20/12/2025
گورنمنٹ مڈل سکول دربنوں ناواگئی میں سالانہ امتحانات کے نتائج کی تقریب منعقد ہوئی جس میں طلبہ کو ان کی محنت کا صلہ دیا گیا۔ اس موقع پر تمام کلاسوں کے اول، دوم اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو انعامات دیے گئے، جس سے طلبہ کے حوصلے مزید بلند ہوئے۔
تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا۔ ہیڈماسٹر جناب جنت گل صاحب اور معزز اساتذہ کرام نے اپنے خطابات میں وقت کی اہمیت، امتحانات میں کامیابی کے اصول اور جدید دور میں تعلیم کی افادیت پر زور دیا۔ مقررین نے طلبہ کو محنت، نظم و ضبط اور مسلسل جدوجہد کے ذریعے آگے بڑھنے کی تلقین کی۔
آخر میں مولانا ضابط اللہ صاحب کی دعا کے ساتھ پروگرام اختتام پذیر ہوا۔ یہ تقریب نہ صرف طلبہ کے لیے حوصلہ افزا ثابت ہوئی بلکہ والدین اور اساتذہ کے لیے بھی خوشی اور فخر کا باعث بنی۔
08/12/2025
03/12/2025
02/12/2025
11/10/2025