انجام دی ہیں جو الفاظ کی صورت میں ناقابل بیان ہیں۔ اللہ تعالیٰ قاری محمد ہارون صاحب کو دائم خوشیاں اور کامیابیاں نصیب فرمائیں۔ آمین ثم آمین
01/08/2025
گورنمنٹ ہائی سکول جبڑی کلیش میں شجرکاری مہم جوش و خروش سے جاری ہے۔ سکول ہذا کے ہیڈ ماسٹر جناب محمد حسن صاحب، جناب شیبر احمد صاحب ، الطاف حسین صاحب اور محمد صادق صاحب نے اپنے ہاتھوں سے پودوں کو لگا کر اس مہم کا آغاز کیا ہے ۔ اس مہم کے تحت سکول کو مزید سر سبز و شاداب بنایا جائے گا جو بچوں کے لیے ایک حسین قدرتی ماحول مہیا کرنے میں مددگار ثابت ہو گا۔
اہم اعلان
کلاس دہم کے تمام طلباء کو یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ وہ اپنی ڈی ایم سیز (DMCs) اور سرٹیفکیٹ دوپہر 1 بجے تک گورنمنٹ ہائی اسکول جبڑی کلیش (GHS Jabri Kalish) سے وصول کر سکتے ہیں۔
From HeadMaster
GHS Jabri Kalish
تمام کا شکریہ
26/07/2025
الحمدللہ میٹرک امتحانات ریزلٹ 2025 میں گورنمنٹ ہائی سکول جبڑی کلیش کے طلباء و طالبات نے بہترین نتائج دیکر ایک بار پھر تحصیل میں نام روشن کر لیا۔ گورنمنٹ ہائی سکول جبڑی کلیش کا ریزلٹ 99.03 فیصد آیا ہے جس کے بعد یہ ادارہ تحصیل بالاکوٹ کے نامور اداروں میں شامل ہو چکا ہے۔ اس بڑی کامیابی پر جملہ سکول سٹاف اور خصوصاً ہیڈ ماسٹر محمد حسن صاحب داد کے مستحق ہیں۔ طلباء و طالبات نے اپنی کامیابی کو والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کی پرخلوص محنت کا ثمر قرار دیا ہے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Telephone
Website
Address
Balakot