Moon FX Academy Official

Moon FX Academy Official

Share

Alpha Digital Academy is an educational platform providing practical Forex/crypto trading knowledge, risk management, and market understanding.
📊 Learn.

Practice. Trade Smart.

25/04/2026

ٹریڈرز ذرا حاضری لگوائیں ٹریڈنگ میں آج تک کتنا لاس کیا اور اسکی سب سے بڑی وجہ کیا تھی ؟؟؟

08/04/2026

ٹریڈنگ کی دنیا میں آپ کی ناکامی کی سب سے بڑی وجہ مارکیٹ کریش نہیں ، بلکہ وہ شخص ہے جسے آپ روز آئینے میں دیکھتے ہیں۔ سچ تو یہ ہے کہ آپ ابھی تک "وہاں" اس لیے نہیں پہنچ سکے کیونکہ آپ ٹریڈنگ نہیں کر رہے، بلکہ جوآ کھیل رہے ہیں۔

آپ کا ٹیکنیکل انالسز کمال کا ہو سکتا ہے، آپ چارٹس کو گھول کر پی چکے ہوں گے، لیکن کیا فائدہ اس علم کا جب آپ کے پاس اپنے ہی سیٹ اپ کے مکمل ہونے کا انتظار کرنے کا حوصلہ نہیں؟ آپ منافع دیکھتے ہی گھبرا کر پوزیشن کاٹ دیتے ہیں، جیسے وہ دوبارہ نہیں ملے گا، لیکن جب وہی ٹریڈ نقصان میں جاتی ہے تو آپ "امید" کے سہارے اسے ہولڈ کیے رکھتے ہیں۔ یہ جلد بازی، یہ لالچ اور یہ بے صبری ہی آپ کے اکاؤنٹ کا اصل دشمن ہے۔

یاد رکھیں، مارکیٹ آپ کو وہی دے گی جو آپ کی شخصیت میں ہوگا، اگر آپ اندر سے بے چین ہیں تو آپ کا پورٹ فولیو بھی بے چین رہے گا۔ اگر آپ ابھی ٹریڈنگ کے ابتدائی مراحل میں ہیں اور آپ کے کچن کا خرچہ صرف اسی پر منحصر ہے، تو آپ کبھی بھی پرسکون ہو کر ٹریڈ نہیں کر پائیں گے۔ ذہنی دباؤ میں لیا گیا ہر فیصلہ آپ کو گہری کھائی میں لے جائے گا۔

سب سے پہلے اپنی نفسیات پر کام کریں۔ ڈسپلن پیدا کریں اور اپنے بنائے ہوئے اصولوں کی زنجیر میں خود کو جکڑ لیں۔ جب تک آپ کا مائنڈ سیٹ ایک پروفیشنل ٹریڈر جیسا نہیں ہوگا، تب تک دنیا کی کوئی اسٹریٹیجی آپ کو کامیاب نہیں بنا سکتی۔ مارکیٹ کو بدلنے کے بجائے خود کو بدلیں، کیونکہ جیت چارٹ میں نہیں، آپ کے اندر چھپی ہے۔

06/04/2026

Guess the pair.😱🥹❤️📊📈

06/04/2026

ٹریڈنگ آسان نہیں، لیکن جو خود پر قابو پا لے، اس کے لیے ناممکن بھی نہیں

06/04/2026

انسٹاگرام پر کسی نے ٹریڈنگ کے بارے میں پوسٹ کی تھی۔


کمنٹ سیکشن میں لوگوں نے بہت سارے کمنٹس کیے تھے۔


لیکن 1 کمنٹ مجھے بہت اِنٹرسٹنگ لگا۔

کسی نے کمنٹ کیا تھا کہ مجھے کوئی بُک ریکمینڈ کرو جس سے میں ٹریڈنگ سیکھوں۔

50 سے زیادہ لوگوں نے اُس کمنٹ کا ریپلائی دیا تھا۔


میں نے سوچا اِس کمنٹ کے سارے ریپلائز دیکھ لیتا ہوں، کیونکہ ہو سکتا ہے مجھے بھی کسی اچھی کتاب کا پتا چلے۔

