Government Middle School Tani Mamund

Government Middle School Tani Mamund Official Page Of GMS Tani Mamund Bajaur

🌟 سالانہ امتحانی نتائج کی تقریب 🌟آج بروز پیر، 22 دسمبر 2025ء کو گورنمنٹ مڈل سکول تنی ماموند میں سالانہ امتحانی نتائج کے ...
22/12/2025

🌟 سالانہ امتحانی نتائج کی تقریب 🌟

آج بروز پیر، 22 دسمبر 2025ء کو گورنمنٹ مڈل سکول تنی ماموند میں سالانہ امتحانی نتائج کے موقع پر ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔

سکول کے ہیڈ ماسٹر جناب انور خان صاحب نے طلبہ کو محنت، نظم و ضبط اور مثبت سرگرمیوں کی تلقین کی۔ اساتذہ کرام برکت اللہ صاحب مولانا محمدداؤد صاحب اور رحمان اللہ صاحب نے پوزیشن ہولڈر طلبہ میں انعامات تقسیم کیے۔

آخر میں ملک و قوم کی ترقی اور طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے دعائیں کی گئیں۔

✨ کامیاب طلبہ کو دلی مبارکباد ✨

22/11/2025

ہم محکمہ پولیس کے مشکور ہیں ۔ جنہوں نے ہمارے ادارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد کیا ۔

20/10/2025

تمام والدین اور سرپرستوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ گورنمنٹ مڈل سکول تنی ماموند سے متاثرین کی واپسی ہوچکی ہے اور سکول میں اسباق کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے اس لیے اپنے بچوں کی حاضری یقینی بنائیں، شکریہ

تمام امت مسلمہ کو عید الاضحیٰ کی خوشیاں مبارک ہومنجانب۔ محمد انور و جملہ سٹاف گورنمنٹ مڈل و پرائمری سکول تنی ماموند
07/06/2025

تمام امت مسلمہ کو عید الاضحیٰ کی خوشیاں مبارک ہو
منجانب۔ محمد انور و جملہ سٹاف گورنمنٹ مڈل و پرائمری سکول تنی ماموند

21/05/2025
21/05/2025

باجوڑ۔ گورنمنٹ ہائی سکول بدان ماموند میں جماعت دہم کے طلبہ کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب کے موقع پر مہمان خصوصی ادارے کے سابقہ استاد اور جی ایم ایس تنی ماموند کے ہیڈ ماسٹر انور خان کے آمد کے موقع پر طلبہ کھڑے ہو کر تالیاں بجا کر استقبال کررہے ہیں۔

باجوڑ ، گورنمنٹ پرائمری و مڈل سکول تنی ماموند میں نئے تعلیمی سال کے آغاز پر داخلے جاری ہیں۔ ابتک پرائمری سیکشن میں 50 جب...
17/04/2025

باجوڑ ، گورنمنٹ پرائمری و مڈل سکول تنی ماموند میں نئے تعلیمی سال کے آغاز پر داخلے جاری ہیں۔
ابتک پرائمری سیکشن میں 50 جبکہ مڈل سیکشن میں 70 سے زائد نئے طلبہ داخلہ لے چکے ہیں۔ قرب و جوار کے تمام والدین سے اپیل کی جاتی ہے کہ اپنے بچوں کو سکول میں داخل کروائیں اور تعلیم کے حصول سے محروم مت رکھیں۔
انتظامیہ۔ گورنمنٹ پرائمری و مڈل سکول تنی ماموند باجوڑ

📢 داخلے جاری! گورنمنٹ مڈل سکول تنی ماموند میں سنہری تعلیمی موقع! پڑھا لکھا، باشعور خیبرپختونخوا – ترقی کی راہ! ✨محکمہ تع...
09/04/2025

📢 داخلے جاری!
گورنمنٹ مڈل سکول تنی ماموند میں سنہری تعلیمی موقع!

پڑھا لکھا، باشعور خیبرپختونخوا – ترقی کی راہ! ✨

محکمہ تعلیم، حکومت خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام داخلہ مہم 2025 کا آغاز ہو چکا ہے! تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے۔ آئیں، اپنے بچوں کو علم کی روشنی سے منور کریں اور ایک روشن خیبرپختونخوا کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں!

📅 داخلے کی مدت: 25مارچ تا 30 اپریل
🏫 کلاسز:جماعت پنجم تا جماعت ھشتم
👨‍🏫 ماہر اور تجربہ کار اساتذہ کے زیر نگرانی معیاری تعلیم

📢 والدین سے گزارش ہے! اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے آج ہی ان کا داخلہ یقینی بنائیں، کیونکہ تعلیم ہی ترقی کی ضمانت ہے!

🌍✨

آج گورنمنٹ مڈل سکول تنی ماموند میں سالانہ امتحانات کے نتائج کے موقع پر ایک شاندار اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تق...
29/03/2025

آج گورنمنٹ مڈل سکول تنی ماموند میں سالانہ امتحانات کے نتائج کے موقع پر ایک شاندار اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا آغاز حمد و نعت سے ہوا، جس کے بعد نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے انعامات تقسیم کیے گئے۔

اس موقع پر ہیڈ ماسٹر جناب انور خان صاحب نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے نصیحت کی کہ کامیابی کا راز محنت، دیانت اور مستقل مزاجی میں ہے۔ انہوں نے فرمایا کہ آپ کا مستقبل آپ کے ہاتھ میں ہے، اگر آپ محنت کو اپنا شعار بنائیں گے تو کامیابی آپ کے قدم چومے گی، ورنہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

تقریب کے اختتام پر ملک و قوم کی ترقی، علم کی روشنی اور طلبہ کی کامیابی کے لیے دعا مانگی گئی، اور یوں یہ یادگار تقریب اپنے اختتام کو پہنچی۔

آج گورنمنٹ مڈل سکول تنی میں مڈ ٹرم امتحان کے سلسلے میں تقسیم انعامات کے لیے ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ت...
04/11/2024

آج گورنمنٹ مڈل سکول تنی میں مڈ ٹرم امتحان کے سلسلے میں تقسیم انعامات کے لیے ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں تلاوت کلام پاک کے بعد حمد ونعت اور نظمیں پیش کی گئی ۔ اول دوم اور سوم آنے والے طلباء کی حوصلہ افزائی کے لئے ان میں انعامات تقسیم کی گئیں۔
ہیڈ ماسٹر جناب محمد انور خان صاحب نے طلباء کرام کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا مستقبل آپ کے ہاتھوں میں ہے
محنت کرو اور اپنے مستقبل کو روشن اور محفوظ بناؤ
بیسٹ آف لک
GMS Tani mamund Bajur

Address

Bajaur
Bajaur

Telephone

+923012343223

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Government Middle School Tani Mamund posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category