17/03/2025
انسان کی سب سے بڑی محرومی یہ ہے کہ وہ اپنے خیر خواہ کو نہ پہچانے 🙂
Eager to serve humanity �
17/03/2025
انسان کی سب سے بڑی محرومی یہ ہے کہ وہ اپنے خیر خواہ کو نہ پہچانے 🙂
ও
*يا رب ابـنِ لي عندكَ بيتـاً في الجنةِ*
اے میرے رب اپنے پاس جنت میں میرے لئے ایک گھر بنا
*يظلهُ عـرشك وينيرهُ وجهُك*
جس پر تیرے عرش کا سایہ ہو اور تیرے چہرے کے نور سے وہ روشن ہو
*وتجمعني فيه بمن أُحب*
پھر مجھے اس گھر میں اپنے پیاروں کیساتھ جمع کر دینا
____“ 🤲♥️🔐🦋
02/03/2025
ہم ہیں سوکھے ہوئے تالاب پہ بیٹھے ہوئے ہنس
جو تعلق کو نبھاتے ہوئے مر جاتے ہیں
گھر پہنچتا ہے کوئی اور ہمارے جیسا
ہم ترے شہر سے جاتے ہوئے مر جاتے ہیں
کس طرح لوگ چلے جاتے ہیں اٹھ کر چپ چاپ
ہم تو یہ دھیان میں لاتے ہوئے مر جاتے ہیں
ان کے بھی قتل کا الزام ہمارے سر ہے
جو ہمیں زہر پلاتے ہوئے مر جاتے ہیں
یہ محبت کی کہانی نہیں مرتی لیکن
لوگ کردار نبھاتے ہوئے مر جاتے ہیں
ہم ہیں وہ ٹوٹی ہوئی کشتیوں والے تابشؔ
جو کناروں کو ملاتے ہوئے مر جاتے ہیں
19/02/2025
آج میں نے اپنے بیٹے ڈاکٹر محمد ماجد خان کو انگلینڈ رخصت کیا. ہم دونوں اس بات پر اداس نہیں تھے کہ ایک دوسرے سے جدا ہو رہے تھے لیکن اس بات پر اداس تھے کہ وہ ایوب میڈیکل کالج کا گریجویٹ تھا. اس کو ڈاکٹر بنایا پاکستان نے. اس کے بعد اس نے میڈیسن میں سپیشلسٹ بننے کے امتحان پاس کئے اور بینظیر بھٹو ہسپتال راوالپنڈی جیسے مصروف ہسپتال سے ٹریننگ 4 سال میں مکمل کی.ہر تحریری امتحان پہلے چانس میں پاس کیا لیکن کلینکل ٹیسٹ میں علم سے زیادہ اداکاری کی ضرورت تھی یا سفارش کی. جس میں مسلسل فیل ہو رہا تھا یا کیا جارہا تھا. گورنمنٹ کی نوکری اس لئے نہیں مل رہی تھی کہ وہ میرٹ سرکاری پرائیویٹ چائنا روس اور افغانستان کا ایک تھا. جس پر سرکاری کالج کے ڈاکٹر ہمیشہ کم ہوتے ہیں. بہت کوشش کے بعد پی ٹی آئی کے حکومت میں اس کو نوکری ملی دیر بالا وہاڑی میں. اس سے کام میڈیکل سپیشلسٹ کا لیا جارہا تھا لیکن وہ ایک عام MO کے سیٹ پر تھا. ساتھ ساتھ وہ ہر امتحان میں حصہ لیتا تھا ہر بار تحریری اور علمی امتحان میں پاس ہوتا رہا لیکن جونہی بات انفرادی بغیر ریکارڈ کے ایک پروفیسر کے ہاتھ آتی وہ فیل ہوتا گیا. اس لئے اس کو FCPS کی ڈگری نہیں مل سکی. اسی دوران وائس چانسلر کا بیٹا جس کے لئے تحریری امتحان کا معیار نیچے کیا گیا اور پہلے چانس میں کلنیکل میں پاس کیا گیا جس کی پوری میڈیکل ڈپارٹمنٹ گواہ ہے.
