Sirat-ul-Mustaqem Quran academy

Sirat-ul-Mustaqem Quran academy Sirat-ul-Mustaqeem Quran Academy provides online Quran classes for kids and adults. Free Trial Class Available

We offer Noorani Qaida, Quran with Tajweed, Hifz, Duas, Namaz, and Islamic Studies.

🌸 سنتِ مؤکدہ اور سنتِ غیر مؤکدہ 🌸ہم میں سے بہت سے لوگ نماز کے فرض تو ادا کرتے ہیں، لیکن سنتوں کی اہمیت سے پوری طرح واقف ...
23/09/2026

🌸 سنتِ مؤکدہ اور سنتِ غیر مؤکدہ 🌸

ہم میں سے بہت سے لوگ نماز کے فرض تو ادا کرتے ہیں، لیکن سنتوں کی اہمیت سے پوری طرح واقف نہیں ہوتے۔ آئیے آسان الفاظ میں سمجھتے ہیں:

🌿 سنتِ مؤکدہ کیا ہے؟

وہ سنت جسے رسول اللہ ﷺ نے باقاعدگی سے ادا فرمایا اور بلا عذر بہت کم ترک فرمایا، اسے سنتِ مؤکدہ کہتے ہیں۔

💚 اسے ادا کرنے میں بہت بڑا اجر ہے اور بلا عذر اس کی عادتاً پابندی ترک کرنا درست نہیں۔

📌 سنتِ مؤکدہ کی چند مثالیں:

🕌 فجر سے پہلے 2 رکعت
🕌 ظہر سے پہلے 4 رکعت
🕌 ظہر کے بعد 2 رکعت
🕌 مغرب کے بعد 2 رکعت
🕌 عشاء کے بعد 2 رکعت

🌸 سنتِ غیر مؤکدہ کیا ہے؟

وہ سنت جسے نبی کریم ﷺ نے کبھی ادا فرمایا اور کبھی ترک فرمایا، اسے سنتِ غیر مؤکدہ کہتے ہیں۔

💚 اسے ادا کرنے پر ثواب ملتا ہے، لیکن ترک کرنے پر گناہ نہیں ہوتا۔

📌 مثال:

🕌 عصر سے پہلے 4 رکعت سنتِ غیر مؤکدہ۔

✨ آسان سا فرق یاد رکھیں:

🌿 سنتِ مؤکدہ:
نبی کریم ﷺ نے جس پر زیادہ پابندی فرمائی۔

🌿 سنتِ غیر مؤکدہ:
نبی کریم ﷺ نے جسے کبھی پڑھا اور کبھی ترک فرمایا۔

💫 ہمیں کیا کرنا چاہیے؟

نماز کے فرائض کے ساتھ سنتوں کا بھی اہتمام کریں، کیونکہ نبی کریم ﷺ کی سنت سے محبت ایمان کا خوبصورت حصہ ہے۔ ❤️

🤲 اللہ تعالیٰ ہمیں نماز اور سنتِ رسول ﷺ کی پابندی کرنے والا بنائے۔ آمین یا رب العالمین۔

