24/09/2021
Ali raza
pakistan have great leader
24/09/2021
03/09/2021
ترکی کے پاسپورٹ پر کتنے ویزا فری ممالک ہیں؟
%%%%%%%%%%%%%%%%%%%%%%%%
اوورسیز پاکستانیوں کی اکثریت اس وقت گلف کنٹریز میں ہے مگر عرب ممالک اس وقت شدید معاشی دباؤ کا شکار ہیں۔جس کے نتیجے میں وہاں نہ صرف مواقع کم ہورہے ہیں بلکہ پہلے سے موجود غیرملکی بھی اپنی جابز کے حوالے سے عدم تحفظ کا شکارہیں۔ لہذا ہمارے لوگ جنہوں نے بیرون ممالک جاکر اپنا مستقبل بناناہے۔وہ اب متبادل کے طور پر ترکی کو ترجیح دے رہے ہیں۔وہاں گلف کنٹریز کے برعکس آپ کو نیشنلٹی ملنے کے چانسز بھی ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ بہت ساری پاکستانی فیملیز جنہیں ٹرکش پاسپورٹ کی ویلیو معلوم ہے۔وہ انویسٹمنٹ پروگرامز کے ذریعے بھی ٹرکش سٹیزن شپ لے رہی ہیں۔
اس آرٹیکل میں ہم آپ کو ترکی کے پاسپورٹ کی پاور بتانے جارہے ہیں۔ 2021 ء کی پاسپورٹس کی عالمی رینکنگ چیک کریں تو ٹرکش پاسپورٹ 53پوزیشن پر موجودہے مگر اس پر ویزا فری اینٹری دینے والے کنٹریز کی تعداد 110ہے۔ جی ہاں اگر آپ کے پاس ترکی کا پاسپورٹ ہوتو آپ 110ممالک میں بغیر ویز الئے جاسکتے ہیں۔ جن میں نو یورپی ممالک بھی شامل ہیں جوکہ ترک شہریوں کو مکمل ویزا فری اینٹری دیتے ہیں۔
سب سے پہلے یورپ کی بات کریں توالبانیہ، بیلارس، بوسنیا، کوسووو، مالدووا، مونٹی نیگرو، نارتھ میکڈونیا، سربیا اور یوکرائن ٹرکش پاسپورٹ پر بالکل ویزا فری ہیں،وہاں جاکر ترک شہریوں کو ویزا آن ارائیول بھی نہیں لینا پڑتا۔ اس کے بعد ایشیاء میں برونائی، ہانگ کانگ، انڈونیشیاء، جاپان، قازقستان، کرغزستان، ماکاؤ، ملائیشیاء، منگولیا، فلپائنز، سنگاپور،شمالی کوریا، تھائی لینڈا ور ازبکستان ٹوٹل ویزا فری ہیں۔ جبکہ ایشیاء میں بنگلہ دیش، کمبوڈیا، لاؤس، مالدیپ، نیپال، پاکستان، سری لنکا، تائیوان،تاجکستان، اور تیمورایسٹ ویزا آن ارائیول کی سہولت دیتے ہیں۔
مڈل ایسٹ کی بات کریں، تو آذربائیجان، جارجیا، ایران، جارڈن اورقطر ویزا فری ہیں جبکہ آرمینیا، بحرین، کویت اور لبنان ویزا آن ارائیول کنٹریز ہیں۔ اسی طرح ادرکونٹی نینٹس میں بھی بہت سارے ویزا فری کنٹریز ہیں جوکہ آپ اوپر دیئے گئے لسٹ کے عکس میں دیکھ سکتے ہیں
03/09/2021
یورپ کی شہریت حاصل کرنے کے لئے 3 آسان ترین راستے
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪
یورپ میں رہنا کسی بھی انسان کا ایک حسین خواب ہوسکتاہے جس کے لئے کسی ایسے شینجن کنٹری کی تلاش ہوتی ہے جس کی سٹیزن شپ کا حصول آسان ہو۔ اس سلسلے میں پرتگال کسی کے لئے بھی بہترین آپشن ہوسکتا ہے۔ اس کا پاسپورٹ فرسٹ کلاس ہے، جس پر اسوقت 159 ممالک ویزا فری رسائی دیتے ہیں۔ ان میں یورپی یونین کے برطانیہ کے علاوہ باقی تمام 27 ممبر ممالک شامل ہیں جہاں شینجن پاسپورٹ پر آزادانہ طور پر رہنے، کام کرنے اور سفر کرنے کی سہولت میسرہے۔
