Sakina bint Sabra online Quran academy
Qari and Qariya available for online Quran classes .Classes taught in English and Arabic language.
Bahawalpur ✨
Contact : +92 3225486379
Sakina Bint Sabra
Sakina bint sabra online Quran academy
is providing Online Quran classes all over the world
23/02/2026
القرآن کریم
سورہ سبا آیت 17-16-15-14-13
بسم اللہ الرحمن الرحیم
یَعۡمَلُوۡنَ لَہٗ مَا یَشَآءُ مِنۡ مَّحَارِیۡبَ وَ تَمَاثِیۡلَ وَ جِفَانٍ کَالۡجَوَابِ وَ قُدُوۡرٍ رّٰسِیٰتٍ ؕ اِعۡمَلُوۡۤا اٰلَ دَاوٗدَ شُکۡرًا ؕ وَ قَلِیۡلٌ مِّنۡ عِبَادِیَ الشَّکُوۡرُ
وہ جنات سلیمان ( علیہ السلام ) کے لیے جو وہ چاہتے بنا دیا کرتے تھے اونچی اونچی عمارتیں تصویریں حوض جیسے بڑے بڑے لگن اور زمین میں جمی ہوئی دیگیں اے داؤد ( علیہ السلام ) کے خاندان والو تم ایسے عمل کیا کرو جن سے شکر ظاہر ہو اور میرے بندوں میں کم لوگ ہیں جو شکر گزار ہوں
صحیح بخاری ( 4975 ) جلدنمبر 4
حضرت ابو ھریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ھے کہ
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ
اللہ تعالی فرماتا ھے کہ ابن آدم نے مجھے جھٹلایا حالانکہ یہ اس کے لیے مناسب نہیں تھا اور اس نے مجھے گالی دی حالانکہ یہ اس کے لیے مناسب نہ تھا اس کا مجھے جھٹلانا یہ ھے کہ اس کا کہنا ھے کہ میں اسے دوبارہ زندہ نہیں کر سکتا جیسا کہ میں نے اسے پہلی دفعہ پیدا کیا تھا اور اس کا گالی دینا یہ ھے کہ اللہ نے بیٹا بنا لیا ھے حالانکہ میں بے نیاز ہوں نہ میری کوئی اولاد ھے اور نہ میں کسی کی اولاد ہوں اور نہ میرا کوئی ہمسر ہی ھے
( آج ماشاءاللہ سے صحیح بخاری کی چوتھی جلد مکمل ہو گئی ھے کل سے ان شاءاللہ صحیح بخاری کی پانچویں جلد شروع ہو گی آپ سے دعا کی درخواست ھے )
سورہ سبا آیت 14
فَلَمَّا قَضَیۡنَا عَلَیۡہِ الۡمَوۡتَ مَا دَلَّهُمۡ عَلٰی مَوۡتِہٖۤ اِلَّا دَآبَّۃُ الۡاَرۡضِ تَاۡکُلُ مِنۡسَاَتَہٗ ۚ فَلَمَّا خَرَّ تَبَیَّنَتِ الۡجِنُّ اَنۡ لَّوۡ کَانُوۡا یَعۡلَمُوۡنَ الۡغَیۡبَ مَا لَبِثُوۡا فِی الۡعَذَابِ الۡمُهِیۡنِ
پھر جب ہم نے سلیمان ( علیہ السلام ) کی موت کا فیصلہ کیا تو ان جنات کو ان کی موت کا پتہ کسی اور نے نہیں بلکہ زمین کے کیڑے نے دیا جو ان کے عصا کو کھا رہا تھا چنانچہ جب وہ گر پڑے تو جنات کو معلوم ہوا کہ اگر وہ غیب کا علم جانتے ہوتے تو اس ذلت والی تکلیف میں مبتلا نہ رہتے
صحیح بخاری ( 4981 ) جلدنمبر 5
حضرت ابو ھریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ھے کہ
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ
ہر نبی کو ایسے معجزات عطا کیے تھے جنھیں دیکھ کر لوگ ایمان لاتے تھے البتہ مجھے جو معجزہ دیا گیا ھے وہ قرآن کریم کی وحی ھے جو اللہ تعالی نے مجھ پر نازل کی ھے اس لیے مجھے امید ھے کہ قیامت کے دن میرے پیروکار دوسرے انبیاء کے پیروکاروں سے زیادہ ہوں گے
سورہ سبا آیت 15
لَقَدۡ کَانَ لِسَبَاٍ فِیۡ مَسۡکَنِهِمۡ اٰیَۃٌ ۚ جَنَّتٰنِ عَنۡ یَّمِیۡنٍ وَّ شِمَالٍ ۬ ؕ کُلُوۡا مِنۡ رِّزۡقِ رَبِّکُمۡ وَ اشۡکُرُوۡا لَہٗ ؕ بَلۡدَۃٌ طَیِّبَۃٌ وَّ رَبٌّ غَفُوۡرٌ
حقیقت یہ ھے کہ قوم سبا کے لیے خود اس جگہ ایک نشانی موجود تھی جہاں وہ رہا کرتے تھے دائیں اور بائیں دونوں طرف باغوں کے دو سلسلے تھے اپنے پروردگار کا دیا ہوا رزق کھاؤ اور اس کا شکر بجا لاؤ ایک تو شہر بہترین دوسرے پروردگار بخشنے والا
سورہ سبا آیت 16
