Online Qurran Teacher

Online Qurran Teacher

Share

“Online Quran Academy offers one-on-one online Quran Calasses with Tajweed for all ages. one week free demo Calass. Start your journey today!

Learn Quran from experienced tutors with flexible schedules and affordable fees.

12/03/2026




15/01/2026

Al Huda Online Quran Academy
Assalam-o-alaikum!
We teach 5 Days in a week
daily 30 Minutes.

In each Class we teach
•Noorani qaidah
•Reading Quran with tajweed
•Hifz Quran
•Islamic stories
•Tajweed from basics
•Kalma
•Namaz
•Duas
•Tarbiyah of kids
•Reading Quran
And basic islamic stories..
3 days free trials Classes..

If you want to take trial Classes
kindly drop your WhatsApp number and class timings..

Regards : Admin
Contact us: WhatsAppMessage Al Huda Quran Academy on WhatsApp.
0309 6238399

wa.me

29/05/2025

سنہری موقع!
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
گرمیوں کی چھٹیوں میں بچوں کے لیے نورانی قاعدہ اور ناظرہ قرآن مجید کی خصوصی کلاسسز 💯 تجوید کی گارنٹی کے ساتھ 2 ماہ کا خصوصی ڈیزائن شدہ کورس تو آئیے اس سے بھر پور فائدہ اٹھائیے

28/03/2025

چھوٹے بچوں کو پڑھانے کے لیے چند اہم طریقے :
چھوٹے بچوں کو پڑھانے کے لیے چند اہم طریقے ہیں جو ان کی سمجھ بوجھ اور دلچسپی کو بڑھانے میں مدد دیتے ہیں:
سب سے پہلے استاد کوچاہیئےکہ وہ اپنی علمی سطح/لیول کو چھوڑ کر بچوں کی علمی سطح پر آئے اور اسکا طریقۂ تدریس بالکل عام فہم ،سادہ اور آسان ہو
اور ہمیشہ بچوں کو آسان سے مشکل کی طرف لےجایاجائےیعنی noun سےunnoun کی طرف

1. کھیل کے ذریعے سکھائیں: بچوں کو کھیل کے ذریعے کچھ نیا سکھانا بہت مفید ہوتا ہے۔ آپ رنگ، شکلیں، اور الفاظ کو کھیل کے دوران متعارف کرا سکتے ہیں۔

2. تصاویر کا استعمال کریں: چھوٹے بچوں کو الفاظ اور مفاہیم سکھانے کے لیے تصاویر کا استعمال کریں۔ اس سے بچوں کو سمجھنے میں آسانی ہوتی ہے اور ان کی توجہ بھی برقرار رہتی ہے۔

3. مختصر اور سادہ زبان استعمال کریں: بچوں کے ساتھ سادہ اور آسان زبان استعمال کریں تاکہ وہ آسانی سے سمجھ سکیں۔

4. کہانیاں سنائیں: کہانیاں بچوں کی تخیلاتی طاقت کو بڑھاتی ہیں اور ان میں سیکھنے کی دلچسپی پیدا کرتی ہیں۔ آپ کہانیوں میں اخلاقی سبق بھی شامل کر سکتے ہیں۔

5. بار بار دہرائیں: بچوں کو نئے لفظ یا تصور سیکھانے کے لیے بار بار دہرائیں تاکہ وہ اس کو یاد رکھ سکیں۔

6. مثبت حوصلہ افزائی: جب بچے کوئی نئی چیز سیکھیں یا اچھا کریں، تو ان کی حوصلہ افزائی کریں۔ اس سے ان کی خود اعتمادی بڑھتی ہے اور وہ مزید سیکھنے کے لیے پُرعزم ہوتے ہیں۔

7. تعلیمی ویڈیوز اور نظمیں : تعلیمی ویڈیوز اور نظمیں/پوئمز بچوں کے لیے نہایت فائدہ مند ہو سکتے ہیں، کیونکہ یہ ان کی توجہ اور دلچسپی کو برقرار رکھتے ہیں۔

یہ طریقے بچوں کو خوشی سے سیکھنے میں مدد دے سکتے ہیں اور ان کی تعلیمی بنیاد مضبوط کر سکتے ہیں۔

