03/05/2026
محسنِ ملت علامہ شیخ محسن علی نجفی (رحمتہ اللہ علیہ) کا خواب اب حقیقت کا روپ دھار رہا ہے۔ یہ محض اینٹ اور گارے سے بنی ایک عمارت نہیں، بلکہ ان کے اس پاکیزہ مشن کی تعبیر ہے جو وہ وادیِ کاغان کے لیے رکھتے تھے۔
شیخ صاحب کی دلی تمنا تھی کہ وادیِ کاغان کے دور افتادہ علاقوں میں ایک ایسا تعلیمی ادارہ قائم ہو جہاں ہماری بیٹیاں زیورِ تعلیم سے آراستہ ہو کر معاشرے کا فعال حصہ بن سکیں۔ آج پارس میں اس عمارت کی تکمیل اس عہد کی تجدید ہے کہ ان کا مشن تاقیامت جاری رہے گا۔ یہ ادارہ انشاء اللہ پوری وادی کی بچیوں کے لیے علم، شعور اور روشن مستقبل کی ضمانت بنے گا۔
اللہ تعالیٰ محسنِ ملت کے درجات بلند فرمائے اور ہمیں ان کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے اس کارِ خیر کو آگے بڑھانے کی ہمت عطا فرمائے۔"
26/04/2026