━━━━━━━━━━━━━━
🌿 Sirat ul Mustaqeem Quran Acadmy 🌿

📞 03038986889
━━━━━━━━━━━━━━

18/09/2026

خاتون کا غسل و کفن
عورت کو غسل دینے کا طریقہ بھی وہی ہے جیسا کہ مردوں کا ہے
البتہ عورت کو عورت ہی غسل دے جو حیض و نفاس سے اور جنابت سے پاک ہو ۔نیز اس کا شوہر بھی غسل نہ دے
عورت کا کفن پانچ چیزوں پر مشتمل ہوتا ہے
1 چادر
2 آزار ۔۔۔قدرے چھوٹی چادر
3 کرتہ
4 سر بند
5 سینہ بند
کفن کے علاوہ دیگر ضرورت کی چیزیں جو اہل خانہ سے لیں گے
1 تین گہرے رنگ کی بڑی اور موٹے کپڑے کی چادریں
جو پرانی بستر وغیرہ کی چادریں گھر کے استعمال میں ہوتی ہیں وہ لے لیجیے
گہرے رنگ کی اس لیے تاکہ دوران غسل گیلی ہونے پر ان سے جسم نہ جھلکے
2 ڈسٹ بن
3 قینچی
4 دستانے
5 روٸ کا پیکٹ
6 ٹب اور دو تین مگ
عموما کفن کے ساتھ پیکٹ میں کافور اگربتی صابن اور بیری کے پتے موجود ہوتے ہیں
استنجا کے لیے کپڑے کے دستانے بھی اس میں موجود ہوتے ہیں لیکن بہتر ہے کہ موٹے پلاسٹک کے دستانوں کا استعمال کیا جاۓ
اب سب سے پہلے بیری کے پتے ملا کر ایک بڑے برتن میں پانی ابال لیں
پھر موسم کی مناسبت سے اس میں دوسرا پانی ملا کر ٹب میں ملا لیں ۔باقی بیری ملا پانی برتن میں رہنے دیا جاۓ
اور بوقت ضرورت دوبارہ ملا لیا جاۓ ۔پانی کا درجہ حرارت اتنا ہو جیسے ہم اس موسم میں خود غسل کے لیے استعمال کرتے ہیں
سب سے پہلے غسل کے تخت کو دھو کر صاف کر لیں
پھر اسے طاق عدد میں لوبان یا اگربتی وغیرہ کی دھونی دیں
پھر میت کو چادر سمیت تخت پر قبلہ رخ یا جیسے آسانی ہو لٹا دیں
جس جگہ غسل دیا جاۓ وہاں پردہ ہونا چاہیے
اب بہت نرمی سے جسم کے نیچے سے چادر نکالیں
چادر نکالنے کے لیے جسم کو داٸیں کروٹ پر لٹاٸیں گے اور نرمی سے نیچے سے چادر رول کرکے دوسری طرف لے جاٸیں گے اور پھر آہستگی سے باٸیں کروٹ پر لٹا کر آرام سے چادر نکال لیں گے
اب سب سے پہلے ایک گہرے رنگ کی موٹے کپڑے کی چادر کو میت کے اوپر پھیلا کر اس طرح لباس علیحدہ کریں کہ ستر نظر نہ آۓ
یاد رہے کہ مکمل غسل کے دوران میں اوپر والی چادر ہٹنے نہ پاۓ اور میت کے ستر کا احترام برقرار رہے
اب سب سے پہلے میت کو استنجا کرایا جاۓ گا
اس کا طریقہ یہ ہے کہ ہاتھوں میں دستانے پہن کر نرمی سے پیٹ ملیں گے اور کاٹن سے صفائی کریں گے ۔یہ میت کے ستر پر موجود کپڑے کے اندر اندر ہی سے دھویا جاۓ گا ۔شرم گاہ یا رانوں کے حصے کو بلا حاٸل چھونا یا دیکھنا درست نہیں ۔
استعمال شدہ روٸ ڈسٹ بن میں ڈالتے رہیں گے جس پر پہلے سے تھیلی چڑھی ہوٸ ہو
اگر تختہ غسل خانے کے قریب ہو تو ایک خاتون مستقل غسل خانے کی طرف واٸپر کے ساتھ پانی کو دھکیلتی جاۓ اور اگر غسل خانہ نہ بھی ہو تو جس طرف پانی کا بہاؤ ہو اسی طرف پانی کو واٸپر سے ساتھ ساتھ صاف کیا جاۓ تاکہ پانی اکٹھا نہ ہو
اب سب سے پہلے میت کو وضو کرانا ہے
میت کو وضو کرانے میں کلی اور ناک میں پانی ڈالنے کا عمل نہیں کیا جاۓ گا
اسی طرح گٹو تک ہاتھ بھی نہیں دھلاۓ جاٸیں گے ۔بلکہ روٸ کو تر کرکے دانتوں مسوڑھوں اور ناک کے دونوں سوراخوں میں تین تین مرتبہ پھیر دی جاۓ گی ۔یہ کرنا ضروری نہیں ہے ۔لیکن اگر میت کا حیض و نفاس یا جنابت کی حالت میں انتقال ہوا ہو تو یہ کرنا ضروری ہو جاتا ہے ۔اس کے بعد ناک منہ اور کانوں میں روٸ رکھ دیں تاکہ وضو اور غسل میں پانی اندر نہ جاۓ ۔پھر پہلے چہرے پر پانی ڈالیں گے ۔پھر دونوں ہاتھ کہنیوں سمیت دھوٸیں گے ۔پھر سر کا مسح کرایا جاۓ گا ۔پھر دونوں پیروں کو دھوٸیں گے ۔اب غسل کے لیے میت کے جسم پر تین مرتبہ پانی بہایا جاۓ گا ۔پہلی اور دوسری مرتبہ بیری کے پتوں میں پکا ہوا پانی اور تیسری مرتبہ کافور میں ملا ہوا پانی بہاٸیں گے ۔
