16/06/2026
📢 اہم اطلاع برائے والدین و طلبہ
تمام والدین اور طلبہ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ جونیئر اسکالرز اسکول، گردئی، ضلع باجوڑ بروز بدھ، 17 جون 2026 بمطابق یکم محرم الحرام سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق بند رہے گا۔
یہ اطلاع تاخیر سے جاری کی جا رہی ہے، لہٰذا آپ سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں اور دیگر متعلقہ افراد تک یہ پیغام ضرور پہنچائیں۔
اللہ تعالیٰ نئے اسلامی سال کو ہم سب کے لیے خیر، برکت، امن، سلامتی اور کامیابی کا ذریعہ بنائے۔ آمین۔
شکریہ
انتظامیہ
جونیئر اسکالرز اسکول، گردئی، ضلع باجوڑ