تعلیم انسان کی سب سے بڑی طاقت ہے جو زندگی کو روشن بناتی ہے۔
اسکول وہ جگہ ہے جہاں خواب، محنت اور کامیابی ایک ساتھ جنم لیتے ہیں۔
K P S Batai Alizo
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from K P S Batai Alizo, Education, .
آج ہماری پیاری بچی نے اپنی محنت، لگن اور ہمت سے کامیابی کی ایک خوبصورت مثال قائم کی۔ اس نے ثابت کر دیا کہ اگر ارادہ مضبوط ہو تو تقدیر بھی ساتھ دیتی ہے۔ اس کی کامیابی نہ صرف اس کے والدین بلکہ ہمارے لیے بھی فخر کا باعث ہے۔ ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اسے زندگی کے ہر میدان میں مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور اس کا مستقبل روشن کرے۔ 🌟
24/04/2026
آج کوہِ مور پبلک اسکول بتائی علیزوں میں سالانہ امتحانات کے نتائج کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں طلبہ، طالبات اور معزز اساتذہ نے بھرپور شرکت کی۔
تقریب کے دوران نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے، جس سے ان کی حوصلہ افزائی ہوئی اور مزید محنت کرنے کا جذبہ پیدا ہوا۔
یہ خوبصورت لمحے نہ صرف طلبہ کے لیے یادگار ثابت ہوئے بلکہ اساتذہ اور والدین کے لیے بھی باعثِ فخر بنے۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہمارے طلبہ اسی طرح کامیابیوں کی نئی منازل طے کرتے رہیں۔ 🌟📚
اہم اعلان
الحمدللہ!کوہِ مور پبلک سکول بتائی علیزوں میں تعلیمی سرگرمیاں باقاعدگی سے جاری ہیں۔
تمام طلبہ و طالبات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ روزانہ اسمبلی کے بعد ناظرہ کلاسز منعقد کی جاتی ہیں، جن میں بچوں کی دینی، اخلاقی اور تعلیمی تربیت پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔
تمام والدین سے گزارش ہے کہ وہ اپنے بچوں کو بروقت اسکول بھیجیں تاکہ وہ ان اہم کلاسز سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔
شکریہ 🌸
🌟📚 اہم اعلان 📚🌟
الحمدللہ!
کوہ مور پبلک سکول، بتائی علیزو میں
🎓 کلاسز کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے 🎓
👨👩👧👦 تمام معزز والدین سے گزارش ہے کہ:
👉 اپنے بچوں کو روزانہ بروقت سکول بھیجیں
تاکہ ان کی تعلیم میں کوئی رکاوٹ نہ آئے اور وقت ضائع نہ ہو۔
✨ آپ کے تعاون سے ہی بچوں کا روشن مستقبل ممکن ہے ✨
📢 شکریہ
انتظامیہ
کوہ مور پبلک سکول
نوٹس
تمام والدین سے گزارش ہے کہ وہ اپنے بچوں کو بروقت سکول بھیجیں تاکہ ان کی تعلیم متاثر نہ ہو اور قیمتی وقت ضائع ہونے سے بچ سکے۔
📢 اہم اعلان 📢
الحمدللہ! امید ہے کہ عیدالفطر سب کی خیریت اور خوشیوں کے ساتھ گزری ہوگی۔
یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ
کوہ مور پبلک سکول بتائ علیزئی
26 مارچ 2026 سے دوبارہ کھل گیا ہے۔
🎓 نئے داخلے بھی شروع ہو چکے ہیں
لہٰذا والدین سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کا داخلہ جلد از جلد کروائیں۔
انتظامیہ
کوہ مور پبلک سکول بتائی علیزئی
نوٹس
رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں تمام والدین سے گزارش ہے کہ وہ اپنے بچوں کو صبر، استقامت، برداشت اور اچھے اخلاق اپنانے کی تلقین کریں۔
رمضان ہمیں خود احتسابی، عبادت اور دوسروں کے ساتھ حسنِ سلوک کا درس دیتا ہے۔
آئیں ہم سب مل کر اپنے بچوں کی بہترین تربیت کریں۔
شکریہ
23/02/2026
آج پہلا پیپر تھا، جسے طلبہ نے نہایت پُرسکون اور پُراعتماد انداز میں دیا۔
تمام طلبہ کی کارکردگی قابلِ ستائش رہی۔
23/02/2026
نوٹس
آج بروز پیر کوہِ مور پبلک سکول بتائ علیزو میں سالانہ امتحانات کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔ اس موقع پر تمام طلبہ مقررہ وقت پر سکول پہنچے اور پرچے خوش اسلوبی سے دیے۔ اسکول انتظامیہ کی جانب سے امتحانات کے انعقاد کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ امتحانی عمل شفاف اور منظم طریقے سے مکمل ہو سکے۔
تمام والدین سے گزارش ہے کہ وہ اپنے بچوں کو روزانہ بروقت سکول بھیجیں تاکہ وہ امتحانات میں باقاعدگی سے شرکت کر سکیں۔
شکریہ
انتظامیہ
کوہِ مور پبلک سکول بتائ علیزو
📌 نوٹس برائے والدین
کل بروز پیر کو اِن شاء اللہ تعالیٰ، کوہ مور پبلک سکول بتائی علیزو کی جانب سے تمام والدین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو مقررہ وقت پر سکول بھیجیں۔
آپ کے تعاون کا شکریہ۔
انتظامیہ
کوہ مور پبلک سکول بتائی علیزو
تاریخ: 2026-02-09
Website
Opening Hours
| Monday | 09:00 - 17:00 |
| Tuesday | 09:00 - 17:00 |
| Wednesday | 09:00 - 17:00 |
| Thursday | 09:00 - 17:00 |
| Friday | 09:00 - 17:00 |
| Saturday | 09:00 - 17:00 |