12/08/2026
جامعہ صدیقیہ بہاولپور میں اعزازی و انعامی تقریب
الحمدللہ! 11 اگست 2026ء کو جامعہ صدیقیہ بہاولپور میں سہ ماہی امتحانات کے نتائج کے اعلان اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک پروقار اعزازی تقریب منعقد ہوئی۔
تقریب میں سہ ماہی امتحانات، میٹرک سائنس کے نتائج، وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سالانہ امتحانات اور وزارتِ مذہبی امور و اوقاف کے زیرِ اہتمام ڈویژن بھر کے مدارس، اسکولز اور کالجز کے مابین منعقدہ مقابلۂ حفظِ قرآنِ کریم و حسنِ قراءت 2026ء میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو اعزازی شیلڈز، قیمتی ملبوسات اور نقد انعامات سے نوازا گیا، جبکہ وفاق المدارس کے سالانہ امتحان میں ممتاز پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کے لیے ایک سال تک ماہانہ وظائف بھی جاری کیے گئے۔
یہ تقریب طلبہ کی علمی و تعلیمی کاوشوں اور قرآنی صلاحیتوں کے اعتراف کے ساتھ ان میں مزید محنت، عزم اور اعلیٰ کارکردگی کا جذبہ پیدا کرنے کی ایک مؤثر کاوش ثابت ہوئی۔
اللہ تعالیٰ جامعہ کے اساتذۂ کرام، منتظمین، طلبہ اور مخلص معاونین کی محنتوں کو شرفِ قبول عطا فرمائے اور جامعہ کو مزید علمی و دینی ترقی، خیر و برکت سے نوازے۔ آمین۔