24/04/2026
اھلاً وسہلاً ومرحباً ! میرا نام صدیق حسن ہے۔ میں نے عربی میڈیم میں درسِ نظامی مکمل کی ہے، ایم فل عربی کا طالب علم ہوں، اور 2012 سے عربی زبان کی تدریس سے وابستہ ہوں۔ قرآنی عربی، ترجمۂ قرآن، عربی ادب، اور عرب دنیا کے علمی و ثقافتی ورثے سے خصوصی شغف رکھتا ہوں۔
یہ چینل اردو اور عربی دنیا کے درمیان ایک علمی پل ہے۔
یہاں آپ کو عربی زبان سیکھنے، ترجمۂ قرآن، Spoken Arabic، Arabic Grammar، عربی ادب کے نثر پارے، عربی شاعری، عربی اناشید، عرب دنیا کی مشہور شخصیات، عرب ثقافت، تاریخ اور اہم معلومات باقاعدگی سے ملیں گی۔
طلبہ، اساتذہ، اہلِ علم اور عام شائقینِ عربی کو یہاں ایسا مواد ملے گا جو علمی بھی ہوگا، عملی بھی، اور عرب دنیا کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دے گا۔
اگر یہ ڈسکرپشن پڑھ کر آپ کے ذوق و شوق میں ہلچل ہوئی ہے تو چینل جوائن کریں، اور اپنے ہم درس، ہم مزاج دوستوں کو بھی اس علمی محفل میں شریک کریں۔
https://whatsapp.com/channel/0029VbBrRLiHbFVBer9pyd3o