پانی بہانے کی تفصیل یہ ہے ۔۔۔
وضو کے بعد پانی بہانے سے قبل میت کے سر کو شیمپو یا صابن جو بھی میسر ہو اس سے خوب مل کر دھویا جاۓ گا ۔اس طرح کہ ایک خاتون سر اٹھا کر بازو پر رکھ لے ۔اور دوسری خاتون دھو دے ۔اب جسم کے لیے بیری والے پانی میں صابن یا باڈی واش مکس کر لیں ۔پھر میت کو باٸیں کروٹ پر لٹا کر داٸیں کروٹ پر تین دفعہ سر سے پیر تک اتنا پانی ڈالیں گے کہ نیچے کی جانب یعنی باٸیں کروٹ پر پہنچ جاۓ ۔پھر داٸیں کروٹ پر لٹا کر اسی طرح سر سے پیر تک تین دفعہ اتنا پانی ڈالیں گے کہ نیچے کی جانب یعنی داٸیں کروٹ تک پانی پہنچ جاۓ ۔تسلی کر لیجیے کہ کوٸ جگہ خشک نہ رہے ۔
اس سارے عمل کے دوران دھیان رہے کہ اوپر والی چادر ہٹنے نہ پاۓ ۔پھر میت کو ہاتھ کے سہارے ذرا اوپر اٹھا کر پیٹ کو ہلکا ہلکا ملیں گے ۔اگر دوبارہ نجاست نکلیں تو صاف کریں ۔لیکن اب وضو اور غسل کو دہرانے کی ضرورت نہیں ۔اس لیے کہ اس سے وضو اور غسل میں کوٸ نقصان نہیں ہوتا ۔بس یہاں تک غسل مکمل ہو گیا ۔اسکے بعد کسی کپڑے سے میت کے بدن کو خشک کرکے اوپر کا گیلا کپڑا بدل دیں گے اور جسم پر کافور مل دیں گے ۔اب میت کو کفنایا جاۓ گا ۔کفنانے کا طریقہ یہ ہے کہ چارپائی پر پہلے لفافہ یا چادر بچھا کر اس پر ازار بچھا دیں ۔پھر کرتہ یعنی قمیض کا نچلا حصہ نصف بچھاٸیں گے اور اوپر کا باقی حصہ سمیٹ کر سرہانے کی طرف رکھ دیں ۔پھر میت کے ستر کا خیال رکھتے ہوۓ غسل کے تختے سے آہستہ سے اٹھاکر اس بچھے ہوۓ کفن پر لٹا دیں ۔ناک اور کان سے گیلی روٸ نکال لیں ۔اب کرتے کا جو نصف حصہ سرہانے کی طرف رکھا تھا اسکو سر کی طرف الٹ دیں کہ قمیض کا گریبان یعنی سوراخ گلے میں آ جاۓ ۔اور پیروں کی طرف بڑھا دیں ۔جب اس طرح کرتہ پہنا چکیں تو گیلی چادر بدن سے اوپر سے اس طرح ہٹاٸیں گے کہ پہلے دوسری گہرے رنگ کی خشک چادر اوپر ڈالیں گے اور نیچے سے گیلی چادر نکال لیں گے کہ ستر کا احترام قاٸم رہے ۔اب کافور کو ذرا سا ہاتھ پر مل کر ان سات جگہوں پر ملیں گے جو سجدہ کرتے ہوۓ زمین پر لگتی ہیں ۔ماتھا ناک دونوں ہتھیلیاں دونوں گھٹنے اور دونوں پاٶں کی اوپر کی طرف جو دوران سجدہ زمین پر لگتی ہیں ۔سر کے بالوں کے دوحصے کرکے کرتے کے اوپر سینے پر ڈال دیں ۔ایک حصہ داٸیں جانب اور ایک حصہ باٸیں جانب ۔اسکے بعد سر پر اور بالوں پر سر بند ڈال دیں ۔اس کو نہ باندھیں نہ ہی لپیٹیں ۔اس کے بعدازار لپیٹ دیں پہلے باٸیں طرف پھر داٸیں طرف ۔اسکے بعد سینہ بند باندھ دیں ۔پہلے ایک بازو کے نیچے سے گزار کر اور پھر دوسرے بازو کے نیچے سے گزار کر نیچے کی طرف دبا دیں گے ۔تاکہ سینہ کور ہو جاۓ ۔اگر بڑا ہو تو فولڈ کرکے استعمال کر لیں ۔اب چادر لپیٹیں ۔پہلے باٸیں جانب پھر داٸیں جانب ۔سینہ بند کو سر بند کے بعد ازار لپیٹنے سے پہلے باندھنا بھی جاٸز ہے ۔اور سب کپڑوں سے اوپر باندھنا بھی درست ہے ۔
ملاحظہ ۔۔۔ میت کو غسل دینے کے بعد خود بھی غسل کر لینا مستحب ہے ......
______Sirat ul mustqem Quran academy _______

