09/05/2026
محترم محمد زادہ صاحب ایک عظیم استاد ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بہترین منتظم، نہایت قابلِ احترام مربی، بہترین رہبر اور مصلح ہیں جنہوں نے اپنی پوری پیشہ ورانہ زندگی نہایت دیانتداری، اخلاص، نظم و ضبط اور محنت کے ساتھ تعلیم کے فروغ کے لیے وقف کیے رکھی۔ آپ نے نہ صرف ایک شفیق استاد کی حیثیت سے بے شمار طلبہ کی علمی و اخلاقی تربیت کی بلکہ ایک کامیاب منتظم کے طور پر بھی ادارے کی ترقی اور بہتری میں نمایاں کردار ادا کیا۔
گورنمنٹ ہائی سکول بانڈہ گئی سے ریٹائرمنٹ کے موقع پر طلبہ اور اساتذہ نے اپنے محبوب استاد کو پُروقار گارڈ آف آنر پیش کیا۔ یہ منظر ان کے لیے طلبہ اور ساتھی اساتذہ کی محبت، احترام اور قدردانی کا خوبصورت اظہار تھا۔ ان کی گراں قدر خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ محترم محمد زادہ صاحب کی تمام خدمات کو قبول فرمائے، انہیں صحت و عافیت والی لمبی زندگی عطا کرے، ان کے علم و عمل میں برکت دے اور انہیں دنیا و آخرت میں بہترین اجر عطا فرمائے۔