فَاَعۡرَضُوۡا فَاَرۡسَلۡنَا عَلَیۡهِمۡ سَیۡلَ الۡعَرِمِ وَ بَدَّلۡنٰهُمۡ بِجَنَّتَیۡهِمۡ جَنَّتَیۡنِ ذَوَاتَیۡ اُکُلٍ خَمۡطٍ وَّ اَثۡلٍ وَّ شَیۡءٍ مِّنۡ سِدۡرٍ قَلِیۡلٍ
پھر بھی انہوں نے ( ہدایت سے ) منہ موڑ لیا اس لیے ہم نے ان پر بند والا سیلاب چھوڑ دیا اور ان کے دونوں طرف کے باغوں کو ایسے دو باغوں میں تبدیل کردیا جو بدمزہ پھلوں جھاؤ کے درختوں اور تھوڑی سی بیریوں پر مشتمل تھے
( اس آیت کو سمجھنے کے لیے اس کی مختصر تفسیر کو جاننا ضروری ھے )
قوم سبا یمن میں آباد تھی اور کسی زمانے میں وہ اپنے تہذیب وتمدن میں ممتاز حیثیت رکھتی تھی جیسا کہ قرآن کریم نے بتایا ھے ان کی زمینیں بڑی زرخیز تھیں ان کی سڑکوں کے دونوں طرف پھل دار باغات کے سلسلے دور تک چلے گئے تھے خوشحالی بھی میسر تھی اور سیاسی استحکام بھی لیکن رفتہ رفتہ یہ لوگ اپنی عیاشیوں میں ایسے مگن ہوئے کہ اللہ تعالیٰ اور اس کے احکام کو بھول بیٹھے اور شرک کو اپنا مذہب بنالیا اللہ تعالیٰ نے ان کے پاس یکے بعد دیگرے تیرہ پیغمبر بھیجے گئے جنہوں نے اس قوم کو ہر طرح سمجھانے اور راہ راست پر لانے کی کوشش کی مگر یہ نہ مانے آخر کار ان پر جو عذاب آیا وہ یہ تھا کہ مآرب کے مقام پر ایک بند تھا جس کے پانی سے ان کی زمینیں سیراب ہوتی تھیں اللہ تعالیٰ نے وہ بند توڑدیا اور اس طرح پوری بستی کو سیلاب نے گھیر لیا اور سارے باغات تباہ ہوگئے
صحیح بخاری ( 4998 ) جلدنمبر 5
حضرت ابو ھریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ھے کہ
حضرت جبریل علیہ السلام ہر سال اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ قرآن کریم کی دور کیا کرتے تھے لیکن جس سال آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی اس سال انھوں نے دو سال آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ قرآن کریم کا دور کیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہر سال رمضان میں دس دن اعتکاف کیا کرتے تھے لیکن جس سال آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی اس سال آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیس دن کا اعتکاف فرمایا
سورہ سبا آیت 17
ذٰلِكَ جَزَیۡنٰهُمۡ بِمَا کَفَرُوۡا ؕ وَ هَلۡ نُجٰزِیۡۤ اِلَّا الۡکَفُوۡرَ
یہ سزا ہم نے ان ( قوم سبا ) کو اس لیے دی کہ انہوں نے ناشکری کی روش اختیار کی تھی اور ایسی سزا ہم کسی اور کو نہیں بڑے بڑے ناشکروں ہی کو دیا کرتے ہیں
صحیح بخاری ( 5006 ) جلدنمبر 5
حضرت ابو سعید بن معلیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ھے کہ
میں نماز میں مشغول تھا کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بلایا اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کوئی جواب نہ دیا نماز سے فراغت کے بعد میں نے کہا اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں نماز پڑھ رہا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کیا اللہ تعالی نے تمھیں حکم نہیں دیا کہ جب تمھیں اللہ اور اس کا رسول بلائے تو فورًا حاضر ہو جاؤ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کیا میں تمھیں قرآن کریم کی عظیم تر سورت نہ بڑھاؤں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا ہاتھ پکڑ لیا اور ہم مسجد سے نکلنے لگے تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یاد دلایا کہ اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم آپ نے ابھی مجھے قرآن کریم کی عظیم تر سورت پڑھانے کا کہا تھا تو پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ وہ عظیم سورت الحمد للہ رب العمین ھے ( سوره الفاتحہ ) یہ ہی وہ سات آیات ہیں جو بار بار پڑھی جاتی ہیں یہ ہی وہ قرآن عظیم ھے جو مجھے دیا گیا ھے
