14/08/2026
🌱 شجرکاری مہم — سرسبز و شاداب سکول، صحت مند ماحول 🌳
آج گورنمنٹ ہائی سکول ریحانکوٹ میں شجرکاری مہم کے سلسلے میں ایک خوبصورت سرگرمی کا انعقاد کیا گیا۔ محترم ہیڈ ماسٹر صاحب کی سربراہی میں معزز اساتذہ کرام نے اسکول کے احاطے میں مختلف اقسام کے پودے لگائے۔ 🌱🌳
درخت اور پودے نہ صرف ہمارے ماحول کو خوبصورت بناتے ہیں بلکہ صاف ہوا فراہم کرنے، آلودگی کم کرنے، درجہ حرارت متوازن رکھنے اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک صحت مند ماحول یقینی بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
ہم سب کا عزم ہے کہ اپنے اسکول کو مزید سرسبز، صاف اور خوبصورت بنائیں گے اور طلبہ میں شجرکاری و ماحولیاتی تحفظ کا شعور اجاگر کریں گے۔ 💚
آئیں! ایک پودا لگائیں، ایک بہتر مستقبل بنائیں۔ 🌱