12/02/2026
#گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول گردئی کے جماعت نہم، دہم، گیارہویں اور بارہویں جماعت کے تمام طلباء کو مطلع کیا جاتا ہے کہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن مالاکنڈ کی نئی پالیسی کے مطابق پیپر حل کرنے کے طریقۂ کار (Paper Solving Methodology) کے بارے میں ایک آگاہی سیشن منعقد کیا جا رہا ہے۔
اس سیشن میں درج ذیل امور پر رہنمائی فراہم کی جائے گی۔
1۔ نئے پیپر پیٹرن کی وضاحت۔
2۔ مارکنگ اسکیم کی تفصیل۔
3۔ معروضی اور تشریحی سوالات حل کرنے کا درست طریقہ۔
4۔ امتحان کے دوران وقت کی مؤثر تقسیم۔
5۔ بورڈ کی نئی ہدایات کے مطابق ضروری رہنمائی۔
تمام طلبہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ مقررہ وقت پر اپنی حاضری یقینی بنائیں کیونکہ یہ سیشن آئندہ امتحانات کی تیاری کے لیے نہایت مفید ثابت ہوگا۔
تاریخ: 2026-02-14
وقت: صبح 9 بجے بروز ہفتہ
مقام: گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول گردئی، باجوڑ
حاضری لازمی ہے۔
بحکم:
پرنسپل ادارہ ہذا.