یہ حقیقت ہے کہ دیگر یورپی ممالک کی نسبت پرتگالی پاسپورٹ کا حصول نسبتًا آسان ہے۔ اس کے لئے پرتگال کا پرمانینٹ ریذیڈنٹ بننے کی ضرورت ہے جس کے پانچ سال بعد شہریت کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔ یہ بنیادی طریقہ ہے جس کے ساتھ ہم مختلف آپشنز پر بات کریں گے کیونکہ ہر کسی کواپنے اپنے حالات و واقعات کے پیش نظرایک ہی طریقہ سوٹ نہیں کرتا۔
آج کل پرتگال میں ورک ویزے کے روایتی پروسیجر کے ساتھ ساتھ رہائش حاصل کرنے کا بہترین طریقہ اس کا ریٹائرمنٹ اور آن لائن ورکر ویزا سمجھا جارہاہے۔ آپ اس کو بھی ٹرائی کرسکتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق پرتگالی پاسپورٹ جس معیار کا ہے۔ اس کے حصول کے لیے پرتگال کی شرائط انتہائی کم ہیں۔ پرتگال کافی آسان دوسری شہریت کا راستہ پیش کرتا ہے۔ اچھی خبر یہ ہے کہ پرتگال زیادہ تر ممالک کے ساتھ دوہری شہریت کی اجازت دیتا ہے، لہذا آپ کو اپنی اصل قومیت ترک کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
پرتگالی شہری بننے کے لئے3 آسان طریقے ہیں۔ جن میں سب پہلے ہے نیچرلائزیشن کے ذریعے شہریت وہ لوگ جو کم سے کم 6 سال سے ملک میں رہ چکے ہیں اور انہیں مقامی زبان کا ایک قابل شناخت علم ہے۔ وہ اس بنیادی طریقے سے خود بخود شہریت کے اہل ہوسکتے ہیں۔ یہ وقت آپ وہاں ورک ویزے یا سٹڈی پرمٹ پر گذار سکتے ہیں۔
اس کے بعد شادی کے ذریعے شہریت ہے۔ اگر آپ کسی پرتگالی فرد کے ساتھ شادی کرتے ہیں تو آپ 3 سال کے بعد شہریت کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔ ایک بارشہریت ملنے کے بعد، اس کو منسوخ نہیں کیا جاسکتا ہے۔ یہاں تک کہ اگر آپ بعد میں طلاق بھی دے دیں۔ پرتگال میں پیپر میرج کو روکنے کے لئے سخت قوانین بھی موجود ہیں۔۔ لہذا یہ شادی جینوئن ہوگی توتبھی سٹیزن شپ تک بات جائے گی۔
دوستو! ویل آف فیملیز کے لئے سرمایہ کاری کے ذریعے سٹیزن شپ لینے کا آپشن تقریباً ہر ملک میں ہی موجود ہوتاہے۔ پرتگالی حکومت کے پاس گولڈن ویزا پروگرام کے نام سے جانے والی ایک خصوصی اسکیم ہے، یہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو جو یہاں کی پراپرٹی پر 5لاکھ یورو خرچ کرتا ہے پرتگال میں رہنے کا حق دیتا ہے۔ وہ لوگ پورے شینجن ایریا میں سفر کرنے کے لئے بھی آزاد ہیں اور چھ سال کے بعد وہ پرتگالی شہریت کے لئے درخواست بھی دے سکتے ہیں
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Bahawalpur