GMS Belot Mamund District Bajaur

GMS Belot Mamund District Bajaur

Share

Love and respect for everyone�

10/05/2026
Photos from GMS Belot Mamund District Bajaur's post 24/04/2026

گورنمنٹ مڈل سکول بیلوٹ بچوں کی مکمل تربیت پر یقین رکھتا ہے ہم صرف نظم و ضبط تک محدود نہیں رہتے بلکہ بچوں کی تعلیم اخلاق اور ذہنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے پر بھی خاص توجہ دیتے ہیں ہم آسان اور مؤثر طریقوں سے پڑھاتے ہیں تاکہ بچے اچھے طریقے سے سیکھ سکیں اور ہر میدان میں آگے بڑھ سکیں.
خاص طور پر جماعت ششم کے طلبہ کو مقابلہ جاتی امتحانات کے لیے باقاعدہ تیاری کروائی جاتی ہے سکول میں ای ٹی ای اے (ETEA) اور مختلف کیڈٹ کالجز کے ٹیسٹ کے لیے رہنمائی، مشق اور اعتماد پیدا کرنے پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے
ہمارا مقصد یہ ہے کہ طلبہ تعلیم میں کامیاب ہوں اور مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے قابل بااعتماد اور ذمہ دار شہری بنیں.
GMS Belot Mamund District Bajaur

23/04/2026

گورنمنٹ مڈل سکول بیلوٹ کے طالب علم سمیع اللہ کا آٹھویں جماعت میں آرمی پبلک سکول اینڈ کالج راولپنڈی میں اسکالرشپ کی بنیاد پر انتخاب ہمارے ادارے کے لیے نہایت باعثِ فخر اور مسرت کی بات ہے ان کی کامیابی کی بنیادی وجوہات اساتذہ کا احترام کتب سے گہری وابستگی, دیانت داری وقت کی پابندی اور بہترین نظم و ضبط ہیں
اگرچہ ہمارے ادارے کے لیے یہ ایک قدرے اداس لمحہ ہے کہ ہم ایک نہایت ذہین اور قابل طالب علم کو رخصت کر رہے ہیں لیکن اس سے بڑھ کر یہ ہمارے لیے خوشی اور فخر کا موقع بھی ہے کہ انہوں نے اپنے اعلیٰ مقاصد کی جانب ایک اہم سنگِ میل عبور کیا ہے
ہماری پوری سکول انتظامیہ اور اساتذہ کرام کی جانب سے سمیع اللہ کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمنائیں اور دعائیں اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور زندگی کے ہر میدان میں سرخرو کرے.
یہ واقعی ہمارے ادارے کے لیے ایک قابلِ فخر لمحہ ہے

17/04/2026

صلاح الدین گورنمنٹ مڈل سکول بیلوٹ ماموند کے ایک محنتی اور ذہین طالب علم ہیں انہوں نے اپنی محنت لگن اور مضبوط ارادے کی بدولت آرمی پبلک سکولز اینڈ کالجز لاہور میں آٹھویں جماعت میں اسکالرشپ پر داخلہ حاصل کیا ہے جو ایک بہت بڑا اعزاز ہے
یہ کامیابی نہ صرف صلاح الدین بلکہ پورے سکول کے لیے باعثِ فخر ہے انہوں نے اپنے اساتذہ اور والدین کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے اور دوسرے طلبہ کے لیے ایک بہترین مثال قائم کی ہے
ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابیاں عطا فرمائے ان کے علم میں اضافہ کرے اور انہیں ہمیشہ خوش رکھے آمین.
یہ ہمارے سکول کے لیے ایک خوشی اور فخر کا لمحہ ہے

07/04/2026

نام: ابوزر خان
جماعت: ہفتم
ابوزر خان ایک نہایت محنتی اور قابل طالب علم ہے وہ ہر سال امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرتا ہے اس کی کامیابی کی وجہ اس کی محنت وقت کی پابندی اور ذمہ داری کا احساس ہے وہ اپنے تمام کام وقت پر مکمل کرتا ہے اور کبھی سستی نہیں کرتا
وہ نہایت ایماندار، شائستہ اور باادب ہے وہ اپنے اساتذہ کا بہت احترام کرتا ہے اور اپنے ساتھیوں کے ساتھ نرمی اور مہربانی سے پیش آتا ہے اس کی سادہ طبیعت اور عاجزی اسے سب کا پسندیدہ بناتی ہے
محنت وقت کی پابندی ایمانداری اور اچھا اخلاق انسان کو کامیاب اور قابلِ عزت بناتے ہیں

29/03/2026

📢 مهم اعلان د زده کوونکو او والدینو لپاره
ټولو زده کوونکو او والدینو ته خبر ورکول کېږي چې د اختر (عید الفطر) او د پسرلي چټۍ به د مارچ په دېشتامه (۳۰) ورځ ختمېږي
سکول به د مارچ په دېشتامه (۳۰) ورځ بیا شروع کېږي
له ټولو زده کوونکو هیله کېږي چې خپله حاضري یقیني کړي
🕒 سکول به سهار په اووه نیم (۷:۳۰) بجه شروع کېږي
🏫 ګورنمنټ مډل سکول بیلوټ ماموند

29/03/2026

📢 اہم اعلان برائے طلباء و والدین
تمام طلباء اور والدین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ عید الفطر اور بہار کی تعطیلات 30 مارچ کو اختتام پذیر ہو رہی ہیں
لہٰذا سکول 30 مارچ سے دوبارہ کھل جائے گا
تمام طلباء سے گزارش ہے کہ اپنی حاضری کو یقینی بنائیں
🕒 سکول کا آغاز صبح 7:30 بجے ہوگا
🏫 گورنمنٹ مڈل سکول بیلوٹ ماموند

08/03/2026

نئے داخلے برائے تعلیمی سال 2027-2026
بمقام
گورنمنٹ مڈل سکول بیلوٹ ماموند
✨🌟 طلبۂ کرام کے لیے سنہری موقع 🌟✨
سہولیات
📚 معیاری تعلیم
🤲 تجوید و قرأت کے ساتھ قرآنِ پاک کی تعلیم
👨‍🏫 ہنرمند اور تجربہ کار اساتذۂ کرام
⚽ کھیلوں کی جدید سہولیات
🎭 ہم نصابی سرگرمیاں
🏫 صاف ستھرا اور پُرامن تعلیمی ماحول
💡 طلبہ کی کردار سازی پر خصوصی توجہ
ہیڈ ماسٹر و جملہ اسٹاف
گورنمنٹ مڈل سکول بیلوٹ ماموند ضلع باجوڑ

Want your school to be the top-listed School/college in Bajauri Koruna?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address

N/A
Bajauri Koruna