22/09/2026
📚✨ تخیّل سے تخلیق تک ✨📚
دی نیکسس ایجوکیشن سسٹم میں مقابلۂ کہانی نویسی کا انعقاد کیا گیا، جس میں جماعت چہارم تا ششم کے طلبہ و طالبات نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ 🌸
ہمارے ننھے قلم کاروں نے اپنے تخیّل کو خوبصورت الفاظ کا روپ دیتے ہوئے دل چسپ، منفرد اور سبق آموز کہانیاں تحریر کیں۔ ان کی تخلیقی سوچ، خوب صورت اندازِ بیان اور کہانیوں میں جھلکتا اعتماد قابلِ تحسین تھا۔ ✨
یہ مقابلہ اس خوب صورت حقیقت کا عکاس رہا کہ ایک خیال، جب الفاظ کا روپ دھارتا ہے تو ایک کہانی جنم لیتی ہے۔