Agriculture Extension Department Tehsil Bahawalpur

Agriculture Extension Department Tehsil Bahawalpur

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Agriculture Extension Department Tehsil Bahawalpur, Education, Bahawalpur.

21/07/2026

مریم نواز کا خواب 🟢
سونا اگلتا پنجاب ✨🌾
تاریخ: 21.07.2026
مقام: گورنمنٹ فارم، بہاولپور
وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے انقلابی اقدام "سانجھی سبزی" کے تحت عوام الناس کو بڑا ریلیف دینے کے لیے تقریبِ تقسیمِ مفت سبزیان کا شاندار انعقاد!
گورنمنٹ فارم بہاولپور پر منعقدہ اس تقریب میں ایڈیشنل کمشنر (جنرل)، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) بہاولپور، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) بہاولپور، سینئر ایگریکلچر آفیسر اور فیلڈ سٹاف نے شرکت کی۔ ایڈیشنل کمشنر (جنرل) نے ربن کاٹ کر تقریب کا باقاعدہ افتتاح کیا اور مستحقین میں تازہ اور مفت سبزیاں تقسیم کیں۔
تقریب کے اہم نکات:
مفت سبزیوں کی تقسیم: گورنمنٹ فارم کی تازہ اور معیاری سبزیاں بلا معاوضہ عوام الناس میں تقسیم کی گئیں۔
کھیت سے عوام تک: حکومتِ پنجاب کے اس مشن کا مقصد شہریوں کو براہِ راست تازہ خوراک کی فراہمی اور عام ادمی کا معاشی بوجھ کم کرنا ہے۔
افسران کے دورے: اعلیٰ حکام اور زرعی ماہرین نے فارم کا معائنہ بھی کیا اور پیداواری عمل کا جائزہ لیا۔
محکمہ زراعت پنجاب حکومت کے اس عوامی ریلیف ویژن کو کامیاب بنانے اور شہریوں کی خدمت کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے!
#بہاولپور

13/07/2026
Photos from Agriculture Extension Department Tehsil Bahawalpur's post 13/07/2026

مریم نواز کا خواب 🟢
سونا اگلتا پنجاب ✨🌾
وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے عوامی و زرعی ویژن کے تحت محکمہ زراعت (توسیع) بہاولپور کے قائم کردہ کیمپ پر ایگریکلچر انٹرنز شدید گرمی اور تپتی دھوپ کے باوجود مخلصانہ طور پر اپنی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ یہ نوجوان انٹرنز اس کٹھن موسم میں نہ صرف کسانوں کو ہیٹ ویو کے دوران کپاس اور دیگر فصلات کی سمارٹ مینجمنٹ اور لک آؤٹ کے بارے میں قیمتی فنی ایڈوائزری اور لٹریچر فراہم کر رہے ہیں، بلکہ تپتے راستوں سے گزرنے والے مسافروں اور عام شہریوں کو ہیٹ سٹروک سے بچانے کے لیے ٹھنڈا پانی پلا کر انسانیت کی خدمت بھی کر رہے ہیں۔ شدید موسم میں بھی ان کا یہ عزم کسان کی خوشحالی اور عوامی ریلیف کے مشن کو کامیابی سے آگے بڑھا رہا ہے۔
#بہاولپور

13/07/2026

مریم نواز کا خواب🟢
سونا اگلتا پنجاب✨🌾
وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے زرعی ویژن کے مطابق کسانوں کی دہلیز پر جدید تکنیکی معلومات کی فراہمی اور کپاس کی بمپر پیداوار کے حصول کے لیے محکمہ زراعت (توسیع) کی اعلیٰ قیادت پوری طرح متحرک ہے۔ اسی سلسلے میں مورخہ 13.07.2026 کو ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) بہاولپور، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) بہاولپور اور سینئر ایگریکلچر آفیسر بہاولپور نے فیلڈ اسسٹنٹ اور انٹرنز کے ہمراہ 13-BC، ڈیراور واہ، پکا باڑا، نوآباد، اور ماری شیخ شجرہ کا تفصیلی فیلڈ دورہ کیا۔ دورے کے دوران زرعی ماہرین کی ٹیم نے کاشتکاروں کی موجودگی میں کپاس کے کھیتوں کا گہرائی سے معائنہ کرتے ہوئے پیسٹ سکاؤٹنگ کی اور سفید مکھی، تھرپس و گلابی سنڈی کے حملے کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر کاشتکاروں کو موجودہ گرم اور حبس زدہ موسم کے پیشِ نظر پانی کی سمارٹ مینجمنٹ، متوازن کھادوں کے استعمال اور جڑی بوٹیوں کی فوری تلفی کے حوالے سے اہم فنی ایڈوائزری فراہم کی گئی تاکہ فصل کو نقصان سے بچا کر کسان کی خوشحالی کو یقینی بنایا جا سکے۔
#بہاولپور

