25/09/2026
آج الاقصیٰ اسلامک ایجوکیشن سسٹم حیاتی میں جمعۃ المبارک کے موقع پر ایک خصوصی تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا، جس میں مولانا رحمت اللہ صاحب نے طلبہ سے والدین کی خدمت، ادب و احترام اور حسنِ سلوک کے موضوع پر نہایت مفید اور ایمان افروز گفتگو فرمائی۔
مولانا صاحب نے طلبہ کو والدین کی قدر و منزلت، ان کے ساتھ نرمی سے پیش آنے، ان کی خدمت کرنے اور ان کی دعائیں حاصل کرنے کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ طلبہ نے بھی توجہ اور دلچسپی سے بیان سنا۔
اللہ تعالیٰ ہمارے طلبہ کو اپنے والدین کا فرمانبردار اور خدمت گزار بنائے۔ آمین 🤲
الاقصیٰ اسلامک ایجوکیشن سسٹم حیاتی
📚 علم، تربیت اور بہترین مستقبل