30/04/2026
گورنمنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول خار میں آج ماہانہ بزمِ ادب نہایت جوش و خروش کے ساتھ منعقد ہوئی۔ اس خوبصورت تقریب میں طلباء نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے نعت، تقاریر، نظمیں اور دلکش خاکے پیش کیے، جنہیں حاضرین نے بے حد سراہا۔
طلباء کی محنت، اعتماد اور فنکارانہ انداز واقعی قابلِ تعریف رہا۔ ایسے ادبی پروگرام نہ صرف طلباء کی پوشیدہ صلاحیتوں کو نکھارتے ہیں بلکہ ان میں خود اعتمادی اور اظہارِ خیال کی صلاحیت بھی پیدا کرتے ہیں۔