17/09/2026

🌿 قرآن سکھانے کی سب سے خوبصورت خوشی 🌿

جب ہم اپنے کسی طالبِ علم کو قرآنِ پاک کی کوئی بات سمجھاتے ہیں،
کوئی اچھی بات بتاتے ہیں،
اور پھر دیکھتے ہیں کہ وہ بچہ اُس بات کو اپنی زندگی میں اپنانا شروع کر دیتا ہے…
تو دل کو جو خوشی اور سکون ملتا ہے، اسے الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے۔ 🤍

کبھی ہمارا پڑھایا ہوا ایک لفظ،
ایک آیت، ایک دعا،
یا ایک اچھی نصیحت کسی کی زندگی بدل دیتی ہے۔ 🌸

اور سب سے خوبصورت احساس یہ ہے کہ
ہم دنیا سے چلے جائیں،
لیکن ہمارے سکھائے ہوئے قرآن کے الفاظ، دعائیں اور نیک اعمال
ہمارے لیے صدقۂ جاریہ بن کر باقی رہیں۔ 🤲🏻

اللہ تعالیٰ ہمیں ایسا علم سکھانے اور پھیلانے کی توفیق عطا فرمائے
جو ہمارے لیے دنیا میں بھی سکون اور آخرت میں بھی نجات کا ذریعہ بنے۔
آمین یا رب العالمین۔ 🤍

📖 📖 قرآن سیکھیں، اور اپنے بچوں کو بھی قرآن سکھائیں۔
🌸 آج کا سکھایا ہوا قرآن، کل ہمارے لیے صدقۂ جاریہ بن سکتا ہے۔
صراط المستقیم قرآن اکیڈمی
📞 03038986889

🌙 ❀ عشاء کی نماز ❀یا اللّٰه! ہمیں وہ عمل کرنے کی توفیق دے جو تیرے قریب لے جائیں اور ایسے کاموں سے بچا جو تیرے غضب کا سبب...
16/09/2026

🌙 ❀ عشاء کی نماز ❀

یا اللّٰه! ہمیں وہ عمل کرنے کی توفیق دے جو تیرے قریب لے جائیں اور ایسے کاموں سے بچا جو تیرے غضب کا سبب بنیں۔ 🤲

وَمَا أُمِرُوا إِلَّا لِيَعْبُدُوا اللَّهَ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ

"اور انہیں صرف یہی حکم دیا گیا تھا کہ وہ اللہ کی عبادت کریں، دین کو اسی کے لیے خالص کرتے ہوئے۔"

📖 سورۃ البینہ: 5

🌙 سوچیے... اگر آج ہم دنیا سے چلے جائیں!

کل لازماً ایک اور دن ہوگا...

☀️ سورج پھر طلوع ہوگا،
لوگ اپنی زندگی میں مصروف ہو جائیں گے،
گھر میں خاموشی آہستہ آہستہ ختم ہو جائے گی،
اور شاید سب کو صبر بھی آ چکا ہوگا۔

لیکن...

