Mrs Zaitoon kousar

Mrs Zaitoon kousar

Share

📚 DEO (SE) Bahawalpur
Committed to quality education, academic excellence, and student success. 🏫✨
تعلیم، ترقی اور کامیابی کے لیے کوشاں

11/06/2026

📢 Story of Small Letters at Government High School, Jhangiwali, Bahawalpur highlights important English handwriting learning for students focusing on small letter formation, alphabet writing practice, basic grammar skills, English language improvement, and classroom learning activities designed to enhance writing accuracy and neatness; this educational content is useful for teachers, students, and parents looking to improve foundational English writing skills in school education; 👉 follow for more updates, learning posts, and educational activities from school life and classroom work 📚✨

08/06/2026

گورنمنٹ ہائی سکول جھانگیوالا میں FLN کیمپ کا کامیاب انعقاد کیا گیا، جہاں طلبہ کی بنیادی خواندگی اور حسابی مہارتوں کو بہتر بنانے کے لیے دلچسپ اور مؤثر تعلیمی سرگرمیاں کروائی گئیں۔ معیاری تعلیم، روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ 📚✨

Photos from Mrs Zaitoon kousar's post 31/05/2026

PRESS RELEASE

Inauguration Ceremony of Solar Panel Project at Govt. High School Israni

A graceful inauguration ceremony of the solar panel system was held at Government High School Israni. The project was inaugurated by Chief Guest Mian Kazim Ali Pirzada, who appreciated the school’s efforts toward development and modernization.
Senior officials of the District Education Department Bahawalpur, Chief executive Officer Bahawalpur Tawakkal Hussain Hussain (CEO-DEA)
DEO Elementary Syed Suqlain Haider, DEO Secondary Mrs Zaitoon kousar Kausar, and Deputy DEO Abdul Mateen, along with teachers, parents, and community members, attended the event in large numbers.

Speakers termed solar energy a timely and essential step for better learning environments.

Headmaster Abid Hussain thanked the guests and called the project a milestone for the institution’s progress.

The ceremony concluded with the presentation of souvenir shields.

Photos from Mrs Zaitoon kousar's post 25/05/2026

پریس ریلیز
گورنمنٹ ہائی اسکول اسرانی میں سولر پینل منصوبے کی افتتاحی تقریب منعقد
بہاولپور:
آج گورنمنٹ ہائی اسکول اسرانی میں سولر پینل سسٹم کی تنصیب کے سلسلہ میں ایک پروقار افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی میاں کاظم علی پیرزادہ تھے، جنہوں نے باقاعدہ افتتاح کرتے ہوئے ادارے کی تعلیمی و ترقیاتی کاوشوں کو سراہا۔
تقریب میں محکمہ تعلیم ضلع بہاولپور کے اعلیٰ افسران نے بھرپور شرکت کی، جن میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن توکل حسین صاحب،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری سید ثقلین حیدر صاحب، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری میڈم زیتون کوثر اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر عبدالمتین صاحب شامل تھے۔ اس کے علاوہ معزز اساتذہ، والدین، سماجی شخصیات اور اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
اس موقع پر مقررین نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں سولر سسٹم کی تنصیب وقت کی اہم ضرورت ہے، جس سے نہ صرف توانائی کے مسائل میں کمی آئے گی بلکہ طلبہ کو بہتر اور خوشگوار تعلیمی ماحول بھی میسر آئے گا۔
ادارے کے ہیڈ ماسٹر عابد حسین نے معزز مہمانوں اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ ادارے کی ترقی اور طلبہ کے روشن مستقبل کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے محکمہ تعلیم اور تمام معاون شخصیات کے تعاون کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی ادارہ ترقی کی نئی منازل طے کرتا رہے گا۔
تقریب کے اختتام پر مہمانوں کو یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں جبکہ شرکاء نے اسکول میں ہونے والے ترقیاتی اقدامات کو بے حد سراہا۔