11/07/2026

اسسٹنٹ کمشنر صاحب کو کیمپ کے امور اور زرعی سفارشات پر بریفنگ! 🎥🌾
بہاولپورختمِ نبوّت چوک پر قائم ہیٹ سٹروک میڈیکل کیمپ کے دورے کے دوران، محکمہ زراعت (توسیع) کے انٹرنیز نے اسسٹنٹ کمشنر اور دیگر اعلیٰ افسران کو کیمپ کے انتظامات اور عوام کی رہنمائی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انٹرنیز کس طرح جوش و جذبے کے ساتھ افسران کو بتا رہے ہیں کہ شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے اس موسم میں عوام کو صحت کی حفاظت کے ساتھ ساتھ کاشتکاروں کو فصلوں اور مویشیوں کو ہیٹ سٹروک کے اثرات سے بچانے کے لیے کیا اہم معلومات فراہم کی جا رہی ہیں۔
نوجوان اور مستعد انٹرنیز کا یہ جذبہ اور لگن واقعی قابلِ ستائش ہے! 👏✨

10/07/2026

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے عوامی فلاحی ویژن کے تحت محکمہ زراعت (توسیع) بہاولپور نہ صرف کاشتکاروں کو زرعی خدمات فراہم کر رہا ہے، بلکہ چوک فوارہ پر قائم خصوصی ہیٹ ویو کیمپ کے ذریعے اس شدید گرمی اور لہر کے دوران عام عوام، مسافروں اور شہریوں کو ٹھنڈا پانی پلانے کا انسدادِ ہیٹ سٹروک کا فریضہ بھی سرانجام دے رہا ہے۔ کیمپ پر موجود ایگریکلچر انٹرن جہاں ایک طرف کسانوں کو فصلوں کی ہنگامی مینجمنٹ پر گائیڈ کر رہے ہیں، وہاں دوسری طرف تپتی دھوپ میں چوک سے گزرنے والے پیاسے شہریوں کو ٹھنڈا اور صاف پانی پلا کر انسانیت کی خدمت میں بھی پیش پیش ہیں۔ محکمہ زراعت پنجاب ہر مشکل گھڑی میں عوام کی خدمت اور فلاح کے لیے فرنٹ لائن پر موجود ہے۔
#بہاولپور

06/07/2026

مریم نواز کا خواب 🟢

سونا اگلتا پنجاب ✨🌾

​وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے زرعی ویژن کے تحت کاشتکاروں کی دہلیز پر رہنمائی فراہم کرنے کے لیے "ڈور ٹو ڈور (Door to Door) زرعی ایڈوائزری" مہم کامیابی سے جاری ہے۔ اسی سلسلے میں مورخہ 06.07.2026 کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) بہاولپور اور ایگریکلچر آفیسر (توسیع) بہاولپور نے فیلڈ اسسٹنٹ اور انٹرن کے ہمراہ یونین کونسل (UC) خانووالی میں کسانوں کے گھروں اور ڈیروں پر جا کر ان سے انفرادی ملاقاتیں کیں.زرعی ماہرین نے کاشتکاروں کے ساتھ براہِ راست بیٹھک کی اور انہیں کپاس کی منافع بخش پیداوار کے لیے موقع پر ہی اہم فنی مشورے دیے۔ اس ڈور ٹو ڈور مہم کے دوران کسانوں کو شدید گرمی میں پانی کی مینجمنٹ، متوازن کھادوں کی فراہمی اور سست تیلے و گلابی سنڈی کے تدارک کے لیے تفصیلی گائیڈ لائنز فراہم کی گئیں تاکہ ہر کسان تک جدید معلوماتی رسائی ممکن بنائی جا سکے۔

​ #بہاولپور #خانووالی

Want your school to be the top-listed School/college in Bahawalpur?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address

Bahawalpur