جامعہ قاسمیہ خانقاہ شریف

جامعہ قاسمیہ خانقاہ شریف Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from جامعہ قاسمیہ خانقاہ شریف, Education, Khanqah Sharif Street No: 1, Bahawalpur.

🕌 جامعہ قاسمیہ خانقاہ شریف
قرآن کی روشنی، بہترین تربیت کے ساتھ
📖 حفظِ قرآنِ کریم | ناظرہ قرآنِ کریم
🌿 دینی و اخلاقی تربیت کا ایک معتبر ادارہ
✅ وفاق المدارس العربیہ پاکستان سے رجسٹرڈ و تسلیم شدہ

06/09/2026
قرآنِ کریم سے محبت، علمِ دین سے وابستگی اور اکابرِ امت کی یاد کو تازہ کرنے کے لیے ایک بابرکت اجتماع۔تمام اہلِ اسلام سے ا...
04/09/2026

قرآنِ کریم سے محبت، علمِ دین سے وابستگی اور اکابرِ امت کی یاد کو تازہ کرنے کے لیے ایک بابرکت اجتماع۔
تمام اہلِ اسلام سے اس عظیم دینی پروگرام میں شرکت کی پُرخلوص گزارش ہے۔
تشریف لائیے، علم و ایمان کی اس خوبصورت محفل کا حصہ بنیے.

30/08/2026

لاپرواہ والدین اور قرآن حفظ کرنے والے بچے

کچھ والدین اپنے بچوں کو قرآن مجید حفظ کرنے کے لیے داخل تو کر دیتے ہیں، لیکن گھر پہنچنے کے بعد ان کی ذمہ داریوں سے غافل ہو جاتے ہیں۔

شام کو بچہ موبائل میں مصروف، رات گئے تک موبائل میں مصروف، اور بعض بچے رات ایک دو بجے تک جاگتے رہتے ہیں۔ والدین دیکھتے ہیں، لیکن کہتے ہیں: "ہم سمجھاتے ہیں۔"

سوال یہ ہے کہ ایسا بچہ صبح آکر کیا سنائے گا؟
کیا اس کا ذہن تازہ ہوگا؟
کیا وہ سبق یاد کرنے اور سنانے کے لیے تیار ہوگا؟

جب بچہ نیند اور تھکاوٹ کی حالت میں کلاس میں آتا ہے تو استاد کیا کرسکتا ہے؟
اسے کھڑا کرے گا، پانی پینے کا کہے گا، وضو کروائے گا، کچھ دیر چہل قدمی کروائے گا؛ اس طرح وقتی طور پر نیند کم ہوسکتی ہے، لیکن ذہنی تھکاوٹ اور سستی کہاں سے ختم ہوگی؟

ذرا غور کیجیے!

کیا والدین گھر کے دوسرے معاملات میں ایسا نقصان برداشت کرتے ہیں؟

اگر بچہ گھر میں کوئی قیمتی چیز توڑ دے، پیسے پھاڑ دے یا ضائع کردے، یا والد کی دکان پر جاکر کاروباری نقصان کرے تو والدین اسے نظر انداز کریں گے؟

ہرگز نہیں!

پھر قرآن مجید کی تعلیم کے معاملے میں اتنی غفلت کیوں؟

حفظِ قرآن کوئی معمولی کام نہیں۔ بچے کے وقت، ذہن، نیند، توجہ اور ماحول کی حفاظت بھی والدین کی ذمہ داری ہے۔

ایسے بچوں کی وجہ سے صرف ان کی اپنی تعلیم متاثر نہیں ہوتی، بلکہ بعض اوقات پوری کلاس کا ماحول متاثر ہوتا ہے۔ بچہ سالہا سال پڑھتا رہتا ہے، لیکن مطلوبہ رفتار سے آگے نہیں بڑھ پاتا۔

اس لیے والدین کو صرف یہ سوچ کر مطمئن نہیں ہونا چاہیے کہ "ہم نے بچے کو قرآن کے لیے داخل کردیا ہے۔"

▪️ بچے کو گھر میں بھی قرآن کے لیے سازگار ماحول دینا ہوگا۔

▪️موبائل کے غیر ضروری استعمال سے بچے کو دور کرنا ہوگا۔
▪️رات کو وقت پر سلا کر نیند پوری کروانی ہوگی۔
▪️گھر میں سبق کی تیاری کے لیے مناسب وقت دینا ہوگا۔
▪️استاد کی ہدایات پر سنجیدگی سے عمل کرنا ہوگا۔
▪️بچے کی روزانہ کی تعلیمی کیفیت پر توجہ رکھنی ہوگی۔

▪️اور اداروں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ والدین کو وقتاً فوقتاً ان امور کی طرف متوجہ کرتے رہیں۔

👈 بچے کی کامیاب تعلیم و تربیت صرف استاد کی ذمہ داری نہیں؛
اس میں استاد، والدین، طالب علم اور ادارہ، چاروں کی مشترکہ محنت شامل ہے ۔

صرف استاد پر ساری ذمہ داری ڈال دینے سے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوں گے۔

قرآن کا طالب علم ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے؛ اسے وقت، توجہ، نظم اور مناسب ماحول دیجیے، تاکہ وہ بہتر انداز میں قرآن مجید حفظ کرسکے۔

Address

Khanqah Sharif Street No: 1
Bahawalpur
63270

Opening Hours

Monday 07:00 - 17:00
Tuesday 07:00 - 17:00
Wednesday 07:00 - 17:00
Thursday 07:00 - 17:00
Saturday 07:00 - 17:00
Sunday 07:00 - 17:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when جامعہ قاسمیہ خانقاہ شریف posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share