25/05/2026

📢 ڈی ای او سیکنڈری بہاولپور ہدایت پر ضلع بہاولپور میں TALEEM پروگرام کے تحت سمر ویکیشنز 2026 کے دوران لرننگ کیمپس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

🗓️ 2 جون 2026 تا 7 اگست 2026
⏰ صبح 7:00 بجے تا 9:30 بجے

یہ اقدام طلبہ کی تعلیمی استعداد بہتر بنانے اور بنیادی سیکھنے کے عمل کو مضبوط بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

17/05/2026

Government Girls Higher Secondary School Satellite Town Bahawalpur کی ننھی پریاں مختلف سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔
ان کے چہرے خوشی سے کھلے ہوئے اور امیدوں سے بھرپور ہیں۔
تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل،، آرٹ اور ہم نصابی سرگرمیاں ان کی صلاحیتوں کو نکھار رہی ہیں۔
آپ بھی اپنی بیٹیوں کو ایسا خوبصورت اور محفوظ ماحول فراہم کریں۔
اپنی بچیوں کا داخلہ سرکاری سکول میں کروائیں تاکہ وہ اعتماد، علم اور کامیابی کے ساتھ روشن مستقبل کی جانب بڑھ سکیں۔

17/05/2026

ضلعی انتظامیہ Bahawalpur کی جانب سے معرکۂ حق کی تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر فرید پارک کمرشل ایریا میں “یادگارِ معرکۂ حق” کے طور پر بلند و بالا قومی پرچم آویزاں کر دیا گیا۔
پرچم کشائی کی اس پروقار تقریب میں سعود مجید، محمد بلیغ الرحمن، عرفان علی کاٹھیا، سید حسن رضا، مختار احمد ملک، ڈپٹی ڈی ای اوز، اے ای اوز، سربراہانِ ادارہ جات، اساتذہ کرام، طلبہ و طالبات، سماجی شخصیات اور عوام الناس نے بھرپور شرکت کی۔
اس موقع پر مہمانانِ گرامی کا شاندار اور پرتپاک استقبال کیا گیا۔ Government Girls Higher Secondary School Satellite Town Bahawalpur کی اسکاؤٹس طالبات نے اپنے خاص انداز میں مہمانانِ گرامی کا شاندار استقبال کیا، جس میں بینڈ کی دلکش دھنوں اور ڈھول کی تھاپ کے ساتھ پرتپاک اور پروقار اندازِ خوش آمدید پیش کیا گیا۔ اسکاؤٹس طالبات نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ مہمانوں کو سلامی پیش کی اور اپنی مثالی نظم و ضبط سے تقریب کو مزید یادگار بنا دیا۔
اس کے ساتھ ساتھ طالبات نے ملی نغمہ بھی پیش کیا، جس نے تقریب کے ماحول کو مزید پرجوش اور حب الوطنی کے جذبے سے بھرپور بنا دیا۔ علاوہ ازیں کمپری ہینسیو ادارہ جات کی طالبات نے بھی ملی نغمہ پیش کر کے حاضرین سے خوب داد وصول کی اور تقریب میں سماں باندھ دیا۔
اس موقع پر سکولوں کے بچوں نے پریڈ، ملی نغمے اور وطن سے محبت پر مبنی سرگرمیوں کے ذریعے افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ اسکاؤٹس طالبات کی شاندار کارکردگی اور ٹیبلو “سندور گیا تیرا بھرھ میں” نے حاضرین کے دل جیت لیے۔
یہ یادگار معرکۂ حق کی تاریخی فتح، قومی وقار، عزم و استقامت اور وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے دی جانے والی قربانیوں کی علامت ہے، جو آنے والی نسلوں کو قومی اتحاد، حب الوطنی اور استحکامِ پاکستان کا پیغام دیتی رہے گی۔
تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی، افواجِ پاکستان کی کامیابی، ترقی و خوشحالی اور استحکامِ وطن کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

17/05/2026

Salami day rahi hyn GGHSS SatlliteTown Bahawalpur ki scouts girls

Want your school to be the top-listed School/college in Bahawalpur?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address

بہاولپور
Bahawalpur
63100