24/03/2025

القرآن کریم
سورہ النمل آیت 76

بسم اللہ الرحمن الرحیم

اِنَّ هَذَا الۡقُرۡاٰنَ یَقُصُّ عَلٰی بَنِیۡۤ اِسۡرَآءِیۡلَ اَکۡثَرَ الَّذِیۡ هُمۡ فِیۡہِ یَخۡتَلِفُوۡنَ

واقعہ یہ ھے کہ یہ قرآن بنو اسرائیل کے سامنے اکثر ان باتوں کی حقیقت واضح کرتا ھے جن میں وہ اختلاف کرتے ہیں

صحیح مسلم ( 2733 ) جلدنمبر 2

حضرت عبداللہ بن عمر و بن عاص رضی اللہ عنہ سے روایت ھے کہ
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ
اے عبداللہ فلاں شخص کی طرح نہ ہو جانا وہ رات کو قیام کیا کرتا تھا ( یعنی تہجد پڑھا کرتا تھا ) پھر اس نے رات کا قیام ترک کر دیا

19/03/2025

❤️ قرآن مجید اللہ تعالیٰ کی وہ واحد کتاب ہے کہ جس کی حفاظت کی ذمہ داری اللہ تعالیٰ نے خود لے رکھی ہے یہی وجہ ہے کہ چودہ سوسال گزرنے کے بعد قرآن مجید ویسے ہی موجود ہے جیسے اللہ تعالیٰ نے نازل کیا تھا بغیر کسی تبدیلی کے اور انشاء اللہ قیامت تک ایسے ہی محفوظ رھے گا اس کے علاہ باقی تین آسمانی کتابیں جو نازل ہوی ان میں یہودیوں اور عیسائیوں نے اپنی اپنی خواہشات کے مطابق تبدیلی کرلی یہ صرف قرآن مجید کا اعجاز ہے کہ جیسے نازل ہوا ویسے ہی محفوظ ہے ۔۔۔

17/03/2025

📌 حفظِ قرآن کی فضیلت اور برکات

قرآن حفظ کرنا سب سے بڑی نعمت اور سعادت ہے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن کی حفاظت کا ذمہ خود لیا ہے، اور جو شخص اسے یاد کرتا ہے، وہ اللہ کی اس حفاظت میں شامل ہو جاتا ہے۔ حفظِ قرآن صرف دنیاوی کامیابی ہی نہیں، بلکہ آخرت میں بھی عظیم مقام کا باعث ہے۔

---

📖 قرآن اور حدیث کی روشنی میں فضیلت

✅ 1️⃣ بہترین لوگ وہ ہیں جو قرآن سیکھیں اور سکھائیں
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
"تم میں سب سے بہتر وہ شخص ہے جو قرآن سیکھے اور سکھائے۔" (بخاری)

✅ 2️⃣ قیامت کے دن حفظِ قرآن کا انعام
نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
"قیامت کے دن قرآن کہے گا: اے اللہ! اسے لباس پہنا۔ پس اسے عزت کا تاج پہنایا جائے گا..." (ابو داؤد)

✅ 3️⃣ جنت میں بلند درجات
نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
"قیامت کے دن قرآن پڑھنے والے سے کہا جائے گا: پڑھ اور چڑھتا جا، اور جتنا تو دنیا میں ٹھہر ٹھہر کر پڑھتا تھا، ویسے ہی پڑھ، تیرا مقام وہی ہوگا جہاں تیری آخری آیت ختم ہوگی۔" (ترمذی)

✅ 4️⃣ والدین کے لیے انعام
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
"جو اپنے بیٹے کو قرآن کا علم دے، قیامت کے دن اللہ اس کے والدین کو ایسا تاج پہنائے گا جس کی روشنی سورج کی روشنی سے زیادہ ہوگی۔" (مسند احمد)

✅ 5️⃣ قرآن شفاعت کرے گا
نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
"روزہ اور قرآن بندے کے حق میں سفارش کریں گے۔" (مسلم)

---

📌 حفظِ قرآن کے روحانی فوائد

✨ دل و دماغ کو روشنی اور قوت ملتی ہے۔
✨ گناہوں سے بچاؤ ہوتا ہے، کیونکہ قرآن نیکی کی طرف لے جاتا ہے۔
✨ مشکلات میں برکت اور آسانی پیدا ہوتی ہے۔
✨ دعا جلد قبول ہوتی ہے، کیونکہ حافظ قرآن اللہ کا محبوب ہوتا ہے۔