⚰️ ہماری قیامت شروع ہو چکی ہوگی۔

وہاں نہ دنیا کی مصروفیات ہوں گی،
نہ مال کام آئے گا،
نہ عہدہ، نہ شہرت...

بس ہمارے اعمال ہوں گے۔
اور پھر جزا یا سزا ہمارے منتظر ہوگی۔ 🤲

🌿 اس لیے اپنے لیے خود نیکیاں کر لیجیے۔

📖 قرآن پڑھیے
🤲 صدقہ کیجیے
💝 کسی کا دل خوش کیجیے
🕊️ کسی کو معاف کر دیجیے
🌸 اور اللہ سے اپنا تعلق مضبوط کر لیجیے۔

کیونکہ...

ہمارے جانے کے بعد نجانے کوئی ہمارے لیے دعا کرے گا بھی یا نہیں...!

اس سے پہلے کہ لوگ ہمیں یاد کرنا چھوڑ دیں،
ہمیں اپنے رب کو یاد کرنا شروع کر دینا چاہیے۔ 🤍

🌿 آج کا موقع، کل شاید نہ ملے۔

🤲 یا اللہ! جب ہماری باری آئے تو ہمارے دامن کو نیکیوں سے بھرا ہوا پانا، ہماری خطاؤں سے درگزر فرمانا، اور ہمیں اپنی رحمت کے سائے میں جگہ عطا فرمانا۔

آمین یا رب العالمین 🕋

━━━━━━━━━━━━━━
🌿 Sirat ul Mustaqeem Quran Academy 🌿
📞 03038986889
━━━━━━━━━━━━━━

11/09/2026

🌸قرآن صرف پڑھنے کے لیے نہیں،
سمجھنے کے لیے بھی ہے🌸

ہم میں سے اکثر قرآنِ کریم پڑھتے ہیں،
اس کی تلاوت کرتے ہیں، اسے سنتے ہیں،
لیکن کبھی خود سے یہ سوال کیا ہے کہ:
اللہ تعالیٰ مجھ سے قرآن کے ذریعے کیا فرما رہے ہیں؟
ہم روزانہ دنیا کی بے شمار باتیں سمجھنے کے لیے وقت نکالتے ہیں۔
خبریں پڑھتے ہیں، کتابیں پڑھتے ہیں، ویڈیوز دیکھتے ہیں، دوسروں کی باتیں سنتے ہیں…
مگر جس کتاب کو اللہ تعالیٰ نے ہماری ہدایت کے لیے نازل فرمایا،
کیا ہم نے کبھی اسے سمجھنے کے لیے بھی چند لمحے نکالے؟
یاد رکھیے! ❤️
قرآن صرف زبان سے پڑھنے کی کتاب نہیں،
یہ دل سے سمجھنے، زندگی میں اتارنے اور راستہ پانے کی کتاب ہے۔
ایک آیت کو سمجھ لینا،
اس پر غور کر لینا،
اور پھر اسے اپنی زندگی میں نافذ کر لینا…
یہ صرف چند منٹ کا عمل نہیں،
یہ پوری زندگی بدلنے کا آغاز ہو سکتا ہے۔
آپ کو ایک ساتھ پورا قرآن سمجھنے کی ضرورت نہیں۔
آج صرف ایک آیت سے آغاز کیجیے۔
اس کا ترجمہ پڑھیے، مفہوم سمجھیے،
دیکھیے اللہ تعالیٰ آپ سے کیا چاہتے ہیں،
اور پھر خود سے پوچھیں:
"میں اس آیت کو اپنی زندگی میں کیسے لا سکتا ہوں؟"
شاید آج آپ صرف ایک آیت سمجھیں،
لیکن وہ ایک آیت کل آپ کی سوچ بدل دے۔
شاید وہ آپ کی کسی پریشانی کا جواب بن جائے،
کسی گناہ سے بچنے کا سبب بن جائے،
کسی نیکی کی طرف قدم بڑھا دے،
یا آپ کے دل کو اپنے رب کے مزید قریب کر دے۔
تو آئیے… قرآن کو سمجھنے اور قرآن کے ساتھ چلنے کا سفر شروع کریں۔
وقت کم ہے تو چند منٹ دیجیے،
لیکن قرآن کے لیے وقت ضرور نکالیے۔
کیونکہ زندگی میں بہت سی کتابیں پڑھ کر ہم بہت کچھ جان سکتے ہیں،
مگر قرآن کو سمجھ کر ہم یہ جان سکتے ہیں کہ ہمیں زندگی گزارنی کیسے ہے۔
آج سے ایک آیت… روزانہ ایک آیت…
قرآن کو سمجھنے کا سفر شروع کیجیے۔
آپ قرآن کو پڑھنے نکلیں،
اور قرآن آپ کی زندگی بدل دے گا۔
ان شاء اللہ تعالیٰ .....
صراط المستقیم قرآن اکیڈمی