میرا بیٹا جو کہ پاکستان میں سروس کے لئے پرعزم تھا. آہستہ آہستہ حوصلہ ہارنے لگا. اس نے گوروں کے امتحان MRCP کی تیاری کی اور پہلے دو تحریری امتحان پاس کئے. انہوں نے رزلٹ دیکھ لئے تو پیچھے پڑ گئے اور 4 مختلف جگہوں سے نوکری افر کی. اور بالآخر وہ ہیرا ہم سے چھین لیا جس کو پاکستان نے تراشا تھا.
آج ڈاکٹر ماجد نے ہمیں نہیں چھوڑا بلکہ خود سب سے تعلیم یافتہ انسٹیٹیوٹ یعنی میڈیکل انسٹیٹیوٹ نے اس کو نکالا. آج اگر ہمارا ڈرائیونگ لائیسنس کہیں منظور نہیں کیا جاتا تو پوری دنیا کو پتہ ہے کہ وہ کیسے ملتا ہے لیکن اگر FCPS کی ڈگری نہیں مانتے تو بھی دنیا جانتی ہے کہ کیسے ملتی ہے. جس کو پاکستان نے اتنا مشکل بنا دیا.
ڈاکٹر ماجد کو پاکستان نے ٹرین کیا اور خدمت گوروں کی کرے گا. اس طرح اور کتنے ڈاکٹر ماجد ہیں. اسی کو Brain drain کہتے ہیں جو کہ بہترین دماغ کے ہاتھوں سے ہورہا ہے
Plz Share These Words&Feelings of a Father....
"📢 *Exciting News!* 📢
Revival International School, Bahawalpur Campus, is offering *a Golden Opportunity* for young learners! 🎓✨
Join us for the Scholarship Test on *16th* February 2025 for Classes *01 to Pre_9th* and secure your chance for academic excellence! 🏆📖
Watch the special invitation from our Principal, *Mohammad Athar Iqbal Faridi* , and get ready to shine! 🌟
Contact for registration:
0302 7878324
جب میں مر جاؤں گا تو مجھے کوئی فکر نہیں ہوگی… اور نہ ہی اپنے بے جان جسم کی کوئی پرواہ ہوگی… کیونکہ میرے مسلمان بھائی وہ سب کچھ کریں گے جو ضروری ہے، یعنی:
• وہ میرے کپڑے اتار دیں گے…
• مجھے غسل دیں گے…
• مجھے کفن میں لپیٹیں گے…
• مجھے میرے گھر سے نکالیں گے…
• اور مجھے میرے نئے مسکن (قبر) تک لے جائیں گے…
• بہت سے لوگ میری نمازِ جنازہ میں شریک ہوں گے…
• بلکہ کئی لوگ اپنی مصروفیات اور ملاقاتیں منسوخ کر دیں گے، صرف میری تدفین کے لیے…
یہ وہ لوگ ہوں گے جن میں سے شاید بہت کم نے کبھی میری نصیحتوں پر دھیان دیا ہو۔
پھر میری چیزیں ختم کر دی جائیں گی…
• میری چابیاں…
• میری کتابیں…
• میرا بیگ…
• میرے جوتے…
• میرے کپڑے…
اور اگر میرے اہلِ خانہ نیک ہوں گے، تو وہ ان چیزوں کو صدقہ کر دیں گے تاکہ وہ مجھے فائدہ دے سکیں۔
یقین رکھیں کہ دنیا مجھ پر نہیں روئے گی…
• دنیا کا نظام نہیں رکے گا…
• معیشت چلتی رہے گی…
• اور میری جگہ کسی اور کو نوکری مل جائے گی…
• میرا مال ورثاء کو منتقل ہو جائے گا…
جبکہ ان سب چیزوں کا حساب مجھ سے لیا جائے گا!
• تھوڑے کا بھی…
• زیادہ کا بھی…
• ذرہ ذرہ کا بھی…
اور موت کے وقت سب سے پہلے جو چیز مجھ سے چھین لی جائے گی، وہ میرا نام ہوگا!
جب میں مر جاؤں گا تو لوگ کہیں گے: “جنازہ کہاں ہے؟”
اور میرا نام نہیں پکاریں گے!