الحمد للّٰہ رب العالمین اللہم صل علی محمد وعلی آل محمد کما صلیت علی اِبراھیم وعلی آل اِبراھیم اِنک حمید مجید اللھم بارک علی محمد وعلی آل محمد کما بارکت علی اِبراھیم وعلی آل اِبراھیم اِنک حمید مجید اللھم اغفرلناوللمؤمنین و المومنات والمسلمین والمسلمات الااحیاء منہم والاموت اللہم اغفر لہا وارحمہاوادخلہا فی الجنۃ الفردوس آلا علی واجعل قبرھا روضتہ من ریاض الجنۃ واعذھا من عذاب القبرومن عذاب النار برحمتک یا ارحم الراحمین یا حی یا قیوم برحمتک نستغیث❣️🙏❤️
🌹 *السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ *
دعائیں جذبات کے سمندر میں وہ لہریں ہیں جو اپنے پیاروں کے لیے دل کی گہرائیوں سے نکلتی ہیں, میرا الله رب کائنات آپ اور آپ کے خاندان کو وہ سب کچھ عطا فرمائے جو آپ سب کے لیے بہتر ہو اور جس میں آپ سب کے لیے خیر و برکت اور نجات ہو.
*آمين یا رب العالمین*
*نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا*
*رحم کرنے والوں پر اللہ تعالیٰ رحم کرتا ہے ، تم زمین والوں پر رحم کرو ، تم پر آسمان والا رحم کرے گا ۔ رحم ، رحمن کی ایک شاخ ہے ، جس نے اس کو ملایا ، اللہ تعالیٰ اس کو ملاتا ہے اور جس نے اس کو توڑا ، اللہ تعالیٰ اس کو توڑتا ہے*
*المستدرک الحاکم 7274*
Hafiza Sakeena Ahmad,Hafiz Ahmad Ali teaching Quran with full tajweed to international and local students.Available in English ,Arabic ,for more detai+923017751967l
02/11/2025
Hafiza Sakeena Ahmad,Hafiz Ahmad Ali teaching Quran with full tajweed to international and local students.Available in English ,Arabic ,Urdu.Contact us for more detail
الحمد للّٰہ رب العالمین اللہم صل علی محمد وعلی آل محمد کما صلیت علی اِبراھیم وعلی آل اِبراھیم اِنک حمید مجید اللھم بارک علی محمد وعلی آل محمد کما بارکت علی اِبراھیم وعلی آل اِبراھیم اِنک حمید مجید اللھم اغفر للمؤمنین و المومنات والمسلمین والمسلمات والااحیاء منہم والاموت اللہم اغفر لہا وارحمہاوادخلہا فی الجنۃ الفردوس آلا علی واجعل قبرھا روضتہ من ریاض الجنۃ واعذھا من عذاب القبرومن عذاب النار برحمتک یا ارحم الراحمین یا حی یا قیوم برحمتک نستغیث
25/07/2025
القرآن کریم
سورہ العنکبوت آیت 14۔15
بسم اللہ الرحمن الرحیم
وَ لَقَدۡ اَرۡسَلۡنَا نُوۡحًا اِلٰی قَوۡمِہٖ فَلَبِثَ فِیۡهِمۡ اَلۡفَ سَنَۃٍ اِلَّا خَمۡسِیۡنَ عَامًا ؕ فَاَخَذَهُمُ الطُّوۡفَانُ وَ هُمۡ ظٰلِمُوۡنَ
اور ہم نے نوح کو ان کی قوم کے پاس بھیجا تھا چنانچہ پچاس کم ایک ہزار سال تک وہ ان کے درمیان رہے پھر ان کو طوفان نے آپکڑا اور وہ ظالم لوگ تھے
القرآن کریم
سورہ العنکبوت آیت 15
فَاَنۡجَیۡنٰہُ وَ اَصۡحٰبَ السَّفِیۡنَۃِ وَ جَعَلۡنٰهَاۤ اٰیَۃً لِّلۡعٰلَمِیۡنَ
پھر ہم نے نوح کو اور کشتی والوں کو بچا لیا اور ہم نے اس کو دنیا جہان والوں کے لیے ایک عبرت بنا دیا
صحیح بخاری ( 3195 ) جلدنمبر 5
اماں جی حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ھے کہ
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ
جس شخص نے کسی کی ذمین پر ناحق اایک بالشت بھی قبضہ کیا تو قیامت کے دن سات زمینوں کا طوق اس کے گلے میں ڈالا جائے گا
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
Bahawalpur