10/09/2026

🌸 دنیا کی بھلائیوں سے کیا مراد ہے؟ 🌸

اللہ تعالیٰ سے مانگی جانے والی دنیا کی بھلائی صرف مال و دولت نہیں، بلکہ ہر وہ نعمت ہے جو ہمارے لیے خیر اور سکون کا ذریعہ بنے۔ 💚

✨ صحت و عافیت
✨ حلال اور بابرکت رزق
✨ نیک اولاد
✨ سکونِ قلب
✨ نیک رشتے
✨ علمِ نافع
✨ نیک اعمال کی توفیق
✨ ہر مصیبت اور پریشانی سے حفاظت

🤲🏻 رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَّفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَّقِنَا عَذَابَ النَّارِ

ترجمہ:
اے ہمارے رب! ہمیں دنیا میں بھلائی عطا فرما، آخرت میں بھی بھلائی عطا فرما اور ہمیں جہنم کے عذاب سے بچا۔

🤲🏻 آمین یا رب العالمین

🌿 صراط المستقیم قرآن اکیڈمی
📞 03038986889

09/09/2026

🌸 قرآن سیکھنے کی کوئی عمر نہیں ہوتی! 🌸

آج میرے پاس ایک ایسی طالبہ قرآن سیکھنے کے لیے آئی جن کی عمر تقریباً 45 سال ہے۔ ❤️

وہ اپنے بچوں کی شادیاں کر چکی ہیں، زندگی کی بہت سی ذمہ داریاں پوری کر چکی ہیں۔ انہیں پہلے کچھ قرآن اور نماز کے مسائل کا علم تھا، لیکن وقت گزرنے کے ساتھ بہت سی چیزیں وہ بھول گئی تھیں۔

لیکن دل میں قرآن کی محبت اور اللہ تعالیٰ کی محبت آج بھی زندہ تھی۔ 🥺🤍

اللہ تعالیٰ نے ان کے دل کو دوبارہ اپنی طرف متوجہ کیا، انہیں ہدایت دی، اور آج وہ ایک بار پھر قرآنِ پاک سیکھنے کے لیے باقاعدہ کوشش کر رہی ہیں۔ 📖✨

یہ میرے لیے بھی بہت خوشی اور حوصلے کی بات ہے کہ انسان چاہے زندگی کے کسی بھی مرحلے میں ہو، اگر وہ اللہ کی طرف ایک قدم بڑھائے تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے راستے کھول دیتا ہے۔ ❤️

🌿 نہ عمر رکاوٹ ہے، نہ گزرا ہوا وقت۔
بس دل میں قرآن سیکھنے کی سچی خواہش ہونی چاہیے۔

اگر آپ نے بھی کبھی قرآن سیکھا تھا اور اب بہت کچھ بھول چکی ہیں، تو شرمندہ نہ ہوں… آج سے دوبارہ شروع کریں۔
قرآن آپ کا انتظار کر رہا ہے۔ 🤍📖

اللہ تعالیٰ ہمیں قرآن سے ہمیشہ جوڑے رکھے اور اسے ہماری زندگی کا نور بنا دے۔ آمین۔ 🤲

Sirat ul Mustaqeem Quran Academy
📖 قرآن — ناظرہ — تجوید — حفظ — بنیادی دینی تعلیم

🌸 تجوید کے 9 بنیادی قواعد جن میں ہر اُستاد کو مہارت حاصل ہونی چاہیے 📖✨قرآنِ کریم کی تعلیم دینے والے ہر اُستاد کے لیے ضرو...
08/09/2026

