11/03/2026
ہم نے یہ ایشو متعلقہ فیمیل آفس والوں کے ساتھ ڈسکس بھی کیا ہے کہ آپ کے ریکرومنٹ پالیسی ٹھیک نہیں ہے کیونکہ نہ میرٹ لسٹ کو ڈسپلے کررہے ہے اور نہ صحیح طریقہ کار اپنایا گیا ہے- اور کمپیوٹر میں میرٹ لسٹ بہت سے غلطیاں قصدا کی ہے-
11/03/2026
پی ٹی سی فیمیل ٹیچرز باجوڑ کے ریکرومنٹ میں اگر پرائمری سکولوں میں کہی پر میرٹ فالو نہیں کیا گیا ہے تو مہربانی کرکے وہ رابطہ کریں- شکریہ
07/03/2026
The Principal of GHHS Khar has requested the cancellation of her school staff which have posted at Governor Model School and College Civil Colony Khar Bajaur based on the reasons provided in the application.
06/03/2026
کیا یہ کھلا تضاد نہیں ہے کہ ایک پرائیویٹ ادارے کیلئے سرکاری اداروں سے اساتذہ کو ٹرانسفر کیا جائے کیونکہ باجوڑ کی سرکاری سکولوں میں پہلے ہی سے اساتذہ کی کمی ہے اور یہ غریب لوگوں کے بچوں کے ساتھ ناانصافی ہے کیونکہ زیادہ تر غریب خاندانوں کے بچے سرکاری سکولوں میں تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ لہذا مذکورہ سکول کو چاہیے کہ وہ نجی عملہ بھرتی کرے کیونکہ باجوڑ میں بہت سی تعلیم یافتہ خواتین موجود ہیں اور اس آرڈر کو فوری طور پر کنسل کیا جائے-
10/02/2026
صوبائی وزیر تعلیم ارشد ایوب خان کی ہدایات پر محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کا ضلع باجوڑ کی گزشتہ مارننگ آور اجلاس میں تدریسی و غیر تدریسی عملے کو درپیش مسائل میں پیش رفت کی جائزہ کیلئے براہِ راست فالو اَپ سیشن منعقد کیا جا رہا ہے:
📍 سیشن برائے: ضلع باجوڑ
📅 تاریخ:11 فروری 2026
🕘 وقت: صبح 09:00 بجے تا 10:00 بجے
اس سیشن میں سیکرٹری تعلیم براہِ راست گزشتہ مارننگ آور اجلاس کی پیش رفت کا جائزہ لینگے اور اس سیشن میں محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران اور متعلقہ ضلعی ایجوکیشن آفیسرز بھی شریک ہوں گے۔
27/01/2026
ایم پی اے و ڈیڈک چئیرمین باجوڑ ڈاکٹر حمیدالرحمٰن کا ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ضلع باجوڑ فضل واحد صاحب سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس باجوڑ میں تفصیلی ملاقات
ڈاکٹر حمیدالرحمٰن صاحب نے اساتذہ کے کمی ، ریشنلایزیشن پالیسی ، اساتذہ اور طلباء وطالبات کے لئے فرنیچر ، فری ٹکسٹ بکس ، سمعی و بصری معاونات ، سائنس و کمپیوٹر لیبز ، اضافی کلاس رومز ، بنیادی سہولیات ، سب ڈویژنل ایجوکیشن آفیسرز کے لئے گاڑیوں اور الگ عمارات ، زنانہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس کے لئے الگ عمارت اور مردانہ ایجوکیشن آفس کے لئے بیچلر ھاسٹل وغیرہ کا وزیراعلی خیبرپختونخوا اور صوبائی کابینہ سے منظوری کا وعدہ کیا ۔
اس موقع پر سب ڈویژنل ایجوکیشن افیسرز نور محمد صاحب،وزیررحمان صاحب اور حنیف اللہ صاحب بھی موجود تھے
08/01/2026
باجوڑ میں نئے بھرتی ہونے والے ٹیچرز کے انڈکشن ٹرینگ سنٹر دیر سے باجوڑ شفٹ کرنے کے حوالے سے سیکٹری ایجوکیشن سے میٹنگ ہوئی۔ پیر تک سنٹر باجوڑ شفٹ ہو جائے گا۔ اسکے علاؤہ ضلع باجوڑ کیلئے پی ٹی سی ٹیچر کی تعداد بھی بڑھا دی جائی گی۔ انشاء اللہ
05/01/2026
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمد سہیل آفریدی کے عارضی PTC ملازمین کے لیے بڑے فیصلے
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت جمعرات کے روز ضلع باجوڑ کے لئے منعقدہ کھلی کچہری میں عارضی PTC ملازمین کے حق میں اہم فیصلے کیے گئے۔ وزیراعلیٰ نے تمام عارضی PTC ملازمین کی تنخواہیں 25 ہزار روپے سے بڑھا کر 40 ہزار روپے کرنے کی ہدایت جاری کی۔
کھلی کچہری میں تنخواہوں کو ڈیجیٹلائز کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا، جس کے تحت اب ملازمین کو ادائیگیاں براہِ راست بینک اکاؤنٹس میں کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ وزیراعلیٰ نے حکم دیا کہ عارضی ملازمین کو تنخواہ ہر مہینے کی یکم تاریخ کو باقاعدگی سے ادا کی جائے گی، جبکہ اس سے قبل انہیں چار ماہ بعد تنخواہ ملتی تھی۔
کھلی کچہری کے دوران عارضی PTC کی مزید نئی آسامیوں کے اجرا کا بھی اعلان کیا گیا، جن کا دائرہ کار آئندہ دنوں میں دیگر اضلاع تک بڑھائے جانے کی توقع ہے۔
05/01/2026
Had a fruitful meeting with MPA Dr. Hamid Rehman regarding office issues, teachers' regularization and rationalization of schools.
Regards: ITA Bajaur
31/12/2025
محکمہ تعلیم باجوڑ میں نئے تعینات ہونے والے تمام اساتذہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔
انصاف ٹیچرز ایسوسی ایشن باجوڑ
11/12/2025
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سُہیل خان آفریدی کی ہدایات پر تمام سرکاری اداروں میں بھرتیاں صرف ایٹا کے ذریعے کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے.
جبکہ نیم خود مختار اداروں کو دی گئی تمام استثنٰی بھی مکمل طور پر منسوخ کر دی گئی ہے۔ اس فیصلے کا مقصد بھرتی کے عمل میں میرٹ،
شفافیت اور یکساں نظام کو یقینی بنانا ہے۔