05/06/2026
🔴اہم اعلان برائے طلبا و طالبات ضلع جہلم ویلی🔴
بمطابق نوٹیفکیشن جاری کردہ آزاد جموں و کشمیر انٹرمیڈیٹ و ثانوی تعلیمی بورڈ میرپور، موجودہ غیر یقینی حالات کے پیشِ نظر فرسٹ اینول امتحانات 2026 کے تمام پرچے تاحکمِ ثانی معطل کر دیے گئے ہیں۔ امتحانات کے انعقاد کے لیے نئی تاریخوں کا اعلان بعد ازاں بورڈ کی جانب سے کیا جائے گا۔
اس سلسلے میں ضلع جہلم ویلی کے تمام طلبا و طالبات، بالخصوص گورنمنٹ ماڈل ڈگری کالج ہٹیاں بالا کے زیرِ امتحان طلبا و طالبات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی افواہوں پر کان نہ دھریں اور امتحانی مراکز کا غیر ضروری رخ کرنے سے گریز کریں۔ تمام طلبا گھروں میں رہتے ہوئے اپنے امتحانات کی تیاری پوری توجہ، محنت اور لگن کے ساتھ جاری رکھیں۔ یہ وقتی تعطل آپ کے لیے اپنی تیاری کو مزید بہتر بنانے کا ایک بہترین موقع ہے، لہٰذا اپنے قیمتی وقت کو ضائع نہ کریں اور نصابی سرگرمیوں پر بھرپور توجہ دیں۔
بورڈ میرپور کی جانب سے جیسے ہی امتحانات کے دوبارہ آغاز اور نئی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا، طلبا و طالبات کو امتحانی مراکز، کالج انتظامیہ اور مستند میڈیا ذرائع کے ذریعے فوری طور پر آگاہ کر دیا جائے گا۔
تمام طلبا و طالبات سے گزارش ہے کہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، نظم و ضبط کو برقرار رکھیں اور صرف بورڈ اور تعلیمی اداروں کی جانب سے جاری کردہ مستند اطلاعات پر اعتماد کریں۔
خواجہ رضوان چک
کنٹرولر داخلی امتحانات
گورنمنٹ ماڈل ڈگری کالج ہٹیاں بالا، ضلع جہلم ویلی
اللہ تعالیٰ آپ سب کو صحت، سلامتی اور امتحانات میں کامیابی عطا فرمائے۔ آمین۔