🌸 تجوید کے 9 بنیادی قواعد جن میں ہر اُستاد کو مہارت حاصل ہونی چاہیے 📖✨

قرآنِ کریم کی تعلیم دینے والے ہر اُستاد کے لیے ضروری ہے کہ وہ تجوید کے بنیادی اصولوں سے اچھی طرح واقف ہو، تاکہ طلبہ کو قرآنِ پاک صحیح تلفظ اور درست ادائیگی کے ساتھ پڑھایا جا سکے۔

1️⃣ مخارجُ الحروف
ہر حرف کے صحیح مخرج کو جاننا ضروری ہے، یعنی حرف زبان، حلق، ہونٹ یا ناک کے کس مقام سے ادا ہوتا ہے۔

2️⃣ صفاتُ الحروف
ہر حرف کی مخصوص صفات کو سمجھنا، جیسے نرمی، مضبوطی، تفخیم اور ترقیق وغیرہ، تاکہ حروف صحیح انداز میں ادا ہوں۔

3️⃣ نون ساکن اور تنوین کے قواعد
نون ساکنہ اور تنوین کے چار بنیادی احکام ہیں: اظہار، ادغام، اقلاب اور اخفاء۔

4️⃣ میم ساکن کے قواعد
میم ساکن کے تین احکام ہیں: اظہار شفوی، ادغام شفوی اور اخفاء شفوی۔

5️⃣ تفخیم اور ترقیق
حروف کو موٹا یا باریک پڑھنے کے اصول، خصوصاً راء، لامِ لفظِ اللہ اور الف کے احکام کو سمجھنا ضروری ہے۔

6️⃣ قلقلہ
حروفِ قلقلہ ق، ط، ب، ج، د کو ساکن حالت میں ادا کرتے وقت پیدا ہونے والی ہلکی گونج کو قلقلہ کہتے ہیں۔

7️⃣ غنہ
ناک سے ادا ہونے والی مخصوص آواز کو غنہ کہتے ہیں، جو خصوصاً نون اور میم کے بعض احکام میں نمایاں ہوتی ہے۔

8️⃣ مد
حروفِ مد کی آواز کو مقررہ مقدار کے مطابق کھینچ کر پڑھنے کو مد کہتے ہیں۔ مد کی مختلف اقسام اور مقداریں ہوتی ہیں۔

9️⃣ اتمامُ الحرکات
فتحہ، کسرہ اور ضمہ کو مکمل اور درست ادا کرنا ضروری ہے، تاکہ الفاظ کی ادائیگی میں غلطی نہ ہو اور تلاوت میں روانی برقرار رہے۔

🌿 یاد رکھیں!
ایک اچھا قرآن ٹیچر وہی ہے جو خود بھی تجوید کے اصولوں پر عمل کرے اور اپنے طلبہ کو بھی قرآنِ کریم درست انداز میں پڑھنا سکھائے۔

📖 قرآنِ کریم کو صرف پڑھنا نہیں، درست پڑھنا بھی ضروری ہے۔

✨ اگر آپ بھی قرآنِ کریم تجوید، ناظرہ، حفظ اور بنیادی اسلامی تعلیمات کے ساتھ سیکھنا چاہتے ہیں تو ہماری آن لائن قرآن کلاسز جوائن کریں۔

🏡 گھر بیٹھے قرآنِ پاک سیکھیں، آسان اور بہترین انداز میں۔

📩 داخلے اور مزید معلومات کے لیے ابھی رابطہ کریں۔

🌸 Sirat Ul Mustaqeem Quran Academy 🌸







🕌✨ بچے کو نماز کی عادت ڈالنے کے 5 آسان طریقے ✨🕌بچوں میں نماز کی عادت ایک دن میں نہیں بنتی۔تھوڑی محبت، تھوڑی توجہ اور مست...
05/09/2026

🕌✨ بچے کو نماز کی عادت ڈالنے کے 5 آسان طریقے ✨🕌

بچوں میں نماز کی عادت ایک دن میں نہیں بنتی۔
تھوڑی محبت، تھوڑی توجہ اور مستقل مزاجی سے یہ عادت بہت خوبصورتی سے بنائی جا سکتی ہے۔ 🤍🌸

