دوسرا عشرہ مغفرت
دوسرے عشرے کی دعا ؛
اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کُلِّ ذَنْۢبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ.
فکرِ معاشرہ
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from فکرِ معاشرہ, Bajauri Koruna.
26/02/2026
ضروری اطلاع
تمام اہلِ علاقہ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ کے حالات اس وقت نہایت حساس ہیں۔ ایک طرف روزانہ کی بنیاد پر ناخوشگوار واقعات، جیسے بم دھماکے اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات پیش آ رہے ہیں، جبکہ دوسری طرف بعض بچے پٹاخے چلاتے ہیں جس سے خوفناک آوازیں پیدا ہوتی ہیں اور عوام میں مزید خوف و ہراس پھیلتا ہے۔
لہٰذا تمام والدین سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دیں اور انہیں ایسے کاموں سے روکیں، تاکہ معاشرے میں امن، سکون اور باہمی احترام کو فروغ ملے اور ہم سب بددعاؤں اور پریشانیوں سے محفوظ رہ سکیں۔
22/02/2026
17/02/2025
دَ الزامونو ډکه یاره
تاپسې بدې ګنګوسې دي غلي یمه . دہ خلکو تجزیے ، سوچونہ ، فلسفے ، تحقیقات نہ بغیر خبر ۔ آؤ زما خاموشی 😂 بر باد قومہ
پہ زڑئ غٹ آرمان دئ۔
اقوام باجوڑ کے ساتھ کھلا مذاق
Sher Zamin Salarzai Hamid Ur Rehman Anwar Zeb Khan Nisar Baaz Official Mubarak Zeb Khan Mna Mubarak Zeb Khan
تمام قبائلی اضلاع اور خصوصاً باجوڑ تعلیمی لحاظ سے پسماندہ ہے اور ناقص پالیسیوں کی وجہ سے فیمیل ایجوکیشن سائیڈ تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے۔ جس کے ثبوت آج پانچ سال بعد ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فیمیل کے طرف سے اخبار میں شائع شدہ بھرتیوں کا اشتہار ہے۔ جس میں لاکھوں نفوس پر مشتمل پسماندہ تحصیل سالارزئی کیلئے ایک پرائمری سکول ٹیچر دیا گیا ہے۔ اور اس طرح تمام ضلع باجوڑ کیلئے انتہائی اہمیت کے حامل سرٹیفائیڈ ٹیچر CT کے چار پوسٹ شائع کی گئی ہیں۔
دوسری جانب GGPS Pashat طالبات کی تعداد لگ بھگ 600 ہیں اور اس میں صرف دو ٹیچر تعینات ہیں جس میں ایک پرائمری سکول ٹیچر اور دوسری TT ہے، جو کہ تعلیم و تدریس کے ساتھ ریکارڈ مینٹیننس، پی ٹی سی فنڈز، داخل خارج، طلبات کی حاضری اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے وریفیکشن سلف کی ڈیوٹی بھی سر انجام دے رہی ہیں۔ ان حالات میں معیاری تعلیم فراہم کرنا اور حاصل کرنا بے وقوفی ہے، پھر سارا ملبہ اساتذہ پر ڈالنا محکمہ اور عوام کی عادت بن چکی ہیں۔
اس طرح گورنمنٹ گرلز ہائی سکول پشت جو تحصیل سالارزئی کا واحد ہائی سکول ہے میں سالوں سے AGPR ڈیٹا کے مطابق سات سنکشنڈ آسامیاں خالی ہیں۔ جن میں ہیڈ مسٹریس، ایس ایس ٹی فزکس / میتھس، دو عدد سی ٹی، قاری، ڈی ایم اور لیب اسسٹنٹ کی پوسٹ شامل ہیں۔ اور زیر تعلیم طالبات کی تعداد 400 سے ذیادہ ہیں۔ اس کے برعکس اشتہار میں سی ٹی چار آسامیاں مشتہر کی گئی ہیں اگر ان میں دو آسامیاں GGHS Pashat کی ہیں تو کیا باقی باجوڑ میں صرف دو ہی آسامیاں خالی ہیں؟؟؟
یاد رکھیں اگست 2024 میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے ریشنالایزیشن پالیسی کی تحت ٹیچر کی ٹرانسفر آرڈرز کرائیں تھی اس کے مطلب ریشنالایزیشن پالیسی کے نافذ ہوتے ہوئے اساتذہ کی اتنی کم تعداد مشتہر کرنا ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت باجوڑ طالبات اندھیرے کی طرف دھکیلے جارہی ہیں۔۔۔۔
چونکہ میرا تعلق پشت سے یہاں پر یہ حالات ہے باقی آپ بھی اپنے علاقے کے صورتحال بیان کریں۔
اس کے علاوہ میل اشتہار ابھی تک نہیں آیا لیکن افواہیں گردش کررہی ہیں کہ سارے باجوڑ کیلئے ایک بھی خالی آسامی اشتہار میں موجود نہیں ہیں۔ اللّٰہ کریں کہ یہ خبر جھوٹی ہو۔
اشتہار کمینٹ میں موجود ہے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.