---

📌 حفظِ قرآن کے عملی فوائد

📖 عبادات میں زیادہ خشوع و خضوع
🕌 امامت اور دینی خدمات کے مواقع
🏆 علمی و روحانی ترقی
📚 درس و تدریس اور تبلیغ کے لیے بہترین راستہ

---

📌 خلاصہ

حفظِ قرآن دنیا اور آخرت کی کامیابی کا ذریعہ ہے۔ جو لوگ قرآن کو یاد کرتے ہیں، اللہ ان کے لیے برکتوں کے دروازے کھول دیتا ہے۔ لہٰذا، قرآن کو صرف یاد ہی نہیں، بلکہ اس پر عمل بھی ضروری ہے۔ 🤲📖

16/03/2025

قرآن مجید پڑھنے کی فضیلت:
وہ شخص جو قرآن پڑھنے میں مہارت رکھنے والا ہو یعنی حافظ قرآن بھی ہو اور ساتھ قر آن کو تجوید اور اچھی آواز سے پڑھنے والا ہو، ایسا شخص نیکوکار بزرگ فرشتوں کے ساتھ ہوگا، اور جو مشقت کے ساتھ اٹک اٹک کر پڑھتا ہے اور اسے قرآن پڑھنے کا ذوق و شوق ہے تو اسے اس مشقت کی وجہ سے دگنا اجر ملے گا اللہ پاک ہم سب کو قرآن مجید کی ہر وقت پڑھنے کی اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرماۓ آمین ثم آمین




15/03/2025

✨Join online Quran academy ✨
Enroll today for Quran with Tajweed classes from experienced and qualified teachers. Our academy offers a friendly learning environment, ensuring your child learns with ease and comfort. Plus, get a 20% discount and enjoy 3 days of free demo classes! 💻📖

👨‍🏫 What We Offer:
✅ Experienced Staff
✅ Friendly Learning Environment
✅ 3 Days Free Demo Classes
✅ Reasonable Fee Charges

Take this amazing opportunity to strengthen your Tajweed skills from the comfort of your home. Limited-time offer, so don't wait!
Contact us:
+923096238399



















14/03/2025

جس کو نماز کا ترجمہ و تشریح نہیں آتی اس کا نماز میں زیادہ دل نہی لگتا اسکو پتہ نہی ہوتا وہ کیا پڑھ رہا ھے آئیں نماز سیکھیں اور دوسروں کو سکھائیں....!

#ثـنــــاء
سُبْحَانَکَ اللّٰهُمَّ وَبِحَمْدِکَ، وَتَبَارَکَ اسْمُکَ وَتَعَالٰی جَدُّکَ، وَلَا اِلٰهَ غَيْرُکَ.
اے ﷲ! ہم تیری پاکی بیان کرتے ہیں، تیری تعریف کرتے ہیں، تیرا نام بہت برکت والا ہے، تیری شان بہت بلند ہے اور تیرے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں.

#تعـــــــوذ
أَعُوْذُ بِاﷲِ مِنَ الشَّيْطٰنِ الرَّجِيْمِ.
میں شیطان مردود سے اللہ کی پناہ مانگتا / مانگتی ہوں

#تســـــمیہ
بِسْمِ اﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ.
ﷲ کے نام سے جو نہایت مہربان ہمیشہ رحم فرمانے والا ہے


الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَO الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِO مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِO إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُO اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَO صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْO غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلا الضَّالِّينَO
*تمام خوبیاں, تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں جو تمام جہانوں کی پرورش فرمانے والا ہے, نہایت مہربان بہت رحم فرمانے والا ہے, روزِ جزا کا مالک ہے, ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور ہم تجھ ہی سے مدد چاہتے ہیں, ہمیں سیدھا راستہ دکھا, ان لوگوں کا راستہ جن پر تو نے انعام فرمایا, ان لوگوں کا نہیں جن پر غضب کیا گیا ہے اور نہ (ہی) گمراھوں کا.


قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌO اللَّهُ الصَّمَدُO لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْO وَلَمْ يَكُن لَّهُ كُفُوًا أَحَدٌO
آپ فرما دیجئے ک: وہ ﷲ ھے جو یکتا ہے, ﷲ سب سے بے نیاز، سب کی پناہ اور سب پر فائق ہے, نہ اس سے کوئی پیدا ہوا ہے اور نہ ہی وہ پیدا کیا گیا ہے اور نہ ہی اس کا کوئی ہمعسر ہے.

#رکـــــــوع
سُبْحَانَ رَبِّیَ الْعَظِيْمِ.
پاک ہے میرا پروردگار عظمت والا.

#قـــــومہ
سَمِعَ اﷲُ لِمَنْ حَمِدَهُ.
ﷲ تعالیٰ نے اس بندے کی بات سن لی جس نے اس کی تعریف کی.

رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ.
اے ہمارے رب ! تمام تعریفیں تیرے لیے ہیں.

#سجـــــــدہ
سُبْحَانَ رَبِّیَ الْأَعْلَی.
پاک ہے میرا پروردگار جو بلند تر ہے.

#تشـــــــہد
التَّحِيَّاتُ ِﷲِ وَالصَّلَوٰتُ وَالطَّيِّبَاتُ، اَلسَّلَامُ عَلَيْکَ أَيُّهَا النَّبِیُّ وَرَحْمَةُ اﷲِ وَبَرَکَاتُهُ، اَلسَّلَامُ عَلَيْنَا وَعَلَی عِبَادِ اﷲِ الصّٰلِحِيْنَ. أَشْهَدُ أَنْ لَّا اِلٰهَ إِلَّا اﷲُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُوْلُهُ.
تمام قولی، فعلی اور مالی عبادتیں ﷲ ہی کے لیے ہیں، اے نبی! آپ پر سلام ہو اور ﷲ کی رحمت اور برکتیں ہوں، ہم پر اور ﷲ کے تمام نیک بندوں پر بھی سلام ہو، میں گواہی دیتا ہوں کہ ﷲ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم, اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں.

#درودِ_اِبــــراہیـمی
حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دو، تین یا چار رکعت والی نماز کے قعدہ اخیرہ میں ہمیشہ درودِ ابراہیمی پڑھتے جو درج ذیل ہے:
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ، کَمَا صَلَّيْتَ عَلَی إِبْرَاهِيْمَ وَعَلَی آلِ إِبْرَاهِيْمَ، إِنَّکَ حَمِيْدٌ مَّجِيْدٌ.
اَللّٰهُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ، کَمَا بَارَکْتَ عَلَی إِبْرَاهِيْمَ وَعَلَی آلِ إِبْرَاهِيْمَ، إِنَّکَ حَمِيْدٌ مَّجِيْدٌ.
اے ﷲ! رحمتیں نازل فرما حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اور ان کی آل پر، جس طرح تونے رحمتیں نازل کیں حضرت ابراہیم علیہ السلام پر اور ان کی آل پر، بے شک تو تعریف کا مستحق بڑی بزرگی والا ہے.
اے ﷲ! تو برکتیں نازل فرما حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اور ان کی آل پر، جس طرح تونے برکتیں نازل فرمائیں حضرت ابراہیم علیہ السلام پر اور ان کی آل پر، بے شک تو تعریف کا مستحق بڑی بزرگی والا ہے.


درود شریف کے بعد یہ دعا پڑھیں :
رَبِّ اجْعَلْنِیْ مُقِيْمَ الصَّلٰوةِ وَمِنْ ذُرِّيَّتِیْ رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَآءِo رَبَّنَا اغْفِرْ لِیْ وَلِوَالِدَءَّ وَلِلْمُؤْمِنِيْنَ يَوْمَ يَقُوْمُ الْحِسَابُo
*اے میرے رب! مجھے اور میری اولاد کو نماز قائم رکھنے والا بنا دے، اے ہمارے رب! اور تو میری دعا قبول فرما لے، اے ہمارے رب! مجھے بخش دے اور میرے والدین کو (بخش دے) اور دیگر سب مومنوں کو بھی، جس دن حساب قائم ہوگا...

تحــــریری غلطــی ہو گئــی ہو
تـــو معـــذرت خـــــواہ ہوں

Want your school to be the top-listed School/college in Bahawalpur?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Address

Bahawalpur
Bahawalpur
63100