1️⃣ خود مثال بنیں
بچے وہی زیادہ سیکھتے ہیں جو اپنے والدین کو کرتے دیکھتے ہیں۔ کوشش کریں کہ نماز کے وقت بچہ آپ کو نماز کی تیاری کرتے اور وقت پر نماز پڑھتے دیکھے۔

2️⃣ چھوٹی عمر سے ساتھ کھڑا کریں
جب بچہ آپ کو نماز پڑھتے دیکھے تو اسے بھی اپنے ساتھ کھڑا ہونے دیں۔ شروع میں وہ پوری نماز نہ بھی پڑھے تو کوئی مسئلہ نہیں، آہستہ آہستہ عادت بنے گی۔ 🕌

3️⃣ نماز کو ڈانٹ سے نہ جوڑیں
ہر بار غصے سے کہنے کے بجائے نرمی سے یاد کروائیں۔ مقصد یہ ہے کہ بچے کے دل میں نماز کی محبت پیدا ہو، صرف خوف نہیں۔ ❤️

4️⃣ اس کی کوشش کو سراہیں
بچہ خود نماز کے لیے جائے یا آپ کے ساتھ کھڑا ہو تو اس کی حوصلہ افزائی کریں۔ ایک چھوٹی سی تعریف بھی بچے کو اگلی بار خود نماز کی طرف آنے کے لیے motivate کر سکتی ہے۔ 🌸

5️⃣ نماز کو روزمرہ زندگی کا حصہ بنائیں
نماز کے اوقات گھر کے معمول کا حصہ ہوں۔ اذان ہوتے ہی گھر میں نماز کی تیاری شروع ہو تو بچے کے لیے بھی نماز ایک معمول بن جاتی ہے، کوئی الگ کام نہیں۔

✨ یاد رکھیں:
آج آپ بچے کو اپنے ساتھ نماز میں کھڑا کر رہے ہیں،
کل یہی بچہ ان شاء اللہ خود نماز کے لیے کھڑا ہوگا۔ ❤️

🌷 محبت سے سکھائیں، خود عمل کریں اور بچوں کے لیے دعا کریں۔

💬 آپ اپنے بچے میں نماز کی عادت ڈالنے کے لیے ان میں سے کون سا طریقہ پہلے سے اپناتی ہیں؟

🌙 Sirat Ul Mustaqeem Quran Academy 📖

🌸 الحمدللہ — والدین کا اعتماد ہماری سب سے بڑی کامیابی ہے ❤️جب بھی کسی والدین کی طرف سے فیس موصول ہوتی ہے تو دل میں یہی ا...
02/09/2026

🌸 الحمدللہ — والدین کا اعتماد ہماری سب سے بڑی کامیابی ہے ❤️

جب بھی کسی والدین کی طرف سے فیس موصول ہوتی ہے تو دل میں یہی احساس آتا ہے کہ یہ صرف ایک Payment نہیں… بلکہ یہ ہمارے اوپر کیا گیا ایک خوبصورت اعتماد ہے۔ 🥹❤️

اپنے بچے کی قرآنِ کریم کی تعلیم ہمارے سپرد کرنا والدین کے لیے بھی ایک بڑی ذمہ داری ہے اور ہمارے لیے بھی ایک امانت۔ 📖🤲

ہماری کوشش ہے کہ ہر بچے کو قرآنِ پاک صحیح تجوید، محبت، صبر اور بہترین رہنمائی کے ساتھ سکھایا جائے۔ 🌷

اللہ تعالیٰ ہمیں اس امانت کا حق ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہمارے تمام والدین کے رزق، مال اور اولاد میں بے شمار برکتیں عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین 🤲❤️

✨ Sirat ul Mustaqeem Quran Academy ✨

اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا بچہ قرآنِ کریم
📖 صحیح تجوید کے ساتھ
❤️ محبت بھرے انداز میں
🌸 بہترین رہنمائی کے ساتھ سیکھے

تو آج ہی ہماری اکیڈمی کا حصہ بنیں۔

ان شاء اللہ، آپ کو مایوسی نہیں ہوگی۔ 🌸

📩 Admissions Open









Address

Bahawal Pur
Bahawalpur

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sirat-ul-Mustaqem Quran academy posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category