لیکن بدقسمتی سے یہاں بات کچھ اور تھی۔

لوگوں نے مختلف ریپلائز کیے تھے۔

کچھ یہاں مینشن کر دیتا ہوں۔

1:- ابے ٹریڈنگ کتابوں سے نہیں سیکھی جاتی۔

2:- یار، کتابیں بہت پرانی ہو چکی ہیں، مارکیٹ تو ہر روز چینج ہوتی ہے۔

3:- ارے 2001 میں لکھی گئی کتاب سے آپ ٹریڈنگ نہیں سیکھ سکتے۔

4:- تو وڈا آیا کتابیں پڑھنے والا۔ کتابوں سے کون ٹریڈنگ سیکھتا ہے۔

اور بھی بہت کچھ لوگوں نے لکھا تھا اور بتانے کی کوشش کی تھی کہ کتابیں کسی کام کے نہیں۔

شاید کسی نے کوئی بُک ریکمینڈ کی ہو۔

اب یہ جتنے بھی لوگوں نے کمنٹس کیے تھے، یہ اَن پڑھ گنوار تھے۔

میں لکھ کے دینے کو تیار ہوں، جو بھی لوگ ٹریڈنگ بُک ریڈ کرنے سے منع کرتے ہیں، اُن میں سے کوئی بھی کامیاب ٹریڈر نہیں تھا۔

دنیا کا وہ کون سا پروفیشن ہے اور دنیا کا وہ کون سا سکل ہے جس میں آپ کو اُس چیز کی کتابوں سے منع کیا جاتا ہے جو آپ سیکھنا چاہتے ہیں۔


لیکن بدقسمتی سے ہمارے ٹریڈنگ میں ایسے نمونے گھسے ہوئے ہیں جن کو کچھ آنا تو دور کی بات، کامن سینس بھی نہیں ہے۔

دنیا کا آپ کوئی بھی سکل یا پروفیشن اُٹھاؤ، آپ جو سیکھ رہے ہیں یا سیکھ چکے ہیں، وہ سب سے زیادہ آپ کو الگ الگ بُکس ریکمینڈ کریں گے کہ اِن لوگوں نے کیسے سیکھا۔


اور ٹریڈنگ میں؟ ہر شاخ پر اُلّو بیٹھا ہے۔

پاکستان کا ہر دوسرا ٹریڈر یوٹیوب چینل یا سوشل میڈیا اوپن کر کے بیٹھا ہے۔

چارٹس اوپن کر کے سارا دن لکیریں کھینچتا ہے۔

لیکن مجال ہے کسی نے آپ کو کوئی بُک ریکمینڈ کی ہو۔

کیونکہ ان لوگوں نے شاید ھی خود کبھی کوئی کتاب پڑھی ھو ۔

شاید ہزار میں سے کوئی 1 ہو بس۔

اب آتے ہیں کام کی بات پہ۔


کسی بھی سکل یا پروفیشن میں آپ ٹاپ 3% میں آ ہی نہیں سکتے جب تک آپ اُس سکل یا پروفیشن کے بارے میں پڑھنا سٹارٹ نہ کریں۔

کہتا ہر کوئی ہے کہ ٹریڈنگ میں کامیابی 95% سائیکالوجی اور مائنڈ سیٹ کا گیم ہے...

اور کہیں نہ کہیں یہ آپ کو

03/04/2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا خطے میں موجودہ صورتحال کے حوالے سے اجلاس سے خطاب۔
"ہمیں عام آدمی اور غریب طبقے کا تحفظ کرنا ہے، اشرافیہ کو ایثار اور قربانی کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔"

03/04/2026

پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں ھوشربا اضافے کے باعث مہنگائ کی بدترین لہر آ گىئ ھے ، حکومتی مجبوریاں اپنی جگہ لیکن عام آدمی جئیے گا کیسے ؟؟؟؟؟

آئ ایم ایف کو پورا کرتے کرتے غریب مر جائیگا اور متوسط طبقہ
خط ِ غربت سے نیچے چلا جائیگا ۔۔

ایران پر منحوس امریکی و صیہونی حملے فی الفور ختم نہ ھوۓ تو انکی نحوست سے تیسری دنیا کے کروڑھا لوگ بھوکے مریں گے ۔۔!
ڈونلڈ ٹرمپ ، نیتن یاھو اور جنگی جنون میں مبتلا انکے ظالم سہولت کاروں پر لعنت ھو ۔۔۔

02/04/2026
Want your school to be the top-listed School/college in Bahawalpur?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address

Bahawalpur
Bahawalpur
63100