جب وہ میری نمازِ جنازہ پڑھیں گے تو کہیں گے: “جنازہ لاؤ!”
اور میرا نام نہیں پکاریں گے!
جب وہ مجھے دفن کریں گے تو کہیں گے: “میت کو قریب کرو!”
اور میرا نام نہیں پکاریں گے!
لہذا مجھے میرے نسب، میری قومیت، میرے عہدے اور میری شہرت پر کوئی غرور نہیں ہونا چاہیے!
یہ دنیا کتنی حقیر ہے…
اور وہ حقیقت کتنی عظیم ہے جس کی طرف ہم بڑھ رہے ہیں!
لہذا اے زندہ انسان! جان لو کہ تم پر تین طرح کا غم کیا جائے گا:
1. وہ لوگ جو تمہیں سرسری جانتے ہیں، کہیں گے: “بیچارہ!”
2. تمہارے دوست کچھ گھنٹوں یا دنوں تک غم کریں گے، پھر اپنی باتوں اور ہنسی مذاق میں مشغول ہو جائیں گے۔
3. گہرا غم تمہارے گھر والوں کو ہوگا، جو ایک ہفتہ، دو ہفتے، ایک ماہ، دو ماہ یا ایک سال تک رہے گا…
پھر وہ تمہیں یادوں کے گوشے میں ڈال دیں گے!
تمہاری کہانی دنیا والوں کے لیے ختم ہو جائے گی…
اور تمہاری اصل کہانی شروع ہو جائے گی…
تم سے چھن جائے گا:
• حسن…
• دولت…
• صحت…
• اولاد…
تم گھر، محلات، اور بیوی کو چھوڑ دو گے…
اور تمہارے ساتھ صرف تمہارے اعمال رہ جائیں گے!
اور یہی حقیقی زندگی کی شروعات ہوگی!
سوال یہ ہے:
آج سے اپنی قبر اور آخرت کے لیے کیا تیار کیا؟
یہ حقیقت سوچنے کی متقاضی ہے…
لہذا…
• فرض نمازوں کا خیال رکھو…
• نفل عبادات کرو…
• خفیہ صدقہ کرو…
• اچھے اعمال کرو…
• رات کی نماز ادا کرو…
تاکہ تم بچ سکو۔
اگر تم نے لوگوں کو اس تحریر کے ذریعے نصیحت کی جب تم زندہ ہو، تو قیامت کے دن تمہیں اس کا اجر ملے گا، ان شاء اللہ!
“اور نصیحت کرتے رہو، کیونکہ نصیحت مومنوں کو فائدہ دیتی ہے۔” (الذاریات: 55)
26/01/2025
دل نے فرصت سے اجاڑے ہیں خدو خال مرے
یہ تُو حیرت سے جسے دیکھ رھی ھے؟ میں ہوں
آنکھ تو کھول، تماشوں سے بھری ھے دنیا
ایک سے ایک نیا غم ھے ، خوشی ھے ، میں ہوں
جس اذیت سے اسے میں نے بتایا مت پوچھ
یہ جو تصویر ترے گھر میں لگی ھے ، میں ہوں
میری باتیں دل مردہ کو نمو دینے لگیں
یہ جو دیوار کے اس پار نمی ھے ، میں ہوں ۔۔۔!
25/01/2025
ایک آدمی جھوٹ بولنے کی وجہ سے بڑا مشہور تھا ،
ایک عورت کو پتہ چلا تو اُس کی اصلاح کی نیت سے اس کے پاس گئی اور بولی :
میں نے سُنا ہے کہ تم دنیا کے سب سے بڑے جھوٹے آدمی ہو ؟
آدمی : دنیا کو دفعہ کرو جی ! میں تو آپ کو دیکھ کر سخت حیران ہوں کہ اس عمر میں بھی یہ حُسن ، یہ جمال ، یہ دلکشی ،
عورت شرماتے ہوئے بولی :
ہائے اللہ یہ دنیا بھی کتنی ظالم ہے اچھے بھلے آدمی کو جھوٹا کہتی ہے ۔۔۔۔ 🥱🥱🥱