28/12/2025
Dr-Rao Imran Habib
Dean Faculty of Law
Islamia University of Bahwalpur
28/12/2025
***افشائے رازِ عشق میں گو ذلتیں ہوئیں***
***مجھ کو وہ میرے نام سے پہچان تو گیا***
داغ دہلوی
خاطر سے یا لحاظ سے میں مان تو گیا
جھوٹی قسم سے آپ کا ایمان تو گیا
دل لے کے مفت کہتے ہیں کچھ کام کا نہیں
الٹی شکایتیں ہوئیں احسان تو گیا
ڈرتا ہوں دیکھ کر دل بے آرزو کو میں
سنسان گھر یہ کیوں نہ ہو مہمان تو گیا
کیا آئے راحت آئی جو کنج مزار میں
وہ ولولہ وہ شوق وہ ارمان تو گیا
دیکھا ہے بت کدے میں جو اے شیخ کچھ نہ پوچھ
ایمان کی تو یہ ہے کہ ایمان تو گیا
افشائے راز عشق میں گو ذلتیں ہوئیں
لیکن اسے جتا تو دیا جان تو گیا
گو نامہ بر سے خوش نہ ہوا پر ہزار شکر
مجھ کو وہ میرے نام سے پہچان تو گیا
بزم عدو میں صورت پروانہ دل مرا
گو رشک سے جلا ترے قربان تو گیا
ہوش و حواس و تاب و تواں داغؔ جا چکے
اب ہم بھی جانے والے ہیں سامان تو گیا
10/07/2022
گیس بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد ہمارے ایکسپورٹرز اپنے سابقہ معاہدوں کو کیسے پورا کریں گے اور عالمی مارکیٹ میں انڈیا چائنہ اور بنگلہ دیش کے ایکسپورٹرز کا مقابلہ کیسے کریں گے۔ جب ایکسپورٹس کم ہو جائیں گی تو کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ مزید بڑھ جائے گا جس سے مزید قرض لینے پڑیں گے اور روپے کی قدر میں مزید کمی ہو گی یعنی ترقی معکوس کا ایک نیا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔
احسن اقبال والے واقعے سے متعلق لوگوں کا ردعمل جو فیس بک پر آ رہا ہے اسے دیکھ کر میرے ذہن میں یہ سوال آیا کہ جن لوگوں نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران شدید تشدد برداشت کیا ان سے کس قسم کے ردعمل کی توقع کی جا سکتی ہے۔ بلا شبہ تشدد مزید متشدد رویوں کو جنم دیتا ہے۔مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ ہمیں جمہوری رویے اپنانے میں ابھی بہت وقت لگے گا۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Telephone
Website
Address
Bahawalpur